بعد از شادی مسائل

عسکری

معطل
کیا مسائل ہو سکتے ہیں شادی کے ؟
معاشی مسائل سے مجھے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے ان کو کبھی فیس نہیں کیا؟ کیا شادی کے بعد انسان غریب ہو جاتا ہے؟
نفسیاتی مسائل ؟ کی اانسان پریشان ہو سکتا ہے؟
کیا انسان کو شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑتے ہیں جو وہ نہیں کرنا چاہتا؟
پرائیویسی کیا تنہائی پسند آدمی کو شادی سے مسائل ہو سکتے ہیں؟
انسان کی سوچ پر بھی اثرات پڑتے ہیں کیا ؟
کیا شادی کے بعد انسان کی مجبوریاں بڑھ جاتی ہیں؟
شادی کے بعد اور پہلے انسان کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
کس طرح ایک انسان اپنے آپ کو اپنے گھر کو اچھے طریقے سے سنبھال رکھے کیا اس کے لیے مزید سوچ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ؟
اور کیا سچ میں شادی کے بعد سب لوگ پچھتاتے ہیں ؟
کیا انسان کی لائف تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے ؟ شادی شدہ لائف ایک مشکل مرحلہ ہے ؟ حساس انسان ان سے کیسے مقابلہ کرے ؟
میرے دماغ میں سارا دن ایسے سوال رہتے ہیں نکاح کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
کیا مسائل ہو سکتے ہیں شادی کے ؟

معاشی مسائل سے مجھے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے ان کو کبھی فیس نہیں کیا؟ کیا شادی کے بعد انسان غریب ہو جاتا ہے؟
میانہ روی سے چلیں گے تو تاحیات کوئی معاشی مسئلہ نہیں ہو گا۔

نفسیاتی مسائل ؟ کی اانسان پریشان ہو سکتا ہے؟
شادی کے بعد نفسیاتی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔

کیا انسان کو شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑتے ہیں جو وہ نہیں کرنا چاہتا؟
شادی کے بعد سب کام خوشی خوشی ہوتے جاتے ہیں۔

پرائیویسی کیا تنہائی پسند آدمی کو شادی سے مسائل ہو سکتے ہیں؟
کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ شریک حیات سے ذہنی سمجھوتہ ہو جائے تو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔ پھر تنہا رہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

انسان کی سوچ پر بھی اثرات پڑتے ہیں کیا ؟
بالکل اثر پڑتا ہے کہ شادی 10 سال پہلے کیوں نہ کی۔

کیا شادی کے بعد انسان کی مجبوریاں بڑھ جاتی ہیں؟
کوئی مجبوری نہیں بڑتی، بلکہ کئی مجبوریاں ختم ہو جاتی ہیں۔

شادی کے بعد اور پہلے انسان کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
شادی کے بعد انسان کو اپنی شریک حیات کا خیال رکھنا چاہیے اور اس بات کی خیال رکھنا چاہیے کہ گھر اور گھر داری کو زیادہ سے زیادہ وقت کیسے دیا جائے۔

کس طرح ایک انسان اپنے آپ کو اپنے گھر کو اچھے طریقے سے سنبھال رکھے کیا اس کے لیے مزید سوچ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ؟
محنت کی تو ہمیشہ ہی ضرورت رہتی ہے۔ شادی کے بعد ظاہر ہے اخراجات بڑھ جائیں گے۔ پھر جب صاحب اولاد ہوں گے تو مزید خرچے بڑھیں گے تو اس کے لیے مزید محنت اپنی جگہ لیکن اس کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے کہ گھر کو ایک مقررہ آمدنی کے تحت کیسے بخوبی چلایا جائے۔ اس میں مرد سے زیادہ عورت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن مرد کا تعاون درکار ہوتا ہے۔

اور کیا سچ میں شادی کے بعد سب لوگ پچھتاتے ہیں ؟
جی ہاں بالکل پچھتاتے ہیں کہ اتنی دیر سے شادی کیوں کی؟

