اَرفَق پورن پوری
محفلین
شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ
بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ
خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
میر انیس و دبیر ہیں ہم لوگ
بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ
کچھ نہ کہنا بجز صداقت کے
دیکھ! روشن ضمیر ہیں ہم لوگ
مسترد کرتے ہیں تنفر کو
عاشقی کے سفیر ہیں ہم لوگ
کیسے ارفق کوئی مقابل ہو؟
سن عدیم النظیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ
بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ
خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
میر انیس و دبیر ہیں ہم لوگ
بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ
کچھ نہ کہنا بجز صداقت کے
دیکھ! روشن ضمیر ہیں ہم لوگ
مسترد کرتے ہیں تنفر کو
عاشقی کے سفیر ہیں ہم لوگ
کیسے ارفق کوئی مقابل ہو؟
سن عدیم النظیر ہیں ہم لوگ