کاشفی
محفلین
بلوچستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلیدہ میں فائرنگ اور سابق صوبائی وزیر کے بھائی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میرظہور احمد بلیدی کے چھوٹے بھائی نیشنل پارٹی کے کارکن نوراحمد بلیدی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر پرامن سیاسی کارکنوں کو نشانہ بناکر بلوچستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے کی سازشوں کے درپے ہیں جو پرتشدد مہم جوئی کے ذریعے بلوچستان میں سیاسی اور قومی شعور کی راہیں مسدود کرکے بلوچستان کو محرومی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیلے رکھنا چاہتی ہیں ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو اپنا موثر اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے میرظہور بلیدی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر دے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نور احمد بلیدی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جائیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
ربط: اوپر ہیڈنگ میں تلاش کیجئے۔
ربط: اوپر ہیڈنگ میں تلاش کیجئے۔