کیا انسان کی لائف تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے ؟ شادی شدہ لائف ایک مشکل مرحلہ ہے ؟ حساس انسان ان سے کیسے مقابلہ کرے ؟
ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی تبدیل ہو جاتی ہے۔ پہلے بندہ کنوارہ ہوتا ہے، شادی کے بعد شادی شدہ کہلاتا ہے۔ اس پر کندھوں پر ایک ذمہ داری کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ ذمہ داری وہ خوشی خوشی قبول کرتا ہے تو یہ مشکل مرحلہ کیسے ہوا۔

میرے دماغ میں سارا دن ایسے سوال رہتے ہیں نکاح کے بعد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:(
دماغ کو چند ایک زور دار جھٹکے دو تاکہ ایسے سوالات دماغ سے نکل جائیں۔

مزید کے لیے ظہیر بھائی کو دعوت دیتا ہوں۔
 
پردیسی

محفلین
یعنی کہ آپ کا نکاح ہو گیا۔۔۔۔۔ مبارک ہو
آب آپ کے تمام سوالات کا ایک ہی جواب۔۔۔۔ خود سے پوچھ لیجئے گا اگر تو وہ درست ہوا تو سب اچھے کی آواز ہے
کیا آپ ذہنی و جسمانی طور پر چوکنے ہو ۔۔۔۔۔
اگر آپ دونوں طرح سے چوکنے ہو تو آپ کے اوپر کے تمام سوال بیکار کی سوچیں ہیں
اگر ان دونوں میں سے ایک بھی نہیں تو پھر سوچنے کی بات ہے۔۔۔۔
مگر گھبرانا پھر بھی نہیں۔۔۔اپنے پاس اس کا بھی علاج ہے :twisted:
 
عسکری

معطل
پر مجھے پرفیکٹ لائف جینا ہے جیسے گزاری ہے اس لیے بہت سوچیں آتی ہیں اور ہر وقت عجیب عجیب سوال دماغ میں آتے ہیں :(
 
شمشاد

لائبریرین
وہ بھی پرفیکٹ لائف ہی ہوتی ہے بلکہ اتنی پرفیکٹ ہوتی ہے یہ تم موجودہ لائف کو ڈیفکٹ لائف سمجھو گے۔
 
مجھے لگتا ہے شادی کے بعد انسان بہت مجبور ہو جاتا ہے اور معاشی مسائل بھی سر ابھار لیتے ہیں چاہے آپ کو ہر مہنے ایک لاکھ روپے بھی ملیں پھر میں سوچتا ہوں جتنا لوگ ایک سال میں کماتے ہیں مجھے ہر مہینے مل جاتا ہے اتنا :roll:۔ شاید مجھے چینج سے ڈر لگتا اس لیے ۔ کیا چینج سے ڈرنا ان لوگوں کے دل میں سما جاتا ہے جو کئی سال ایک جیسی لائف جی لیں ؟:(
 
پردیسی

محفلین
پر مجھے پرفیکٹ لائف جینا ہے جیسے گزاری ہے اس لیے بہت سوچیں آتی ہیں اور ہر وقت عجیب عجیب سوال دماغ میں آتے ہیں :(
آپ اپنے دماغ سے ساری سوچوں کو نکال پھینکیں کیونکہ یہ کوئی بڑا معرکہ نہیں ہے جو کہ سر نہ ہوسکے۔۔۔ بس معمولی سی جنگ ہے۔
 
معرکہ یا جنگ بھی ہوتی تو کس کم بخت کو فکر ہوتی پر یہ معاملہ مجھے جزبات احساسات اور ایک اور زندگی کے اٹیچ ہو جانے سے مزید پریشان کن بنا رہا ہے :rolleyes:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
عسکری صاحب۔ اب چونکہ آپ نکاح کر چکے ہیں، اس لیے آپ کے ذہنی و نفسیاتی سکون کے لیے بہتر ہو گا کہ تفکرات کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں۔ ہر کسی سے اس موضوع پر بات کرنے سے اپ کی الجھنیں بجائے کم ہونے کے اور زیادہ ہو جائیں گی۔ ظاہر ہے کہ شادی کے بعد زندگی وہ نہ رہے گی، جو شادی سے پہلے تھی۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سراسر گھاٹے کا سودا ہی ہو گا۔

