لیکن چونکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صورت سے آشنا نہیں ہے تو شیطان کسی اور روپ میں آ کے ہمیں گمراہ تو کر سکتا ہے؟
میں اپنا تجربہ یہاں شئیر کرسکتا ہوں۔ مقصد دراز نفسی نہیں ہے۔ بلکہ ااس سوال کا جواب دینا ہے کہ یہ تجربہ کیسا ہوتا ہے اور پہچان کس طرح ہوتی ہے۔
" میری ایک خالہ زاد بہن ہیں جو میری والدہ کی عمر کی ہیں۔ اب بھی زندہ ہیں۔ میں نے لگ بھگ کوئی 25 سال پہلے خواب میں دیکھا کہ میں ان کے گھر میں ہوں اور ان کے ڈرائنگ روم میں نماز پڑھ رہا ہوں۔ گو کہ ان کے ڈرائنگ روم میں عام سا قالین ہے لیکن میں نے خواب میں دیکھا کہ ان کا قالین بہت ہی دبیز ہے جس میں پاؤں دھنس رہے ہیں۔ نماز کے دوران ہی، پیچھے سے ایک صاحب آئے اور میرے ہاتھ درست طریقے سے باندھے۔ مجھے کچھ کہا نہیں۔ سلام کے بعد، میں نے دیکھا تو ایک انتہائی شفیق قسم کے شخص، جو باریش ہیں اور چہرے پر بہت ہی طمانیت اور سکون ہے، دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھے تھے ، جنہوں نے میرا ہاتھ باندھنا درست کیا تھا۔ میں ان کو جانتا نہیں تھا۔ تو خواب میں ہی ، ان کو اپنے خاندان کا کوئی بزرگ سمجھ کر سلام کیا اور پوچھا، آپ کون ہیں؟، میں پہچانا نہیں جناب۔ جواب میں یہ بزرگ ہلکا سا مسکرائے اور جواب میں صرف اتنا کہا ، ' محمد ، رسول اللہ' " اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ اس وقت تک میں نے کسی بھی قسم کی کوئی حدیث یا روایت اس بارے میں نہیں پڑھی تھی۔
امید ہے آپ کے سوال کا جواب مل گیا ہوگا۔
اس خواب میں کوئی بشارت نہیں تھی، کوئی مکالمہ نہیں تھا ما سوائے ایک سوال اور ایک جواب کے۔ ایک بار پھر اس واقعے سے مجھے کچھ بھی دراز نفسی مطلوب نہیں، چونکہ فہد اشرف نے سوال کیا کہ ہم پہچانیں گے کیسے تو میرے خواب کا یہ تجربہ ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے
والسلام