بلاگ کے متعلق هیلپ

Muhammad zubair

محفلین
السلام علیکم
دوستو میں نے بلاگ تو بنا لیا هے مگر اب مسئله یه هے که میں اپنے بلاگ پر زیاده سے
زیاده وزٹر کیسے لاؤں کوئ اچھی ٹرکس یه کوئ ایسا موضوع جس پر لوگ پوسٹ پر کمنٹ بھی کریں پلیز اس پوسٹ کو نظر انداز مت کرنا کچھ تو جواب لازمی دینا
نبیل اسد اسد اللہ فقیر شکیب احمد
 
جناب محمد زبیر صاحب اردو بلاگنگ والے سیکشن میں آپ نے کوئی چھ دھاگے کھولے ہیں اور سب میں صرف ایک بات مشترکہ ہے میرا بلاگ یا بلاگ کے لیے تھیم یا بلاگ میں مدد وغیرہ وغیرہ اگر آپ صرف ایک دھاگہ کھول لیتے اور اس میں سارے سوالات کر لیتے تو زیادہ مناسب تھا
مانا آپ نیو یوزر ہیں لیکن جناب محفل کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں پہلے اپنا تعارف کرائیں تاکہ ہمیں بھی پتا ہو ہم کس کی مدد کر رہے ہیں
میرے باتیں آپ کو تلخ ضرور لگیں گی لیکن یہ آپ کی بہتری کے لیے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری رائے میں بلاگ محض توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر بلاگ کو اظہار خیال یا معلومات شئیر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر رہتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ سکی کہ آپ اپنے بلاگ سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں کئی نوعیت کے موضوعات اکٹھے ہوئے ہوئے ہیں۔ اگر آپ مذہبی، سیاسی اور ٹیکنالوجی کے موضوعات پر تحاریر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ان سب کے لیے علیحدہ بلاگ شروع کر لیں۔ بلاگسپاٹ پر یہ زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔ اور اگر اردو بلاگ چلانا ہے تو بہتر ہے کہ سادہ تھیم رکھیں لیکن اس طرح کہ اردو متن واضح اور درست فونٹ میں نظر آئے۔ بلاگ کی ٹریفک بڑھانے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ اس کے لیے کچھ عرصہ باقاعدگی سے پوسٹ کریں اور دوسروں کے بلاگ پر کمنٹ کرتے رہیں تاکہ وہ بھی آپ کے بلاگ کی جانب متوجہ ہوں۔
 

شکیب

محفلین
آپ نے اپنے تئیں بہت کام کا سوال پوچھا ہے، اور یہ معصوم سوال میرے ذہن میں بھی سر اٹھاتا تھا جب میں نے دسویں جماعت میں پہلی مرتبہ اپنی ویب سائٹ (ایچ پیج پر) بنائی تھی۔ در اصل آپ Indirectly سرچ انجن آپٹیمائیزیشن SEO کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ اور اس کا شارٹ کٹ کوئی نہیں ہے۔ خصوصا اردو بلاگ کے لیے۔ اگر آپ ٹریفک چاہتے ہیں تو معیاری اور اچھے آرٹیکلز لکھتے رہیں چاہے ٹیوٹوریلز ہوں یا کچھ اور۔ لوگ خود بخود کھنچے چلے آئیں گے۔ آپ دیکھتے ہی ہوں گے کہ کسی سائٹ یا فیس بک پیج پر ہم کسی ذریعے سے پہنچتے ہیں، اور ان کی ”ایک سے بڑھ کر ایک“ پوسٹس / آرٹیکلز کو پڑھ کر سوچتے ہیں کہ پتہ نہیں اب تک اس پیج کا پتہ کیوں نہیں چلا تھا۔ اس کے بعد ہم فورا اس صفحے کو سسکرائب یا Get Notification پر سیٹ کر لیتے ہیں۔
ہماری یہی سائکالوجی آپ کے سوال کا جواب ہے۔ اگر آپ اپنے صفحے پر معیاری اور کارآمد مواد فراہم کر رہے ہیں تو ہر کسی کو آپ کی طرف راغب کر ہی دے گا۔ کام کے تئیں اخلاص ہی کام کی بہتر ین انداز میں تکمیل کرتا ہے۔
بہترین مثال کے طور پر ایم بلال ایم ڈاٹ کام دیکھ لیں۔ بلال بھائی کے ہر آرٹیکل کو پڑھ کر مزہ آتا ہے، اور یہ ہمیں مزید اس سائٹ کے وزٹ پر مجبور کرتا ہے۔
آخر میں یہ بھی بتاتا چلوں، کہ صرف لوگوں کے اکٹھا کرنے کے لیے بلاگنگ کرنا مجھے بے حد ناپسند ہے، جیسا کہ نبیل بھائی نے کہا!
 
Top