جہاں تک آپ کے سوالات کا تعلق ہی، تو ان کا جواب یہی ہے ہر شخص کا تجربہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے ان سوالات کا کوئی ایک جواب دینا ممکن نہیں۔ پہلے تو آپ کوشش کریں کہ ان ساری باتوں کو دل سے جھٹک کر آنے والے وقت کی اچھی طرح تیاری کریں۔ لیکن اگر آپ کے دل میں پھر بھی کوئی پریشانی یا وسوسے باقی رہیں، تو اپنے کسی قریبی تجربہ کار ہمدرد سے انھیں شئیر کریں۔ اس طرح آپ کے دل کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ اور آپ کو بہتر رہنمائی بھی ملے گی۔ ایک بار پھر زور دے کر کہوں گا، کہ مشورہ صرف اپنے کسی سچے ہمدرد اور تجربہ کار انسان سے کیجیے گا۔

آپ کا دل بہلانے کے لیے یہ دو فی البدیہہ شعر کہے دیتا ہوں:

سوال آپ نے پوچھے ہیں جو، بجا سب ہیں​
یہی تھے خوف مجھے بھی بیاہ سے پہلے​
مگر وہ کیا ہے کہ کچھ دیر آپ نے کر دی​
سوال بنتے تھے یہ سب نکاح سے پہلے​

ہنسیے، مسکرائیے۔ پریشان مت ہوں۔ جو ہو گا، اچھا ہی ہو گا۔
 
پردیسی

محفلین
میں ان نفسیاتی مسائل کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں وہ اس لئے کہ یہ بھی کسی زمانے میں میری ایک فیلڈ کا حصہ تھے۔
برادر یہ صرف آپ کا ایک خوف ہے۔ایک لاشعوری خوف۔۔
یہ کوئی بڑی چیز نہیں ہے۔۔۔ یہ سوچیں لڑکے سے زیادہ لڑکی کو آتی ہیں۔
میری اوپر والی پوسٹ کو غالباً آپ نے مذاق جانا تھا۔ حالانکہ وہ ایک حقیقی بات ہے کہ اگر آپ ذہنی و جسمانی طور پر فٹ ہیں تو سب اچھے کی آواز ہے
باقی سب باتیں ایک لاشعوری خوف کی پیدوار ہوتی ہیں۔۔ایسا خوف جس کی کوئی اصل نہیں ہوتی۔
آپ کی عمر ابھی جوانی کی ہے۔اور آپ نے اپنا زیادہ تر جوانی کا حصہ اکیلے میں گزارا ہے۔۔۔آپ نے دو چار لڑکیوں کو دوست بنایا ہوتا اور ان کے ساتھ ہنسی خوشی وقت گزارا ہوتا تو یہ سب سوچیں آپ کو کبھی بھی نہ آتیں۔
میرے خیال میں مشکل یہ رہی ہوگی کہ آپ کو کبھی ایسا موقع نہ مل سکا ہوگا۔۔اگر ملا بھی ہوگا تو آپ نے اس سے فائدہ نہ اٹھایا ہوگا۔
اب جبکہ آپ کی شادی نزدیک ہے تو ایک لاشعوری خوف نے آپ کے ذہن میں ان سوچوں کو جنم دے دیا ہے۔۔۔۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے
اس کے دو حل ہیں۔۔۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ کون سا آپ اپناتے ہیں
1۔شادی سے پہلے ایک آدھ لڑکی سے دوستی کر کے اس کے ساتھ کچھ دن ہنسی خوشی کے گزار لیں
2۔اپنی ڈیوٹی سے چھٹی لے کر کسی دوست کو لے کر خوب گھومیں پھریں اور اپنی ہونے والی بیوی (یعنی ساڈی بھرجائی) کے لئے خوب شاپنگ وغیرہ کریں۔
 
