بل ادا نہ کرنے پر خیبر پختونخواہ کے وزیر کے گھر کی گیس کٹ گئی

بل ادا نہ کرنے پر خیبر پختونخواہ کے وزیر کے گھر کی گیس کٹ گئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دو ماہ تک بل ادا نہ کرنے پر صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صنعت شوکت یوسفزئی کے گھرکی گیس کا کنکشن کاٹ دیا گیا جس کے بعد صوبائی وزیر نے مالک مکان کا نادہندہ ہونے کا انکشاف اور مالی مشکلات کا عذر بھی بیان کردیا ۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے وہ دو ماہ تک گیس کا بل ادا نہیں کرسکے اور بل کی اقساط کرانے کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے لیکن گیس منقطع کرنے والا عملہ میٹر بھی ساتھ لے گیا ہے ۔وہ بل اس لئے ادا نہیں کرسکے کہ انہوں نے بچوں کے سکول کی فیس ادا کرنا تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ گیارہ ماہ سے مکان کا کرایہ بھی ادا نہیں کرسکے ۔ وزیر صنعت شوکت یوسفزئی کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے جو مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/daily-bites/21-Apr-2014/95015
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے۔
جو صحیح معنوں میں عوام میں سے ہوں اور عوام کی طرح ہی ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوماتی کہ 11 ماہ سے مکان کا کرایہ ادا نہیں ہوا، جبکہ مالک مکان نادہندہ بھی ہو چکے ہیں؟
 
میں پشاور سے ہوں مجھے پتہ ہے کہ سرکاری محکموں کے کیا حالات ہیں سب کی ماں مری ہوئی ہے پٹواریوں کی رشوت 70فیصدی ختم، ہسپتال کی حالت پہلے کے مقابلے میں بہترین، انکم ٹیکس کی 90فیصدی وصولی، وزیروں اور ممبران صوبائی اسمبلی کا تھانے میں عمل دخل پی ٹی آئی کی حد تک سو فیصد ختم ۔
اب تبدیلی اور کسے کہتے ہیں
 
معلوماتی، مفید اور حیرت انگیز :)
 
الف نظامی

بہت خوب! اگر مندرجہ ذیل بات پوری ہوگئی توبہت اعلیٰ درجے کی تبدیلی رونما ہوگی۔
350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان؛ عمران خان
 
فلک شیر

محفلین

محمداحمد بھائی ایک اچھی خبر منتظر ہے آپ کی۔
 
ہاں ایک اور بات کہ ایک پنجابی جس کو عمران خان نے پنجاب سے اٹھا کر آئی جی پولیس صوبہ خیبر پختون خواہ بنا دیا ہے اس نے ایک اور کام بھی شروع کررکھا ہے اور وہ ہے پولیس سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ اور اس سلسلے میں ایس پی لیول تک پر مقدمات چل رہے بے شمار تھانیدار اور سب انسپکٹروں کا تو کوئی حساب ہی نہیں جن کو لائن حاضر کیا جاچکا ہے۔
یہ وہ پولیس والے تھے جو کہ جرائم پیشہ عناصر سے ملے ہوئے تھے اور کئی تو براہ راست لوگوں کو اٹھا کر ان سے تاوان وصول کرتے تھے۔
اس کے علاوہ صوبے کے کسی بھی ترقیاتی کام کا ماضی کے برعکس مقامی اخبارات میں اشتہارات نہیں لگائے جاتے ہیں۔ اور تو اور صحت کے انصاف کےنام سے جو پروگرام چل رہا ہے اس کی مشہوری سے پشاور شہر اور صدر کی سڑکیں بھری بلکہ اٹی پڑی ہیں لیکن مجال ہے کہ کسی وزیر یا عمران خان کا نام لکھا ہو۔ حالانکہ اصولی طور پر یہ لوگ اپنا نام دے سکتے ہیں کیونکہ اس پروگرام میں اگر مکمل نہیں تو 90فیصدی پیسہ عمران خان کی شخصیت کی کشش اور نیک نامی کی وجہ سے غیر ملکیوں نے عمران خان کو سونپا ہے ۔
 
بہت خوب! اگر مندرجہ ذیل بات پوری ہوگئی توبہت اعلیٰ درجے کی تبدیلی رونما ہوگی۔
350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان؛ عمران خان
اس کا تو مجھے کچھ خاص علم نہیں ہے لیکن شہبازے کا نام ضرور شائد پنجاب کے لوگوں نے شہناز بیگم رکھ دیا ہے۔
ابھی تو کے پی کے میں اور بہت سارے مسائل مؤجود ہیں جن میں دہشت گردی، بے روزگاری اور سب سے بڑھ کر تھانہ کلچر کا قبلہ درست کرنا ہے۔
جہاں تک ڈیم کا تعلق ہے یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہوتا ہے اور نورا لیگ کب اس کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرے گی یہ کام ناممکن کے زمرے میں آتا ہے ۔ ہاں اگر غیر ملکیوں نے عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے پیسہ دے دیا تو شائد ڈیم بن جائیں لین ابھی فی الحال میرے خیال سے یہ ناممکن منصوبہ ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس کا تو مجھے کچھ خاص علم نہیں ہے لیکن شہبازے کا نام ضرور شائد پنجاب کے لوگوں نے شہناز بیگم رکھ دیا ہے۔
ابھی تو کے پی کے میں اور بہت سارے مسائل مؤجود ہیں جن میں دہشت گردی، بے روزگاری اور سب سے بڑھ کر تھانہ کلچر کا قبلہ درست کرنا ہے۔
جہاں تک ڈیم کا تعلق ہے یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہوتا ہے اور نورا لیگ کب اس کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرے گی یہ کام ناممکن کے زمرے میں آتا ہے ۔ ہاں اگر غیر ملکیوں نے عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے پیسہ دے دیا تو شائد ڈیم بن جائیں لیں ابھی فی الحال میرے خیال سے یہ ناممکن منصوبہ ہے۔
فرانس کا پاکستان کو پن بجلی منصوبوں کے لئے 61 ملین یوروکا عطیہ
الائی خواڑ پن بجلی منصوبہ
 
arifkarim

معطل
معلوماتی، مفید اور حیرت انگیز :)

میں نے تو آپکو پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔ پچھلے 67 سال سے جمع ہونے والے گند کی صفائی جو حکومت چند مہینوں میں کردے، ذرا سوچیں وہ کچھ سالوں میں کیا کیا نہیں کر سکتی! :) امید ہے اس کمنٹ کے نیچے بھی آپ پر مزاح کا بٹن دبائیں گے۔
 
Top