شکیب
محفلین
السلام علیکم ! ایک مرتبہ پھر پریشانی لے کر حاضر ہوا ہوں۔
ہوا یوں کہ پتہ نہیں کون سی صدی کی ایک کتاب ایچ ٹی ایم ایل اور ایکس ایم ایل کی میں نے پڑھ رکھی ہے۔۔۔بس اس میں فارم بنانے کا طریقہ دیکھ رکھا تھا، گھر پر ایک فارم بنایا، نام، شہر، مختصر وضاحت اور پھر" فائل اپلوڈ" اور ایک عدد "اپلوڈ کریں " کی بٹن شریف۔
اب جناب اس میں ڈائرکٹmailto: کا استعمال کرکے محترم مصنف بتانے لگے کہ یہ کسی بھی ایچ ٹی ایم ایل پیج پر چسپاں کیا جاسکتا ہے، اور آپ کے ای میل میں موصول ہوجائے گا۔۔۔باقاعدہ اسکرین شاٹ دی گئی تھی کی حضرت کو ای میل موصول ہوئی فارم کی اینٹریز کی۔
اب ہم نے جب اپنا فارم بھر کر چیک کیا، تو تھوڑی دیر بعد مائیکروسافٹ کاای میل پروگرام آؤٹ لک کھل گیا، کہ لیں جی بھیج دیں۔۔۔میں نے کہا، لکھ دی لعنت۔
فائر فاکس بند کیا، اور بڈھے مصنف کی دیکھا دیکھی انٹرنیٹ ایکسپلورر میں چیک کیا تو ایک عدد بدصورت میسج آیا، "آپ کی معلومات ایک ای میل کو ارسال کی جارہی ہیں وغیرہ وغیرہ" اورcontinue اور cancel کا بٹن موجود تھا۔۔۔یہ لو، خوبصورتی کی واٹ۔
پھر بادلِ ناخواستہ (نبیل بھائی یہ بادل کے لام کے نیچے زیر ڈالنے کے لیے تین بار شفٹ پلس لیس دین کا سائن دبایا ہے، وہ زبر شریف بن رہا تھا، یہ کیا پرابلم ہے؟ اور بریکٹ بھی سیدھی پہ الٹی اور الٹی پہ سیدھی؟) اسے بھی کنٹی نیو کردیا، تو ای میل واقعی سینڈ ہوگیا۔
اب۔۔۔اس طریقے میں مجھے ایک تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی قید پسند نہیں آئی۔
دوم، ایک عدد گندہ سا میسج آنا بھی بڑا گراں گزرا۔
گوگل سے پوچھا توکہنے لگا کہ بہت سے فارم بنانے والی سائٹ موجود ہیں، اس کے مشورے پر ایک کو ٹرائے کیا تو پتہ چلا کہ ای میل ڈائرکٹ نہیں کرے گا، اس کے لیے روکڑے(سمجھتے ہوں گے آپ) لگیں گے۔ اور فری میں صرف اپنے کلاؤڈ پر سٹور کرے گا۔
میں نے کل اسے بلاگ پر استعمال کرلیا ہے۔۔۔اور ٹھیک ٹھاک ہے، لیکن اپنا کام تو مندا ہے۔ ڈائرکٹ ای میل میں موصولی نہیں ہوپارہی، اور قید و بند الگ۔
گوگل پر پھر سرچ کیا تو یہ حل بھی ملا، لیکن امپلیمنٹ نہیں ہوسکا، کوئی بھائی مدد کرسکے تو زہے قسمت ود دعا ئے فری ۔
آپ اپلوڈ والے صفحے پر دیکھ لیں ، مجھے ویسا ہی بنانا ہے، فائل ٹائپ کی قید بھی لگانی ہے۔۔۔دورانِ اپلوڈ دل بہلانے کے لیے ایک عدد پروگریس بار بھی ہوجائے۔ مجھے معلوم ہے اس کے لیے ایچ ٹی ایم ایل ناکافی ہے، گوگل کہہ رہا تھا کہ پی ایچ پی یا جاواسکرپٹ کااستعمال لازمی ہے۔۔۔
اب آگے آپ کہیں ۔ میں ہی تھوڑی کہتا رہوں گا!
برائے توجہ: نبیل اسد تجمل حسین arifkarim ابن سعید بھائیان