عسکری

معطل
عسکری صاحب۔ اب چونکہ آپ نکاح کر چکے ہیں، اس لیے آپ کے ذہنی و نفسیاتی سکون کے لیے بہتر ہو گا کہ تفکرات کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں۔ ہر کسی سے اس موضوع پر بات کرنے سے اپ کی الجھنیں بجائے کم ہونے کے اور زیادہ ہو جائیں گی۔ ظاہر ہے کہ شادی کے بعد زندگی وہ نہ رہے گی، جو شادی سے پہلے تھی۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سراسر گھاٹے کا سودا ہی ہو گا۔

جہاں تک آپ کے سوالات کا تعلق ہی، تو ان کا جواب یہی ہے ہر شخص کا تجربہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے ان سوالات کا کوئی ایک جواب دینا ممکن نہیں۔ پہلے تو آپ کوشش کریں کہ ان ساری باتوں کو دل سے جھٹک کر آنے والے وقت کی اچھی طرح تیاری کریں۔ لیکن اگر آپ کے دل میں پھر بھی کوئی پریشانی یا وسوسے باقی رہیں، تو اپنے کسی قریبی تجربہ کار ہمدرد سے انھیں شئیر کریں۔ اس طرح آپ کے دل کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ اور آپ کو بہتر رہنمائی بھی ملے گی۔ ایک بار پھر زور دے کر کہوں گا، کہ مشورہ صرف اپنے کسی سچے ہمدرد اور تجربہ کار انسان سے کیجیے گا۔

آپ کا دل بہلانے کے لیے یہ دو فی البدیہہ شعر کہے دیتا ہوں:

سوال آپ نے پوچھے ہیں جو، بجا سب ہیں​
یہی تھے خوف مجھے بھی بیاہ سے پہلے​
مگر وہ کیا ہے کہ کچھ دیر آپ نے کر دی​
سوال بنتے تھے یہ سب نکاح سے پہلے​

ہنسیے، مسکرائیے۔ پریشان مت ہوں۔ جو ہو گا، اچھا ہی ہو گا۔
میرا کوئی قریبی یا ہمدرد نہیں میں نے کسی کو اپنے قریب ہی نہیں انے دی ازندگی بس ایک ڈگر پر آزاد کھلی ہوا میں اکیلے گزاری ہے تنہا اکیلے
 
