: بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہ

سید زبیر

محفلین
2012_6_18-2012_6_18_8_49_54.jpg


ایکسپریس نیوز کےمطابق اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنےو الے اساتذہ بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے پہنچے اور جب اساتذہ بلاول ہاؤس کے سامنے رکاوٹیں ہٹا کر دھرنا دے رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے اس دوران واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا جب کہ خواتین سمیت 2 درجن سے زائد اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ اساتذہ کی جانب سے گزشتہ دو ہفتے سے سی ویو پر دھرنا جاری تھا جبکہ آج اساتذہ اور وزیرتعلیم نثار کھوڑو کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد اساتذہ نے بلاول ہاؤس پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا د کے حساس ترین مرکز میں 14 اگست سے دھرنا جاری ہے وہاں ایسا کیوں ؟
protesters.jpg


540487df4769e.jpg


خواہ پی ٹی وی پر حملہ ہی کیوں نہ ہو
images

چاہے پارلیمنٹ کی خیمہ بستی ہو
images


آخر ایسا کیوں ۔۔۔ ؟
 

سید زبیر

محفلین
کراچی کے غریب و نادار اساتذہ کے جائز دھرنے پر لاٹھی چارج اور اسلام آبا د میں طبقہ اشرافیہ کی ایما پر کئے گئے دھرنے میں دستایاب سہولیات
749789-PATandPTIbuybreakfast-1408219597-126-640x480-640x330.jpg

اور پھر گلہ کے ہمارے کارکنوں کو دھرنے میں نہیں آنے دیا جاتا ۔یاد رہے کہ دھرنے میں شامل افراد میں سے اکثریت اسلام آباد میں طبقہ اشرافیہ کے ملازمین کے علاوہ روزگار کے لئے آئے ہوے نوجوانوں کی اور جا بجا کھڑے کنٹینرز کے عملے کی ہوتی ہے جو صرف وقت گزاری ، کھانا مل جائے تو بہتر اور بقول عمران جشن میں شریک ہونے آتے ہیں ۔
اس پر آشوب دور میں کیسا جشن ، کس کا مشن ۔
 
Top