بغداد کا مے خانہ

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم
سیدہ شگفتہ شگفتہ آپی کی صحت یابی کی خوشی میں اور شکرانے کے طور پر فاتحہ خوانی کیلئے آج ہم سرزمین عراق پر قدیم ترین شہربغداد میں واقع محبوب سبحانی ، قطب ربانی، پیرانِ پیر ، غوث الاعظم دستگیر ، الشیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیں گے۔ صلائے عام ہے یاران نقطہ داں کیلئے۔ ویزے یا سفر کے اخراجات کی فکر بالکل نہ کریں۔ بس جناب قبلہ استاد محترم مرزا غالبؔ کیلئے ایک بار فاتحہ پڑھ دیں۔ اور چھوٹے غالبؔ کے حق میں دعا کر دیں گے تو احسان مند رہوں گا تا زندگی

روایات کے مطابق شہنشاہ نوشیروان کے عہد میں بغداد ایک چھوٹا سا گمنام گاؤں ہوا کرتا تھا، پھر ایک واقعہ کے نتیجے میں اس کا نام باغ داد مشہور ہو گیا ۔ یعنی انصاف کا باغ۔ جو کہ کثرت استعمال سے رفتہ دفتہ بغداد ہو گیا
یہاں بہت سے انبیا علیہ السلام، صحابہ کرام ، اور اولیا اللہ کے مزارات ہیں، جن کی سیر ہم وقتا فوقتا کرتے رہیں گے
مہ جبین ، فرحت کیانی ، قرۃالعین اعوان ،




میراں ولیوں کے امام ، میراں ولیوں کے امام
دے دو پنجتن کے نام، میں نے آس ہے لگائی بڑی دیر سے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بغداد شہر اور مزار غوث پاک سرکارؒ کی ایک فضائی تصویر
QHw2F.jpg
بغداد شہر دی کی اے نشانی، اچیاں لمیاں چیراں ہو
اے تن میرا پرزے پرزے ، جیویں درزی دیاں لیراں ہو
اناں لیراں دی گل کفنی پا کے رلساں سنگ فقیراں ہو
شہر بغداد دے ٹکڑے منگساں باہوتے کرساں میراںؒ میراںؒ ہو
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
حضرت غوث الاعظمؒ سرکار کا نقش قدم
(میری آنکھوں پر)
حضور غوث الاعظم کا فرمان ہے
"میرا یہ قدم تمام دنیا کے اولیا کی گردن پر ہے"
vjlWj.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میراں غوث الاعظم پیارے ، میراں غوث الاعظم پیارے
تیرا منگتا پکارے، میں نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
ONnyZ.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مرشد دا دیدار ہے باہوؒ مینوں لکھ کروڑاں حجاں ہو
دیدار ِ مرشد
حضور غوث الاعظم سرکار
(اندرونی منظر)​
tPkks.jpg
 

مہ جبین

محفلین
جزاک اللہ و احسن الجزاء

اللہ پاک چھوٹاغالبؔ کے دل کی ہر مراد کو حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے صدقے پوری فرمائے آمین

کچھ خوش نصیب زائرین انکے آستانے پر حاضر ہوتے ہیں اور سب کچھ پالیتے ہیں اور کچھ اس خیرات میں دوسروں کو بھی حصہ دار بنالیتے ہیں
بہت شکریہ اویس اس خیرات میں ہم سب کو حصہ دار بنانے کا ۔۔۔۔!

اللہ ہم سب کو اس مبارک اور مقدس مقام کی حاضری سے سرفراز فرمائے آمین
 

یوسف-2

محفلین
اللہ پاک چھوٹاغالبؔ کے دل کی ہر جائز مراد پوری فرمائے آمین
سسٹر مہ جبین ! اویس قرنی کو اس طرح ”اوپن دعا“ دینے سے گریز فرمائیں، نہ جانے ان کے دل میں کیا کیا ہو:D اور آپ کی دعا قبول ہوجائے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے ساتھ ساتھ آپ بھی ”پکڑی“ جائیں :laughing::laughing::laughing:
 

مہ جبین

محفلین
جی ، واقعی میں یہ لفظ " جائز" لکھنا بھول گئی تھی
لیکن اتنا یقین تو مجھے ہے کہ
چھوٹاغالبؔ "ناجائز "دعا کبھی نہیں کرے گا

کبھی کبھی ہمیں کسی کے بارے میں بہت زیادہ یقین ہوتا ہے ناں۔۔۔۔۔

تو مجھے یہ یقین ہے کہ اویس میرے حسنِ ظن کی لاج رکھے گا ضرور ۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ

یہ یقین ہم ہر کسی سے نہیں رکھ سکتے حتیٰ کہ اپنی اولاد سے بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔

لیکن بس جسے اللہ عزتوں سے نوازتا ہے ناں تو دوسروں کے دل میں خود بخود ہی جگہ بنتی جاتی ہے

یہ اللہ کی عطا ہے جسے چاہے مالامال فرمادے

ایک اچھی بات کی طرف توجہ دلانے کا بہت شکریہ یوسف ثانی بھائی
جزاک اللہ
 
Top