عسکری

معطل
میں ان نفسیاتی مسائل کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں وہ اس لئے کہ یہ بھی کسی زمانے میں میری ایک فیلڈ کا حصہ تھے۔
برادر یہ صرف آپ کا ایک خوف ہے۔ایک لاشعوری خوف۔۔
یہ کوئی بڑی چیز نہیں ہے۔۔۔ یہ سوچیں لڑکے سے زیادہ لڑکی کو آتی ہیں۔
میری اوپر والی پوسٹ کو غالباً آپ نے مذاق جانا تھا۔ حالانکہ وہ ایک حقیقی بات ہے کہ اگر آپ ذہنی و جسمانی طور پر فٹ ہیں تو سب اچھے کی آواز ہے
باقی سب باتیں ایک لاشعوری خوف کی پیدوار ہوتی ہیں۔۔ایسا خوف جس کی کوئی اصل نہیں ہوتی۔
آپ کی عمر ابھی جوانی کی ہے۔اور آپ نے اپنا زیادہ تر جوانی کا حصہ اکیلے میں گزارا ہے۔۔۔ آپ نے دو چار لڑکیوں کو دوست بنایا ہوتا اور ان کے ساتھ ہنسی خوشی وقت گزارا ہوتا تو یہ سب سوچیں آپ کو کبھی بھی نہ آتیں۔
میرے خیال میں مشکل یہ رہی ہوگی کہ آپ کو کبھی ایسا موقع نہ مل سکا ہوگا۔۔اگر ملا بھی ہوگا تو آپ نے اس سے فائدہ نہ اٹھایا ہوگا۔
اب جبکہ آپ کی شادی نزدیک ہے تو ایک لاشعوری خوف نے آپ کے ذہن میں ان سوچوں کو جنم دے دیا ہے۔۔۔ ۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے
اس کے دو حل ہیں۔۔۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ کون سا آپ اپناتے ہیں
1۔شادی سے پہلے ایک آدھ لڑکی سے دوستی کر کے اس کے ساتھ کچھ دن ہنسی خوشی کے گزار لیں
2۔اپنی ڈیوٹی سے چھٹی لے کر کسی دوست کو لے کر خوب گھومیں پھریں اور اپنی ہونے والی بیوی (یعنی ساڈی بھرجائی) کے لئے خوب شاپنگ وغیرہ کریں۔
شاید بالکل ایسا ہی ہے یا اس سے قریب میں کسی لڑکی عورت کے قریب کبھی نہیں رہا شاید ایک دن بھی نہیں ۔ اور دوسری بات چٹی کی تو میں نے شاید ہی کبھی چھٹیاں کی ہوں کئی سال تک کام کیا جو بھی کام تھا کیا پر چھٹی نہیں کی اب بھی 3 دن اگر یونیفارم نا پہنوں تو وہشت ہو جاتی ہے :(
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
میرا کوئی قریبی یا ہمدرد نہیں میں نے کسی کو اپنے قریب ہی نہیں انے دی ازندگی بس ایک ڈگر پر آزاد کھلی ہوا میں اکیلے گزاری ہے تنہا اکیلے
ہم سب آپ کے اپنے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ نے جس خاتون کو اپنی زندگی کا ساتھی چنا ہے، وہ آپ کے لیے سراسر خوشیوں اور سکون کا باعث بنیں گی۔ اگر آپ راولپنڈی، اسلام آباد یا اس کے قرب و جوار میں رہتے ہیں، تو مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہو گی۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح ہم آپ کے دل کا بوجھ ہلکا کر سکیں۔
 
بالکل قریب رہتا ہوں صرف 5000 کلو میٹر کا فاصلہ ہے :grin:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
بالکل قریب رہتا ہوں صرف 5000 کلو میٹر کا فاصلہ ہے :grin:
ویسے آپ کے اس میسیج سے تو لگ رہا ہے آپ اتنے پریشان بھی نہیں۔ بس ہم سب کو آزما رہے ہیں۔ نکلے ہوئے دانت دیکھ کر ٹینشن والا ماحول کچھ بہتر ہوا ہے! بس یونہی انجوئے کرتے رہیے۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ پردیسی بھائی نے بالکل ٹھیک باتیں کی ہیں۔ ان پر عمل کیجیے!!
 
طالوت

محفلین
کیا مسائل ہو سکتے ہیں شادی کے ؟

معاشی مسائل سے مجھے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے ان کو کبھی فیس نہیں کیا؟ کیا شادی کے بعد انسان غریب ہو جاتا ہے؟
میانہ روی سے چلیں گے تو تاحیات کوئی معاشی مسئلہ نہیں ہو گا۔

نفسیاتی مسائل ؟ کی اانسان پریشان ہو سکتا ہے؟
شادی کے بعد نفسیاتی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔

کیا انسان کو شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑتے ہیں جو وہ نہیں کرنا چاہتا؟
شادی کے بعد سب کام خوشی خوشی ہوتے جاتے ہیں۔

پرائیویسی کیا تنہائی پسند آدمی کو شادی سے مسائل ہو سکتے ہیں؟
کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ شریک حیات سے ذہنی سمجھوتہ ہو جائے تو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔ پھر تنہا رہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

انسان کی سوچ پر بھی اثرات پڑتے ہیں کیا ؟
بالکل اثر پڑتا ہے کہ شادی 10 سال پہلے کیوں نہ کی۔

کیا شادی کے بعد انسان کی مجبوریاں بڑھ جاتی ہیں؟
کوئی مجبوری نہیں بڑتی، بلکہ کئی مجبوریاں ختم ہو جاتی ہیں۔

