بلاگسپاٹ بلاگ پر مہر نستعلیق کا نفاذ کیسے کیا جائے؟

بہت سر کھپانے کے باوجود بھی اب تک مہر نستعلیق کو میں اپنے اردو بلاگ پر لاگو نہیں کر سکا۔ چونکہ میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اکیلا اناڑی نہیں ہوں اس لیے میری خواہش ہو گی کہ متعلقہ میدان کے احباب بلاگر پر اس فونٹ کی تنصیب کے بارے میں ایک جامع سبق مبتدیوں کے لیے تحریر فرما دیں جس میں تمام مدارج مناسب تفصیل کے ساتھ بیان کیے گئے ہوں۔
پیشگی شکریہ!
 
اسد

محفلین
ٹمپلیٹ میں ہر جگہ 'mehr_nastaliq_webregular' کو 'mehr nastaliq web' سے تبدیل کر دیں، اگر یہ فونٹ انسٹال ہو گا تو بلوگ اسی میں نظر آئے گا۔
 
اسد

محفلین
سسٹم میں نصب کیے بغیر بطور ویب فانٹ کس طرح استعمال کریں بلاگر میں؟
کہیں اسے ہوسٹ کروائیں، اس کے بعد بطور ویب فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ عام طور پر ویب فونٹس کا لائسنس OFL ہوتا ہے(SIL کا اوپن فونٹ لائسنس)۔
اپنی ہوسٹنگ ہو (مثلاً ورڈپریس) تو اپنی سائٹ پر ہی فونٹ ہوسٹ کیا جا سکتا ہے، لیکن بلوگر (یا دوسری مفت سروسز) کے لیے کسی اور جگہ ہوسٹ کرنا یا کروانا پڑتا ہے۔ بعض لوگ نفیس پر مبنی ویب فونٹ اپنے ڈروپ‌بوکس پر ہوسٹ کر رہے تھے لیکن پھر زیادہ استعمال کی صورت میں اکاؤنٹ ہی معطل ہونے لگا۔ معلوم نہیں اب کیا صورتِ حال ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین

جی ہوسٹنگ کا تو مجھے معلوم ہے مگر کوڈ میں کس طرح ڈالا جائے اس کو؟ مجھے بلاگر ٹیمپلیٹ کی کوڈنگ نہیں آتی۔۔۔
 
اسد

محفلین
جی ہوسٹنگ کا تو مجھے معلوم ہے مگر کوڈ میں کس طرح ڈالا جائے اس کو؟ مجھے بلاگر ٹیمپلیٹ کی کوڈنگ نہیں آتی۔۔۔
ویب فونٹ استعمال کرنے کے لیے سی ایس ایس شامل کرنی ہوتی ہے، چاہے عام ویب سائٹ ہو یا بلوگر۔
اس صفحے پر گوگل فونٹس اور کسٹم ویب فونٹ بلوگر میں استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے اور اس دوسرے صفحے پر صرف کسٹم فونٹ بلوگر میں استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top