محمد خرم یاسین
محفلین
بلا عنوان!
اب لیٹ آنے لگے ہو
باہر آفس کا کام زیادہ ہوگیا ہے ناں؟
اور افسر بھی زیادہ تنگ کرنے لگا ہے ؟
سنا ہے کل تم کچھ نئے دوستوں کے ساتھ تھے
اور وہ دوست مخلوط تھے
تمہارے چہرے پر ہنسی کے فوارے چھوٹ رہے تھے
یہ شاید مجھ سے دور رہنے کا جشن تھا
یا تمہارے جھوٹ کی فتح کی
میں بھی کل
اپنے معصوم بچے کادل رکھنے کو باہر نکلی تھی
اور اسی ریسٹورنٹ کے ایک کونے میں بیٹھی تمہیں دیکھتی رہی تھی
اور تمہیں کل بھی بوس نے لیٹ چھوڑا تھا نا ں