محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
بلوچی پکوان سے مراد وہ کھانےہیں جن کے رواج نے بلوچستان سے ابتداء پائی ۔ یہ ثقافت قدیم دور سے جدید دور میں بھی معروف ہےاور یہ سر زمین کھانے کے حوالے سے بہت مشہور ہے ۔ بلوچستان کی سجی ایسے ہیں جیسے جنت کا میوہ ۔یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔
سجی کو بنانے کیلئے ایک بڑے دائرے میں الاؤ جلتے ہیں جن کے گرد لوگ بیٹھ کے سجی تیار کرتے ہیں۔ بڑی سی سلاخیں گاڑھ کر ان میں مصالحوں سے بھرے بکرے کے گوشت کو آگ کی حدت پہ تیار کیا جاتا ہے ۔ سجی کو بنانے میں چار سے پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔بلوچستان میں خشک گوشت کا رواج بھی صدیوں سے چلا آ رہا ہے ۔یہ خشک گوشت رمضان المبارک میں اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔
اس ثقافت میں گوشت کو ایک کپڑے کے ساتھ باندھ کے لٹکادیا جاتا ہے جس سے گوشت خشک ہوتا جاتا ہے۔ پھر تین چار ماہ بعد اس گوشت کو مختلف کھانوں کے ساتھ مکس کرکے پکایا جاتا ہے ۔بلوچستان میں ایک اور بھی رواج قائم ہے،جسے خشک لسی کہا جاتا ہے۔
اس میں لسی کو ایک کپڑے کے ساتھ باندھ کے لٹکایا جاتا ہے اور جب سارا پانی نکل جاتا ہے، تو اس لسی کو خرود۔۔۔۔۔ کا نام بھی دیا جاتا ہے، اس کی شکل لڈو جیسی بنائی جاتی ہے۔ پھر ان لڈوئوںکو سالوں تک استعمال کیا جاتا ہے ۔ بلوچی ناشتے میں روٹی جس کو کوکی کہتے ہیںاور ساتھ میں چائے، دیسی گھی ، مکھن اور لسی جو کہ بلوچی لوگ بکرے کی کھال کو سکھا کر اس میں محفوظ کرتے ہیں،زیادہ پسند کی جاتی ہے۔
سجی
اجزاء:
سالم مرغ۔ ایک عدد
دہی۔ آدھا کپ
لہسن کے جوئے۔ چار سے چھ عدد
پودینے کے پتے ۔ آدھا کپ
ہرا دھنیا (چوپ کرلیں)۔آدھی گٹھی
ہری مرچیں۔ چار سے پانچ عدد
زیرہ (بھنا، کٹاہوا)۔ آدھاچائے کا چمچ
ثابت دھنیا (بھنا، کٹاہوا)۔ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
چاول (2 کنی ابلے ہوئے) ۔ایک کپ
تیل۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
گرائنڈر میں لہسن کے جوئے، پودینہ، ہرادھنیا، ہری مرچیں، زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور تھوڑا پانی ڈال کرگرائنڈ کرلیں۔ مرغ کو دھوکرکچن پیپرسے خشک کرلیں اوراس پرگہرے کٹ لگالیں۔ پیالے میں دہی، لیموں کارس ،نمک اور گرائنڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کرمکس کرکے اچھی طرح مرغ پرلگا کرتقریباََ 2 گھنٹے فریج میں میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ مرغ کے پیٹ میں چاول بھر کرمرغ کوبمع میرینیشن پہلے سے گرم اوون میں150ڈگری پررکھ کر 40-50منٹ تک بیک کریں۔ سلاد اور ٹماٹوکیچپ کے ساتھ مہمانوں کو گرما گرم سروکریں۔
بلوچی لگن گوشت
اجزاء:
مٹن ۔ایک کلو
ادرک کا پیسٹ۔ آدھا کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۔ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ(باریک پسی ہوئی) ۔چار عدد
پودینہ۔ آدھی گھٹی
دہی۔ ایک پاؤ
کچا پپیتا (چھلکوں کے ساتھ )۔دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس۔ دو عدد
تیل۔ ایک کپ
کڑاہی گوشت مصالحہ۔ ایک پیکٹ
ترکیب:
ایک دیگچی میں گوشت ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ، ہری مرچ ، پو دینہ، دہی ، کچا پپیتا ، کڑاہی گوشت مصالحہ اور لیموں کا رس مکس کر کے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو گوشت دیگچی سے نکال کر ایک لگن میں تیل ڈال کر توے کے اوپر ڈھانپ کر دم پر رکھ دیں۔ تیل اوپر آجائے تو بلوچی لگن گوشت تیار ہے۔ اگر ضرورت محسوس کر یں تو تین چار کوئلے جلا کر ڈھکن کے اوپر دو منٹ کے لئے رکھ سکتی ہیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔
بلوچی بیسنی فش کڑی
اجزاء:
رہو مچھلی۔ایک کلو
بیسن۔ چھ کھانے کا چمچ
دہی۔ ایک کپ
ادرک، لہسن پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
پیاز(چھوٹی)۔ ایک عدد
سفید زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ
ثابت سرخ مرچ۔ پانچ عدد
زردے کا رنگ۔ ایک چٹکی
ترکیب:
مچھلی کے سلائس کاٹ لیں اور اس میں چارکھانے کے چمچ بیسن، ادرک ، لہسن پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، لیموں کا رس اور زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے اس میں مچھلی فرائی کریں۔ گولڈن ہونے پر اتار لیں۔ سوس پین میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے پیاز ہلکے براؤن کر کے اس میں نمک، بقیہ سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بھون لیں۔
دو کھانے کے چمچ بیسن دہی میں ڈال کر گرائنڈر کر کے مصالحے میں ڈال کر ساتھ ہی دو کپ پانی ڈال دیں ابال آنے پر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آمیزہ جب گاڑھا ہونے لگے تو مچھلی ڈال کر اتار لیں۔ ایک کپ تیل گرم کرکے اس میں سفید زیرہ اور ثابت سرخ مرچ ڈال کر بگھار دے دیں۔ مزیدار بیسنی فش کڑی تیار ہے ،سادے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
بلوچی پلاؤ
اجزاء:
چکن (12ٹکڑے)۔ ایک کلو
تلی اور پسی پیاز ۔ایک کلو
تیل ۔ایک کپ
ابلے چاول۔ 750گرام
گرم مصالحہ ۔دو چائے کے چمچ
نمک ۔ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
فرائینگ پین میں ایک کلو پیاز کو فرائی کر کے براؤن کریں اور اسے نکال کر پیس لیں ۔ اب تھوڑے سے تیل میں ایک کلو چکن ،ایک چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچ نمک اور دو چائے کے چمچ پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں ۔پھر اسی میں تلی اور پسی آدھی پیاز کو ایک پیالی پانی کے ساتھ شامل کر کے ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ وہ تیار ہو جائیں ۔
اب اس میں بچی ہوئی تلی پیاز ڈالیں ۔پھر لئیر دیں۔پین میں تقریباً آدھے ابلے چاول پھیلائیں ۔پھر چکن ڈالیں ۔آدھا چائے کاچمچ نمک ،دو چائے کے چمچ گرم مصالحہ اور باقی بچے چاول ڈال کر دَم پر چھوڑ دیں ۔آخر میں انہیں مکس کر کے فرائی کی ہوئی کشمش اور بادام کے سلائس کے ساتھ سرو کریں ۔
حنا خان