حسان خان
لائبریرین
میرے مجازی گھر اردو محفل کے تمام دوستوں کو عیدالفطر مبارک ہو۔
عثمانی سلطنت کی باقیات میں شامل خطۂ بلقان میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے۔ ترک دنیا میں شروع سے عید کے لیے 'بایرام' کا لفظ استعمال ہوتا آیا ہے، اور چونکہ بلقان کا اسلام بھی 'عثمانی اسلام' کا تسلسل ہے لہذا یہاں بھی عید کے لیے بایرام اور عیدالفطر کے لیے فطر بایرامی کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ بلقان کے مسلم نشین علاقوں میں چھ سو سالہ پرانی عثمانی مذہبی روایات آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہیں۔ آئیے آپ بھی یہ تصاویر دیکھ کر میرے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوئیے۔
البانیہ کا دارالحکومت تیرانا
بکتاشی شیعوں کے سربراہ بھی پہلی صف میں نماز پڑھتے ہوئے۔۔ جیتے رہو البانیو کہ کم سے کم تم لوگ فرقہ پرستی کی لعنت سے تو آزاد ہو۔
مفتیِ اعظمِ البانیہ حاجی سلیم موچا
جاری ہے۔۔۔۔

آخری تدوین: