بھارت سے تعلیم یافتہ ہونے کا اثبوت! وہاں تمام تعلیم میں انگریزی شامل ہوتی ہے۔عجب قوم پرست بلوچ محسوس ہوئے ۔ جو کہ انگلش زبان میں " قائد اعظم ریزیڈینسی گون " کا نعرہ لگاتے خوشی مناتے مشن کی تکمیل کا اظہار کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔
ویڈیو نمبر ٹو ۔14 منٹ 19 سیکنڈ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
صحیح کہا آپ نےبلوچ لبریشن آرمی والے ناراض بلوچوں میں شامل ہیں ۔ لہذا بقول وزیرِ اعظم پاکستان ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔۔کیونکہ یہ غدار نہیں بلکہ محب وطن لوگوں کے ناراض بھائی ہیں ۔ محب وطن بھائی ، ناراض بھائیوں کی قائدِ اعظم ریزیڈنسی پر حملے کو بھول جائیں گے۔۔اور انہیں ایک پیار کی جھپی بھی دیں گے۔۔
تاجک ازبک یا دیگر افغانی، ان کا اور بلوچ قوم پرستوں کا کسی معاملے میں کبھی اتفاق نہیں رہا اور نہ اس ملاپ کی کوئی تُک یا وجہ بنتی ہے،مجھے بروہی نہیں آتی۔۔۔ ۔ اس لئے ان کے لہجے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتا۔
جہاں تک میری معلومات ہیں بی ایل اے میں صرف بلوچ ہی نہیں ، دوسری اقوام کے افراد بھی شامل ہیں۔۔۔ بی ایل اے کا کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں کا کمانڈر محمد اسلم عرف اچھو تاجک ہے
آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن مسلح تنظیموں میں اب جرائم پیشہ لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوچکی ہے اور جرائم پیشہ لوگوں کا کوئی دین، مذہب اور قوم نہیں ہوتی ۔۔۔۔تاجک ازبک یا دیگر افغانی، ان کا اور بلوچ قوم پرستوں کا کسی معاملے میں کبھی اتفاق نہیں رہا اور نہ اس ملاپ کی کوئی تُک یا وجہ بنتی ہے،
کیا یہ اچنبھے کی بات نہیں کہ بلوچ قوم پرست جن کی قوم پرستی کی انتہا سے بلوچستان میں رہنے والا ہر شخص واقف ہے اُن کا مقامی لیڈر ایک تاجک ہو سکتا ہے؟؟؟
روکنے والے خراٹے جو مار رہے تھے!اتنے سکون کے ساتھ انہوں نے سارا کام کیا جیسے کوئی روکنے والا ہی نہیں تھا