بغداد سے امریکی فوج کا انخلاء مکمل !

ماسٹر

محفلین
عراق کی جنگ کے 6 سال بعد امریکی فوج نے بغداد اور دوسرے بڑے شہروں سے انخلاء کے بعد تمام انتظام مقامی اداروں کے سپرد کر دیا ۔
بغداد کے عوام نے اس موقع پر شہر کے بڑے پارک میں جمع ہو کر آتشبازی اور ناچ گا نے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا - لوگوں کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ان کے ملک سے نہایت ہی توہین آمیز رویہ اختیار رکھا اور ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔اور صدر مملکت نے 30 جون کو ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے امریکہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے ان کے ملک کو ایک جابر ڈکٹیٹر سے نجات دلائی -
امریکی فوج ابھی بڑے شہروں سے باہر چھاونیوں میں اور سرحدوں پر متعین رہے گی - اور جو صدر اوباما کے وعدہ کے مطابق 2010 تک مکمل طور پر واپس بلا لی جائے گی -
اب سوال صرف یہ ہے کہ کیا ان تبدیلیوں سے ملک میں امن کو فروغ بھی ملے گا یا نہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو عراقی اپنے وطن سے اپنے ملک سے مخلص ہیں تو امن ہونا ہی چاہیے، ورنہ شعیہ سُنی کی جنگ انہیں کہیں کا نہیں رکھے گی۔
 

arifkarim

معطل
اول تو صرف شہروں سے باہر نکلنے کا اعلان کیا ہے، دوسرا تیل لے کر جا رہے ہیں

http://wsws.org/articles/2009/jun2009/pers-j30.shtml

تیل کیلئے آئے تھے اور تیل لیکر ہی جائیں گے نا!
Norwegian firm DNO is now producing so-called “sweet oil” from a relatively small field at Tawke, at a cost of less than $2 a barrel​
Sell Cheap, Buy More, Enjoy Capitalism and everlasting labour for human race :)
 
Top