بلڈ مون کا براہ راست مشاہدہ

نایاب

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
چاند گرہن ؟
یہ کیا ہوتا ہے کیونکر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ اس بارے بھی ہوجائے بیان ۔۔
بہت دعائیں
اس بارے تو سید بادشاہ آپ بہت بہتر بتا سکتے ہیں۔ مختصراً تو اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ جب سورج اور چاند کے درمیان زمین آ جائے اور سورج کی روشنی چاند تک نہ پہنچ سکے تو اسے چاند گرہن کہتے ہیں۔ اگر زمین کا سایہ پورے چاند کو ڈھک لے تو مکمل چاند گرہن، اگر جزوی طور پر ڈھکے تو جزوی چاند گرہن کہلاتا ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ زمین کے کچھ حصوں سے مکمل اور کچھ حصوں سے جزوی چاند گرہن دکھائی دے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ حصوں میں مکمل، کچھ میں جزوی اور دیگر دنیا میں چاند گرہن دکھائ ہی نہ دے۔ چاند گرہن ہمیشہ چاند کی 14 تاریخ کو ہی ہوتا ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اوہ میں سمجھا شاید کوریا کے بانکی مون کے مشاہدہ کی بات ہو رہی ہے :)
آج میں نے انگریزی مضمون کا ترجمہ کیا تھا انگریزی ویکیپیڈیا سے اردو کے لئے۔ اس کا ایک پیراگراف یہ رہا :)
ہاگی اور بلٹز کی پیشین گوئیوں کو میڈیا پر تو کافی توجہ ملی اور لوگوں نے اس کے بارے کافی بات بھی کی لیکن درحقیقت بہت کم عیسائی ایسے ہیں جن کو اس بات پر یقین ہے۔

بروس میکلاور اور ڈیبورا بائرڈ نے "ارتھ اینڈ سکائی" میں لکھا کہ مطلوبہ فقرہ جہاں یہ لکھا ہے کہ "سورج تاریک ہو جائے گا" دراصل سورج گرہن کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی بھی واضح کی کہ یہودی قمری تقویم استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے تمام گرہنوں کا چھٹا حصہ عید الفصح یعنی پاس اوور یا سکوٹ یعنی عید المظال پرواقع ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی صدی عیسوی سے اب تک کل 62 ٹیٹراڈ واقع ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم آٹھ ان دونوں عیدین پر ہوئے تھے۔ یعنی ایسے واقعات اتنے بھی محیر العقول نہیں جتنا بلٹز اور ہاگی پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مزید برآں اس ٹیٹراڈ کے تین چاند گرہن سرزمینِ اسرائیل سے دکھائی بھی نہیں دیں گے جس سے اس پیشین گوئی کی صداقت پر مزید سوال اٹھتے ہیں۔ سپیس ڈاٹ کام کے ایک لکھاری جیف گیہارٹی نے لکھا کہ انہیں یہ جان کر تکلیف ہوئی کہ عام زندگی کے واقعات کو ان لوگوں نے خوامخواہ آفات کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چاند گرہن ہرگز کوئی ایسا امر نہیں کہ جس پر تشویش کی جائے۔
 
Top