بلاگ میں تمام تحریریں تصاویر کی صورت میں رکھنا کیسا ہے ؟

احسان اللہ

محفلین
میرا ایک اسلامک بلاگ ہے

میں نے تمام اردو پوسٹ کو وال پیپرز کی صورت میں رکھا ہے

کیا اس سے بلاگ کی رینکنگ میں کمی تو نہیں ہوتی
 
تجمل حسین

محفلین
بہت زیادہ فرق پڑے گا۔ سب سے بڑا تو یہی کہ آپ کے بلاگ کی انڈیکسنگ کمزور ہوجائے گی اور سرچ انجنز میں آپ کا بلاگ تہہ بہ تہہ جانے کا خدشہ ہے :)
کیونکہ تصویروں (خاص طور پر اردو) کو سرچ انجنز صحیح طور پر پڑھ نہیں سکتے اس لیے سائٹ کے سرچ انجن میں آنے کے چانسز کم ہوتے جاتے ہیں مگر یہ کہ کوئی تصاویر میں تلاش کرے :)
 
احسان اللہ

محفلین
تجمل حسین بھائی ۔۔۔۔۔او ۔۔۔۔یہ تو آپ نے بڑی عجیب بات بتائی ۔۔۔۔۔۔پر میرا ایک مسئلہ ہے ۔۔۔۔۔میرا بلاگ ٹوٹل انگلش ٹیمپلٹ میں ہے ۔۔۔۔ایک بار میں نے۔۔اردو ٹیمپلٹ لگایاتھا ۔۔۔اور کچھ عرصہ استعمال بھی کیا ۔۔۔۔مگر وہ بھی گوگل سرچ میں صحیح طرح نہیں آتا ۔۔۔۔پھر اردو بھی جن لوگوں نے نہیں انسٹال کی ہوتی ۔۔۔انھیں بھی کچھ صحیح طرح نظر نہیں آتا

اگر ممکن ہو تو اس کا کوئی حل بتائیں
اور کوئی مفید مشورہ بھی دیں
 
شکیب

اردو اور انگلش سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ اردو پوسٹس پر رائٹ ٹو لیفٹ الائنمنٹ اور اردو فانٹ اپلائی کر دیں۔ سب درست رہے گا۔ جس کے کمپیوٹر میں اردو فانٹ انسٹال نہیں ہے، ان کے لیے گوگل کا نوٹو نستعلیق امبیڈ کریں۔ یہ ایک لائٹ ویٹ نستعلیق فانٹ ہے جسے میں عرصے سے استعمال کر رہا ہوں۔ کیسے استعمال کریں، اس کے لیے گوگل بھی موجود ہے اور محفل ہی پر بہت سی پچھلی لڑیاں بھی۔ میری بھی ایک پوری لڑی اسی فانٹ کے مسئلے کے متعلق تھی۔
 
Top