شادی کے بعد اور پہلے انسان کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
شادی کے بعد انسان کو اپنی شریک حیات کا خیال رکھنا چاہیے اور اس بات کی خیال رکھنا چاہیے کہ گھر اور گھر داری کو زیادہ سے زیادہ وقت کیسے دیا جائے۔

کس طرح ایک انسان اپنے آپ کو اپنے گھر کو اچھے طریقے سے سنبھال رکھے کیا اس کے لیے مزید سوچ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ؟
محنت کی تو ہمیشہ ہی ضرورت رہتی ہے۔ شادی کے بعد ظاہر ہے اخراجات بڑھ جائیں گے۔ پھر جب صاحب اولاد ہوں گے تو مزید خرچے بڑھیں گے تو اس کے لیے مزید محنت اپنی جگہ لیکن اس کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے کہ گھر کو ایک مقررہ آمدنی کے تحت کیسے بخوبی چلایا جائے۔ اس میں مرد سے زیادہ عورت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن مرد کا تعاون درکار ہوتا ہے۔

اور کیا سچ میں شادی کے بعد سب لوگ پچھتاتے ہیں ؟
جی ہاں بالکل پچھتاتے ہیں کہ اتنی دیر سے شادی کیوں کی؟

کیا انسان کی لائف تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے ؟ شادی شدہ لائف ایک مشکل مرحلہ ہے ؟ حساس انسان ان سے کیسے مقابلہ کرے ؟
ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی تبدیل ہو جاتی ہے۔ پہلے بندہ کنوارہ ہوتا ہے، شادی کے بعد شادی شدہ کہلاتا ہے۔ اس پر کندھوں پر ایک ذمہ داری کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ ذمہ داری وہ خوشی خوشی قبول کرتا ہے تو یہ مشکل مرحلہ کیسے ہوا۔

میرے دماغ میں سارا دن ایسے سوال رہتے ہیں نکاح کے بعد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:(
دماغ کو چند ایک زور دار جھٹکے دو تاکہ ایسے سوالات دماغ سے نکل جائیں۔

مزید کے لیے ظہیر بھائی کو دعوت دیتا ہوں۔
لالہ جی دعوت کا شکریہ ، ویسے تو آپ کے عشروں کی کامیاب زندگی کے تجربات کے سامنے میں کا کا کیا کہہ سکتا ہوں ، پر یہ لڑکا اپنا یار ہے تو اپنے تجربے کے حساب سے رائے تو دینا پڑے گی۔

