بنام ایڈمن - ایک عرضداشت

فرخ منظور

لائبریرین
حضور قبلہ ایڈمن صاحب!
میں لائبریری کے لیے ن م راشد (جو آزاد نظم کے ایک بڑے شاعر ہیں) ان کے کلام کا کچھ انتخاب پوسٹ کرنا چاہتا ہوں کافی مواد تو میں "پسندیدہ کلام" میں پوسٹ بھی کر چکا ہوں لیکن چاہتا ہوں اگر ایک الگ دھاگا لائبریری میں شروع ہو سکے تو نوازش ہوگی - دوسری عرض یہ ہے کہ اگر آف لائن صوتی کی بورڈ بھی مہیّا کر دیا جائے تو مزید نوازش ہو گی - اور تیسری یہ کہ اس فورم میں سب جگہ "برائے مہربانی" ہے جو کہ غلط العام ہے صحیح "براہ مہربانی" ہے - لہٰذا براہ مہربانی فرما کر اسکی بھی تصحیح کی جائے - بہت شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
آف لائن کی بوڈ تو ڈاؤن لوڈ سکشن می بہت سے ہیں یہاں۔ اگرچہ یہاں سب ایکس پی والے ورژن ہیں، جو وسٹا میں کام نہیں کرتے۔ ممکن ہوا تو میں ہی وسٹا والے اپنے کی بورڈس اپ لوڈ کر دوں گا، تین چار بار پہلے تو مایوسی ہوئی۔
براہِ مہربانی والی بات درست ہے۔ شکریہ سخنور۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اگر نبیل، سخنور کو بھی لائبریری ٹیم کا ممبر بنا لیں تو بہتر ہوگا۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو سخنور/فرخ ؂صاحب سے استدعا ہے کہ لائبریری کے اردو شاعری کے زمرے میں انتخابِ ن م راشد کا دھاگہ خود ہی کھولیں اور اب تک جتنا کلام پسندیدہ کلام میں پوسٹ؁ کر چکے ہیں اسکو ادھر ٹرانسفر کردیں اور مزید کلام بھی پوسٹ کر دیں جیسا کہ آپ نے لکھا ہے۔ اسطرح ایک ای بُک بن جائے گی۔


 

نبیل

تکنیکی معاون
سخنور، آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اب آپ لائبریری پراجیکٹ کے زمرہ جات میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ آف لائن ایڈیٹنگ کے لیے آپ آف لائن فورم ایڈیٹر استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ذیل کے ایڈیٹرز میں سے کوئی سا استعمال کر سکتے ہیں:
اردو ایڈیٹر
اردو ایڈیٹر لائٹ
 

ساجد

محفلین
سخنور ، آپ کو لائبریری ٹیم میں شمولیت مبارک ہو
زندگی تو آپ کی عنائت ہے
ورنہ ہم تو کب کے مر گئے ہوتے
جناب اتنا بھی مکھن مت لگاؤ نبیل بھائی کو کہ ہم غریب قحط الالفاظ میں مبتلا ہو جائیں۔:)
نبیل بھائی ، ویسے آپ نے حکمت کی دکان کب سے کھول رکھی ہے؟؟؟;)
 

فاتح

لائبریرین
سخنور ، آپ کو لائبریری ٹیم میں شمولیت مبارک ہو

جناب اتنا بھی مکھن مت لگاؤ نبیل بھائی کو کہ ہم غریب قحط الالفاظ میں مبتلا ہو جائیں۔:)
نبیل بھائی ، ویسے آپ نے حکمت کی دکان کب سے کھول رکھی ہے؟؟؟;)

کوئی کیوں کسی سے لگائے دل، کوئی کیوں کسی کا لبھائے دل
وہ ج۔و بی۔چت۔۔۔ے تھ۔ے دوائ۔۔ے دل، وہ دک۔ان اپن۔۔ی بڑھ۔۔ا گئ۔۔۔ے​
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ ساجد صاحب اور فاتح صاحب ایسے ادب دوست دوستوں کے درمیان تو میری مرگ بھی جشن شادی میں بدل جائے گی- بہر حال میں نے مکھن نہیں لگایا تھا وہ تو صرف اپنی کم مائگی اور بے بضاعتی کا ایک اظہار تھا- :)
 

ساجد

محفلین
بہت شکریہ ساجد صاحب اور فاتح صاحب ایسے ادب دوست دوستوں کے درمیان تو میری مرگ بھی جشن شادی میں بدل جائے گی- بہر حال میں نے مکھن نہیں لگایا تھا وہ تو صرف اپنی کم مائگی اور بے بضاعتی کا ایک اظہار تھا- :)
پا جی ، کوئی سوکھے سوکھے لفظ بولو۔
تہانوں تے پتا ای اے کہ لاہوریاں دی عقل موٹی ہوندی اے۔:grin:
لگتا ہے کہ آپ جناب ابھی تک شادی سے محفوظ ہیں۔ نہیں تو مرگ پر جشنِ شادی کی خواہش ہرگز نہ فرماتے۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
لائئبریری ٹیم میں خوش آمدید فرخ صاحب۔

اور باقی رہی زندگی، موت، حکمت اور دوائے دل تو بھائی بقولِ غالب

ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب! اور ساجد صاحب میری شادی تو کب کو ہو چکی - اب دو بچوں کا باپ ہوں اور یہاں شادی سے مراد خوشی ہے - ویسے میں بھی پکّا لاہوریا ہوں اور پنجابی ہوں بس ذرا خون لگا کر شہیدوں میں شامل ہونا چاہتا ہوں- ‌:)
 
Top