بغیر ڈیٹا کیبل رنگ ٹونز حاصل کیجیے

کیا آپ کا موبائل فون کسی صحرا کی مانند بنجر ہے؟ کیا آپ کے موبائل میں تھکی ہوئی ڈیفالٹ رنگ ٹونز اور تین تصویروں کے علاوہ کچھ نہیں ہے؟ کیا آپ کے پاس کمپیوٹر سے موبائل میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والی کیبل بھی نہیں ہے؟ کوئی بات نہیں ۔ ابھی آپ کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ، بشرطیکہ آپ کے موبائل میں WAP کی سہولت موجود ہو ۔ اگر آپ کے موبائل کے مینیو میں Web Services کا آپشن موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ویپ استعمال کر سکتے ہیں ۔

آپ جس کمپنی کی SIM استعمال کر رہے ہیں ان کی کسٹمر سروس سے رابطہ کر کے اپنے موبائل پر WAP جاری کروائیے اور پھر اپنے موبائل میں ویب سروسز یا اس سے متعلقہ جو بھی آئیکون موجود ہے اس میں جا کر درج ذیل ایڈریس لکھ کر GO کر دیجیے ۔

http://icheetah.sitesled.com/wap/index.wml

جب آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو جائیں گے تو ایک صفحہ کھلے گا جس پر لکھا ہوگا Welcome to iCheetah ۔ یہاں دیے گئے Links پر جا کر آپ اپنے موبائل میں پاکستانی ، بھارتی ، انگریزی اور عربی Polyphonic Ringtones کے علاوہ خوبصورت وال پیپرز بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

نوٹ: اس وقت پاکستان میں WAP کے لیے Telenor کا کنکشن سب سے سستا ہے ۔ ان کے کنکشن پر ویپ کی سبسکرپشن کے کوئی چارجز نہیں لیے جاتے اور آپ ایک روپے میں 100 کلوبائیٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ یعنی اوسطاً بیس عدد رنگ ٹونز یا وال پیپر ۔

ٹیلی نار پر WAP ایکٹیویٹ کرانے کے لیے ایک نئے Text Message میں WAP MobileManufacturer MobileModel لکھ کر 131 پر بھیج دیجیے ۔ آپ کے موبائل میں ویپ کی سیٹنگز ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی اور پھر آپ کسی بھی ویپ سائیٹ مثلاً http://icheetah.sitesled.com/wap/index.wml پر جا کر رنگ ٹونز وغیرہ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔
 

دوست

محفلین
یونس صاحب یہ تحریر ہمارے ایک رکن قدیر احمد کی ہے۔میں ان کے بلاگ پر اسے پڑھ بھی چکا ہوں۔ آپ نے یقینًا کاپی پیسٹ کی ہوگی۔ اردو محفل کی پالیسی یہ ہے کہ اگر کہیں سے مواد لیا جائے تو اس کا ربط یا حوالہ بھی فراہم کیا جائے بصورت دیگر اسے چوری یا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی تصور کرکے تحریر حذف کردی جاتی ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ اصل تحریر کا ربط بھی مہیا کریں تاکہ قاری اصل مصنف کے بارے میں بھی آگاہ رہے۔
وسلام
 
یہ مفید ٹپ ہمیں " شمو " صاحبہ نے میل کی ہے۔ جسے ہم نے شئر کیا ہے۔
دوسری اہم بات "اس فورم" پر رہتے ہوئے۔ (لازمی ہو گئ ہے کہنا ورنہ مقصد تذلیل نہیں ہے ۔ خدارا مجھے سمجھنے کی کوشش کیجئے گا ) ۔ ۔ ہمیں میل ضرور کریں ۔ مگر مشرقی اقدار کا پاس ضرور رکھیں۔ ۔ ہم 35 سال اور 8 ماہ کے ہیں۔ ۔ کنوارے ضرور ہیں مگر ۔ ۔ ۔ سو سمجدار کے اشارہ کافی ہے۔ ۔ پلیز ہماری عمر کا نہیں تو ہماری ریاضت کا خیال کریں ۔ شکریہ۔

متعدد بار ۔ ۔ اور ایک بار اور سہی۔ ۔ ۔ ۔
اب جو پوچھنا ہو تو محترمہ شمو صاحبہ سے رابطہ کریں۔ پلیز۔
 
Top