نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
یہاں کئی مرتبہ اس بات کا ذکر ہو چکا ہے کہ بلاگر ڈاٹ کام کے تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر بوجوہ انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں رہا ہے، کم از کم اس وقت یہ تکنیکی طور پر ممکن نہیں نہیں نظر آ رہا ہے۔ محمد شاکر عزیز (دوست) نے اپنے بلاگ آواز دوست پر اس کا یہ حل نکالا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں ایک علیحدہ ٹیکسٹ ایریا شامل کرکے اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا ہوا ہے۔ لیکن اس مقصد کے لیے انہوں نے اردو ایڈیٹر کی جاوا سکرپٹ کو بیرونی سرور (اردو کوڈر) پر ہوسٹ کیا ہوا ہے۔ میں نے اس بارے میں کچھ تحقیق کی تو مجھے یہ ہنٹ ملا کہ بلاگر ڈاٹ کام پر نئی ٹائپ کے لے آؤٹ کی جگہ پرانی قسم کی ٹیمپلیٹس بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ان میں جاوا سکرپٹ کو براہ راست شامل کرنا ممکن ہے۔ پرانی ٹیمپلیٹس کو استعمال کرنے کے لیے بلاگ کے ٹیمپلٹس ایڈیٹر میں Revert to classic.. پر کلک کرنا ہوگا۔ میں نے بلاگسپاٹ پر اپنے ٹیسٹ بلاگ میں پرانے لے آؤٹ پر سوئچ کرکے اس کی ٹیمپلیٹ میں ایکسٹرا اردو ایڈیٹر شامل کرنے کا تجربہ کیا ہے جسے اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اردو ایڈیٹر تبصروں کے ٹیکسٹ ایریا کے نیچے ظاہر ہو رہا ہے۔ اگرچہ اس ٹیمپلیٹ کو اردو کے لیے مزید کسٹمائز کرنے کی ضرورت ہے، لیکن میں اسے اسی طرح یہاں فراہم کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے کوئی دوست اسے استعمال کرنا چاہیں۔
یہی حل نئے سٹائل کے لے آؤٹس کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے جاواسکرپٹ کو بیرونی لوکیشن پر ہوسٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کا ایک حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اردو ویب پر ہی اس مقصد کے لیے یہ سکرپٹ ہوسٹ کر لی جائے۔ بہرحال اس پر تحقیق جاری رہے گی۔