بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کی ایچ ای سی میں ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ پر تعیناتی

ابن آدم

محفلین
اسلام آباد ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈٰسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوآرڈی نیٹر تعینات کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا کوآرڈینیٹر
تعینات کیا گیا ہے۔مریم ریاض وٹو کو ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ کے عوض تعینات کیا گیا۔ مریم ریاض وٹو پاکستان آنے سے قبل یو اے ای میں یونیورسٹی آف یونائیٹڈ عرب ایمریٹس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔اس حوالے ترجمان ایچ ای سی کے مطابق مریم ریاض وٹو کی تعیناتی قابلیت پر
ہوئی۔

اس سے پہلے بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کرنے سے متعلق نجی ٹی وی کے مبینہ سکرین شاٹس کو پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحرکامران اور ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوآرڈی نیٹر تعینات کیا گیاہے اور ان کی تنخواہ 8 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے ۔ اس معاملے پر ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ بھی میدان میں آئی اور انہوں نے ٹویٹر پر سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کو ساڑھے آٹھ لاکھ تنخواہ پرایچ ای سی میں تعینات کر دیا گیا، کون کہتا ہے نیازی نوکریاں نہیں دے رہا،وہ دے رہا ہے مگر اپنے ٹبر کو۔
بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ ایچ ای سی میں اہم عہدے پر تعینات مریم ریاض وٹو کی ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ مقرر ترجمان ہائر ایجوکیشن کمیشن کی باقاعدہ تصدیق

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
 
Top