کیا مسائل ہو سکتے ہیں شادی کے ؟
بنیادی مسئلہ ذہنی ہم آہنگی کا ہے ، اگر ذہنی ہم آہنگی پیدا کر لی جائے تو مسائل قریب قریب ختم ہو جاتے ہیں۔
معاشی مسائل سے مجھے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے ان کو کبھی فیس نہیں کیا؟ کیا شادی کے بعد انسان غریب ہو جاتا ہے؟
غریب تو ہرگز نہیں البتہ دیالو ضرور ہو جاتا ہے۔ چادر اور پاؤں کا حساب درست رہے تو ہرگز کوئی تنگی نہیں ہوتی۔
نفسیاتی مسائل ؟ کی اانسان پریشان ہو سکتا ہے؟
جی ہاں ، مگر اگر بنیادی مسئلہ یعنی ذہنی ہم آہنگی کا مسئلہ درپیش نہ ہو تو نفسیاتی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
کیا انسان کو شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑتے ہیں جو وہ نہیں کرنا چاہتا؟
نوعیت پر ہے کہ کونسے کام ہیں جو آپ نہیں کرنا چاہتے ، ویسے بھی یہاں پردیس میں کونسا گھرداری کا کام رہ گیا ہے جو ہم نہیں کرتے، ، لیکن شادی معاملہ ہی سارا سمجھوتے کا ہے تو کچھ ادھر سے کچھ ادھر سے۔
پرائیویسی کیا تنہائی پسند آدمی کو شادی سے مسائل ہو سکتے ہیں؟
مسائل نہیں ہونے چاہییں ، میرا خیال ہے کہ تنہائی پسند افراد اصل میں مکمل طور پر تنہائی پسند نہیں ہوتے بلکہ کچھ خاص خصوصیات کے حامل افراد کی قربت کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔ مثلا میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے عام طور پر ملنا جلنا کچھ خاص پسند نہیں ماسوائے چند ایک افراد ہیں جن سے محفل طبعیت پر خوشگوار احساس چھوڑتی ہے حتی کہ طویل ملاقاتیں بھی پریشان نہیں کرتیں۔
انسان کی سوچ پر بھی اثرات پڑتے ہیں کیا ؟
ایہہ وی کوئی پُچھن آلی گل اے:D ایسے اثرات کہ جس رانجھے کی بھینسوں اور بانسری دونوں پہ اعتراض ہوتا ہے ان دونوں کی صرف ب سے بندہ ایسے ایسے زریں اصول ایجاد کرتا ہے کہ اپنی ذہنی "صلاحیتوں" پر رشک آنے لگتا ہے۔
کیا شادی کے بعد انسان کی مجبوریاں بڑھ جاتی ہیں؟
شادی کے بعد کی ایک ہی مجبوری ہوتی ہے کہ آپ کو معاشرتی حیوان بننا پڑتا ہے جو انسانوں کی بقاء و ارتقاء کا لازمی جز ہے۔
شادی کے بعد اور پہلے انسان کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
شادی سے پہلے دوستوں کا خیال رکھنا چاہیے اور شادی کے بعد اور زیادہ خیال رکھنا چاہیے کہ اکثر دوست دوستی میں میراثی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔:) سمجھ تو گئے ہی ہو گے
کس طرح ایک انسان اپنے آپ کو اپنے گھر کو اچھے طریقے سے سنبھال رکھے کیا اس کے لیے مزید سوچ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ؟
زندگی جہد مسلسل کا نام ہے ، محنت شادی کے بغیر بھی کرنا ہوتی ہے مگر شادی کے بعد محنت مشقت کم اور مشغلہ زیادہ لگتی ہے۔
اور کیا سچ میں شادی کے بعد سب لوگ پچھتاتے ہیں ؟
پچھتانا اس کو پڑتا ہے جو اپنی زندگی میں توازن نہ رکھ سکے چاہے وہ شادی شدہ ہو یا نہ ہو۔
کیا انسان کی لائف تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے ؟ شادی شدہ لائف ایک مشکل مرحلہ ہے ؟ حساس انسان ان سے کیسے مقابلہ کرے ؟
یہ مثبت تبدیلی ہے ، مشکل مرحلہ کہنا تو زیادتی ہو گی البتہ مشکلات زندگی کا حصہ ضرور ہیں تاہم ایک ہمدرد ہونے کی صورت میں آپ کی مشکلات اور پریشانیاں دو سےتقسیم ہو جاتی ہیں ۔
میرے دماغ میں سارا دن ایسے سوال رہتے ہیں نکاح کے بعد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:(
خواتین ڈائجسٹ پڑھا کرو۔ افاقہ ہو گا۔
 
طالوت

محفلین
پر مجھے پرفیکٹ لائف جینا ہے جیسے گزاری ہے اس لیے بہت سوچیں آتی ہیں اور ہر وقت عجیب عجیب سوال دماغ میں آتے ہیں :(
یہ خیال ہے جناب کا کہ جو گزاری ہے وہ پرفیکٹ ہے ، وہ "سیمی پرفیکٹ" تھی ، "پرفیکشن" اب دیکھنے کو ملے گی۔
 
عسکری

معطل
ویسے آپ کے اس میسیج سے تو لگ رہا ہے آپ اتنے پریشان بھی نہیں۔ بس ہم سب کو آزما رہے ہیں۔ نکلے ہوئے دانت دیکھ کر ٹینشن والا ماحول کچھ بہتر ہوا ہے! بس یونہی انجوئے کرتے رہیے۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ پردیسی بھائی نے بالکل ٹھیک باتیں کی ہیں۔ ان پر عمل کیجیے!!
برے سے برے حالات میں عسکری دانت نکلے رہتے ہیں :p
 
Top