بعد از شادی مسائل

ش

شہزاد احمد

مہمان
کیا مسائل ہو سکتے ہیں شادی کے ؟
معاشی مسائل سے مجھے سخت نفرت ہے کیونکہ میں نے ان کو کبھی فیس نہیں کیا؟ کیا شادی کے بعد انسان غریب ہو جاتا ہے؟
نفسیاتی مسائل ؟ کی اانسان پریشان ہو سکتا ہے؟
کیا انسان کو شادی کے بعد وہ کام کرنے پڑتے ہیں جو وہ نہیں کرنا چاہتا؟
پرائیویسی کیا تنہائی پسند آدمی کو شادی سے مسائل ہو سکتے ہیں؟
انسان کی سوچ پر بھی اثرات پڑتے ہیں کیا ؟
کیا شادی کے بعد انسان کی مجبوریاں بڑھ جاتی ہیں؟
شادی کے بعد اور پہلے انسان کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
کس طرح ایک انسان اپنے آپ کو اپنے گھر کو اچھے طریقے سے سنبھال رکھے کیا اس کے لیے مزید سوچ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ؟
اور کیا سچ میں شادی کے بعد سب لوگ پچھتاتے ہیں ؟
کیا انسان کی لائف تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے ؟ شادی شدہ لائف ایک مشکل مرحلہ ہے ؟ حساس انسان ان سے کیسے مقابلہ کرے ؟
میرے دماغ میں سارا دن ایسے سوال رہتے ہیں نکاح کے بعد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:(

محترم! بڑے بڑے عسکری مار کھا گئے ۔۔۔ یہ معرکہ ہی ایسا ہے ۔۔۔ خیر، ان سب باتوں کا انحصار ہماری بھابھی صاحبہ پر ہے ۔۔۔ دعا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کچھ نرمی کا معاملہ رکھیں ۔۔۔ :)
 

یوسف-2

محفلین
اپنے ایمان سے بتائیں آج کل کی نوجوان نسل کی کسی ایسی ٹریننگ کی ضرورت ہے ؟:laugh:
آج تو شاید نہ ہو، لیکن کل تک یعنی ہمارے (آپ کے اس انکل :D ) کےدَور تک کہیں کہیں اس کی ضرورت تھی تو صحیح :p ۔ میرے ایک کولیگ اس کے راوی ہیں کہ ان کے ایک ”مولوی ٹائپ دوست“ کی شادی طے ہوئی تو یار دوستوں نے سہاگ رات کے حوالہ سے چھیڑ خوانی کرنی شروع کی تو وہ صاحب سخت ناراض ہوگئے کہ تم لوگ مجھے ”گمراہ“ کر رہے ہو۔ یاروں نے مزید ”تفتیش“ کی تو پتہ چلا کہ جس طرح وہ اب تک ہر لڑکی پر ”نظر بَد“ ڈالنے کو گناہ سمجھتے رہے ہیں، وہ بیوی کے معاملہ میں بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔:D اب دوستوں باہمی صلاح مشورہ کیا کہ اسے کیسے سمجھایا جائے۔ یہ تو ہمیں ویسے ہی ”گناہ گار“ سمجھتا ہے۔ ہماری بات تو سمجھنے یا ماننے سے رہا۔ بالآخر انہوں نے کہا کہ اپنے مسجد کے امام صاحب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ انہیں تو آپ ”نیک“ سمجھتے ہیں نا۔ ان کے پاس چلتے ہیں۔ سارے دوست زبردستی اسے امام صاحب کے حجرہ میں لے گئے۔ اور امام صاحب نے بدقت انہیں سمجھایا اور ”راضی کروایا“ کہ غیر منکوحہ کے ساتھ جو سب کچھ کا ر گناہ ہے، منکوحہ کے ساتھ وہی سب کچھ عین ”کار ثواب“ اور نسل انسانی کے پھیلاؤ کا نیک کام ہے :laugh:آپ بھی مذکورہ مولوی صاحب کی (کم از کم ) یہ بات اپنے گرہ میں باندھ لیں۔ کہیں ایسا نہ ہو دو چار سال بعد آپ یہاں ایک دھاگہ کھول رہے ہوں کہ: ہم دونوں ابھی تک دو کے دو ہی کیوں ہیں؟:laugh:
 

عسکری

معطل
میں اب کیا کہوں میں اردو محفل کو اپنی فیملی سمجھتا ہوں اور لگتا ہے میری فیملی ہی کرپٹ پے آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے ایمان سے بتائیں آجکل کی نوجوان نسل کی کسی ایسی ٹریننگ کی ضرورت ہے ؟:laugh:
نوجوان نسل تو دور کی بات ہے، آجکل کے بچے وہ سب سمجھتے ہیں۔

اس کے لیے میڈیا خاص کر انڈیا کے ڈرامے اور فلمیں اور ترکی کے ڈرامے کافی ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
فار ایور الون رہ جاتے اگر 2-4 سال اور رکتے تو :grin:
تمہارے دھاگے کے سارے سوالات کے جوابات تمہاری اسی بات میں پنہاں ہے ۔ دل پشوری کے لیئے سب سے رائے لے رہے تھے کیا ۔۔۔۔ ;)
" الون " کی دوری کے لیئے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے بھائی ۔ یا تو قیمت ادا کرو یا پھر فار ایور الون رہنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے ۔ کیا سمجھے ۔۔۔۔ :winking:
 

عسکری

معطل
تمہارے دھاگے کے سارے سوالات کے جوابات تمہاری اسی بات میں پنہاں ہے ۔ دل پشوری کے لیئے سب سے رائے لے رہے تھے کیا ۔۔۔ ۔ ;)
" الون " کی دوری کے لیئے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے بھائی ۔ یا تو قیمت ادا کرو یا پھر فار ایور الون رہنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے ۔ کیا سمجھے ۔۔۔ ۔ :winking:
دل پشوری کرنا ہوتا تو گوگل سرچ مر گئی تھی کیا ھھھھھ ہاں استاد جی پیسا بڑا لگتا ہے اس پروجیکٹ میں :(
 

ظفری

لائبریرین
دل پشوری کرنا ہوتا تو گوگل سرچ مر گئی تھی کیا ھھھ ھھ ہاں استاد جی پیسا بڑا لگتا ہے اس پروجیکٹ میں :(

اس پراجیکٹ میں اوائل میں خرچے کا تو کوئی خاص رونا نہیں مگر بعد میں پراجیکٹ جیسے جیسے ایکسپینڈ ہوتا ہے ۔ پھر معلوم ہوتا ہے کہ دال کیا ہوتی ہے ۔ ویسے آج کل دال بھی کون سی سستی ہے ۔ :grin:
 
گہری سوچیں۔۔۔اندیشہ ہائے دور دراز

306296_412329328858326_1047174503_n.jpg
 
Top