بلیک اوپس 2 ویڈیو گیم میں امریکہ کو پاکستان پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

ذوالقرنین

لائبریرین
دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑتی ہوئی نئی وار گیم بلیک اوپس 2 کے ایک سٹیج میں امریکہ کو پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گیم میں 2025 میں امریکہ لاہور میں گھس کر سیکرٹ سروس کے دفتر پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اور ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کو امریکہ کا سب سے بڑا حمایتی ہونے کے باوجود اس طرح کی ہرزہ سرائی کیا معنی رکھتا ہے؟
 
محمداحمد

پاکستان واقعی امریکہ کا سب سے بڑا حمایتی ہے لیکن یہ کس نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان کا حمایتی ہے۔​
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بات تو سچ ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسانیت تو یہی ہے کہ اپنے محسن کو ہمیشہ خود سے زیادہ اہمیت دیجئے۔ پر امریکہ کے معاملے میں الٹا ہے۔ یعنی موقع ملنے پر اپنے محسن کا بھی تیا پانچہ کرنے سے دریغ نہیں کرتا۔
 
بات تو سچ ہے مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
انسانیت تو یہی ہے کہ اپنے محسن کو ہمیشہ خود سے زیادہ اہمیت دیجئے۔ پر امریکہ کے معاملے میں الٹا ہے۔ یعنی موقع ملنے پر اپنے محسن کا بھی تیا پانچہ کرنے سے دریغ نہیں کرتا۔
امریکہ صرف گیم میں ہی ایسا کرسکتا ہے۔
کیوں کہ امریکی قوم دنیا کی بزدل ترین قوم ہے۔
عراق کو مکمل ننگا کرنے کے بعد اس پر حملہ کیا۔
اگر ان میں دم خم ہوتا تو شمالی کوریا اور ایران پر حملہ کرچکے ہوتے۔۔۔:D
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ جسے 'محسن' کہہ رہے ہیں ۔ امریکی اسے 'ٹشو پیپر' سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

ایک لحاظ سے وہ ٹھیک بھی ہیں کہ وہ ہر چیز کی قیمت ادا کرتے ہیں، آپ کے ہاں اگر وطن فروش مسلط ہیں تو ایسے میں اُن کا کیا قصور۔
 
کونسا والا ٹشو پیپر؟؟؟ وضاحت کی جائے۔۔۔:mrgreen: :laugh:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ویسے بھی کال آف ڈیوٹی کے جتنے بھی سیریز دستیاب ہیں۔ ان میں امریکہ نے اپنے سارے دشمنوں پر خوب دل کی بھڑاس نکالی ہے اور ان میں سب سے زیادہ ممالک اسلامی ہیں۔ جیسا کہ ایران، افغانستان، عراق، برما، کوریا۔
اب اس سیریز میں خیر سے پاکستان کا بھی حصہ شامل ہوا۔
 
ساجد

محفلین
توہین رسالت اور توہین قرآن جیسے گھٹیا پن میں تو ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن ویڈیو گیمز میں آپ جیسے کا تیسا جواب دے سکتے ہیں۔ بات پھر وہی کہ ٹیکنالوجی کہاں ہے اپنے پاس۔ چلیں جب تک میرے وطن کے لوگ ویڈیو گیم کا جواب ویڈیو گیم سے دیں تب تک میں بھی امریکہ کو برا بھلا کہہ کر د ل کو تسلی دے لیتا ہوں۔:)
 
محمد بلال اعظم

آئی جی آئی بھی ایسی ہی ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
توہین رسالت اور توہین قرآن جیسے گھٹیا پن میں تو ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن ویڈیو گیمز میں آپ جیسے کا تیسا جواب دے سکتے ہیں۔ بات پھر وہی کہ ٹیکنالوجی کہاں ہے اپنے پاس۔ چلیں جب تک میرے وطن کے لوگ ویڈیو گیم کا جواب ویڈیو گیم سے دیں تب تک میں بھی امریکہ کو برا بھلا کہہ کر د ل کو تسلی دے لیتا ہوں۔:)
کر سکتے ہیں، اگر کوئی کرنا چاہے۔ اس کی مثال ہمارے سامنے ہے جیسا کہ جی ٹی اے (Grand Thieft Auto) گیمز میں مختلف تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
 
جیسے میں نے "MUGEN 2D GAME ENGINE" میں ایک پاکستانی کریکٹر بنا دیا اور تمام امریکی کریکٹرز" کین" "گائل" "بالروگ" "رالف" "کلارک" "رابرٹ" وغیرہ وغیرہ کی دھنائی کر ڈالی۔۔۔:D
 
ساجد

محفلین
کر سکتے ہیں، اگر کوئی کرنا چاہے۔ اس کی مثال ہمارے سامنے ہے جیسا کہ جی ٹی اے (Grand Thieft Auto) گیمز میں مختلف تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
ذوالقرنین بھائی کرنے کو تو ہم نے ونڈوز میں بھی تبدیلیاں کر کے اسے پاکستانی بنا لیا ہے اور ایف سولہ میں بھی ایسی تبدیلیاں کر سکتے ہیں کہ امریکہ بھی پریشان ہو جائے شاید اسی لئے وہ ہمیں ایف سولہ دینے سے قبل ہی ہم سے اقرار لے چکا ہے کہ ہم اس میں اپنی مرضی سے تبدیلیاں نہیں کر سکتے۔
لیکن یہ سب Originality نہیں ہے ۔ تلبیس ہے تخلیق نہیں۔
 
Top