خوشا ہیں عزت مآب زہرا
ہیں دیں کا تابندہ باب زہرا

ہو ان کی رفعت بیان کس سے
ہیں زوجہ بو تراب زہرا

بہ شکل حسنین پاے تم نے
شگفتہ سے دو گلاب زہرا

زنان امت کی آبرو ہیں
تمہاری سیرت کے باب زہرا

محیط جس سے ہے سارا عالم
وہ عظمتوں کا سحاب زہرا

حیا میں ثانی نہیں ہے ان کا
ہیں ایسی عفت مآب زہرا

خدا نے یکتا بنا کے تم کو
کیا ہے یوں لا جواب زہرا

ترے گھرانے ہی کی بدولت
ہے دیں کا تازہ شباب زہرا

جو ترے پیاروں سے رکھے الفت
وہی تو ہے کامیاب زہرا

جو تیرے پیاروں سے بغض رکھے
ہوا وہ خستہ خراب زہرا

بہاروں گا میں تمہارا روضہ
جو ہو سکا باریاب زہرا

نہ چھوٹے ہاتھوں سے تیرا دامن
پئے رسالت مآب زہرا

سخن گری میں کبھی تو ارفق
بپا کرے انقلاب زہرا
 
Top