بلوچستان وچ ۲۲ پنجابی قتل

الف نظامی

لائبریرین
دکھ دی گھڑی وچ پنجاب دے بھراواں نال آں۔ وزیر اعلا بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیر اعلا بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہیا اے کہ پاکستانیان دے خون دے اِک اِک قطرے دا حساب لیا جاوے گا۔ پنجاب دے شہریاں نوں بساں توں لاہ کے شہید کیتا گیا۔ کِسے بلوچ نے نئیں ، دہشتگرداں نے پاکستانی شہید کیتے۔ دہشت گرداں دا کوئی مذہب نئیں۔
روز وار لوکائی ، 2 ستمبر 2024
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
بلوچستان وچ دہشتگرداں نُوں کوئی رعایت نئیں لبھسی ، سرفراز بگٹی
دہشتگرد سوکھے ٹارگٹ لبھدے تے بساں توں لاہ کے معصوم لوکاں نُوں ماردے نیں۔
وزیر اعلا بلوچستان سرفراز بگٹی دا کہنا اے کہ بلوچستان وچ دہشتگرداں نُوں کوئی رعایت نئیں لبھسی۔
کابینا اجلاس نال گل بات کردیاں ہویاں وزیر اعلا بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہیا پئی بلوچستان وچ حالیا دِناں وچ دہشتگردی ویکھݨ وچ آئی۔
کل بلوچستان اسمبلی نے اِک زبان ہو کے دہشتگردی دی نندیا کیتی۔
روز وار لوکائی ، 5 ستمبر 2024
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
بلوچستان میں پنجابیوں کے شناختی کارڈ دیکھ کے انہیں قتل کرنے کا سلسلہ کئی عشروں سے جاری ہے ۔بدقسمتی سے نہ تو کسی پنجابی راہنما نے اس بارے کبھی کوئی دلیرانہ موقف دیا ہے نہ قومی میڈیا پر اس حوالے سے بامقصد مکالمہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

کبھی پنجاب کے فنڈز کٹوتی کرکے بلوچستان کو دئیے جاتے ہیں ،کبھی پنجاب کا پانی دوسرے صوبوں کو دیا جاتا ہے ۔ بڑے بھائی سے قربانی دلوانے اور پھراسے چھوٹوں سے گالیاں اب تو قتل کروانے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔

یہ حقیقت ہے کہ پنجاب پر حکومت کرنے والوں نے کبھی پنجابی ہونے،پنجابی زبان بولنے اور پنجابی ثقافت کورائج کرنے کے لیے کام نہیں کیا۔ایک دو بیانات یا ایک دن پگڑی پہننے والے ہمارے سیاست دان بڑے بھائی’پنجاب‘ کے وسائل ہمیشہ سے دوسرے صوبوں میں تقسیم کرتے رہے ہیں اس کے باوجود چھوٹے صوبوں کے لوگ پنجابیوں سے دور ہو رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ سیانوں نے بلوچستان کے لوگوں کے دل و دماغ میں یہ بات بٹھا دی ہے کہ اُن کی محرومیوں کی وجہ پنجاب ہے ۔بلوچستان میں اگر قدرتی وسائل کی بہتات ہے تو وہاں صنعتی شہر بسائے جائیں۔آئی ٹی مراکز اورٹیکنیکل ادارے قائم کیے جائیں تا کہ بلوچ نوجوانوں ہنر سیکھ کے بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔اور کوٹہ کے حساب سے نہیں بلکہ قابلیت کی بنیاد پر انہیں روزگار فراہم کیا جائے ۔

مجھے ریاست پاکستان سے بہت پیار ہے ۔وطن کے لیے فوج کے ساتھ میدان جنگ میں جانے کے لیے بھی تیار ہوں لیکن پنجاب میں پیدا ہوا ہوں میری تربیت میں صوفیا کا امن و محبت کا پیام شامل ہے۔ہاں میں پنجابی ہوں ،عصبیت کی نہیں اصول کی بات کرتا ہوں اگر کوئی دوسرے صوبے سے پنجاب میں آکر اپنی روٹی روزی بھی کمائے اور میری دھرتی کے لوگوں کو شناخت کرکے شہید کرے تو یہ کیسے قبول کیا جاسکتاہے ۔پاکستان میں رہنے والے سب ایک قوم ہیں سب کو برابر حقوق ملنے چاہیے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کبھی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ نوجوانوں کے لیے کوٹے مخصوص کیے جاتے ہیں تو کبھی دیکھتے ہی دیکھتے پنجاب کے شہروں،قصبوں اور محلوں تک کوئٹہ کیفے کے نام سے بلوچ لوگوں کا کاروباری نیٹ ورک پھیلا دیا جاتا ہے ۔ہمیں نہ تو پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچ نوجوانوں کے تعلیم حاصل کرنے سے مسئلہ ہے اور نہ پنجاب میں ان کے کاروبار سے کوئی لینا دیناہے ۔لیکن دوسرے صوبوں کے حکمرانوں کی طرف سے ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرنے اور اپنے لوگوں کے لیے سہولتیں فراہم نہ کرنے کو بنیاد بنا کر وہاں کے نوجوانوں کے لیے پنجاب میں کوٹے مخصوص کرنے سے پنجابی نوجوانوں کی حق تلفی کرنے سے اختلاف ضرور ہے

ویسے بھی اگر ریاست کی نظر میں سب شہری برابر ہیں تو پھر کوٹہ سسٹم مکمل بند کردیا جانا چاہیے۔جب بلوچ نوجوان اپنے گھر سے ہزاروں میل دور پنجاب کی درسگاہوں میں پڑھنے آتے ہیں ۔پنجاب میں امن و امان کی صورتحال دیکھتے ہیں ،شاپنگ مالز ،کاروباری مراکز اور لوگوں کا آسودہ رہن سہن دیکھتے ہیں توان کے اندر احساس محرومی پیدا ہوتا ہے ۔بلوچستان میں جب پیسہ خرچ کرکے حکومتیں بنائی جائیں گی تو سیاستدان عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ بلوچستان میں قائم ہونے والی حکومتوں سے لاپروائی ہوئی ہے ۔اعداد و شمار کے ماہرین بتاتے ہیں کہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ریاست معقول رقم فراہم کرتی ہے ۔لیکن وہاں عام شہریوں کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ماضی میں کئی سیاستدانوں کے گھروں سے کروڑوں روپے نقدی برآمد ہونا اس کی واضح دلیل ہے ۔بلوچستان میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنیکا آسان نسخہ یہ ہے کہ ریاست وڈیروں،نوابوں اورسرداروں کو فنڈز دینے کی بجائے خود اپنی عمل داری میں وہاں میں ترقیاتی کام شروع کروائے۔نئے شہر آباد کرے،جدید ہسپتال بنائے،کھیلوں کے میدن ،ثقافتی مراکز اورتعلیمی ادارے قائم کرے۔
 
Top