عائشہ صدیقہ
محفلین
بہت مصروفیت ھے نا تمہیں ؟ کبھی پسینہ خشک ہوا ؟؟ بہت زعم ھے، کہ قائد کے فرمان پر عمل کرتے ہو ۔ مگر ہم تمہیں کیا دیں گے ؟ ہم بہت احسان فراموش ہیں ۔ارے ہم وہ قوم ہیں، جو آج تک لیاقت علی خان کے قاتلوں تک نہیں پہنچ پائے، وہ قوم جو اپنے ہاتھوں نا اہل حکمران منتخب کر کے پھر انھیں گالیاں دیتی ھے ، وہ قوم جس نے عبدالستار ایدھی کی اتنی خدمات کے بعد بھی کچھ نہیں دیا ، تمہیں کیا دے گی ؟؟سال میں ایک دن "لیبر ڈے " منا کر کیا ملے گا ؟ وہ دن جب چھٹی ہونے کے باوجود تم اوور ٹائم کرتے ہو کہ شائد گھر کا خرچ بچ سکے , اس دن کا تمہیں کیا فائدہ ؟؟ الٹا ایک دن کی دیہاڑی کٹ جاتی ھے ۔ فائدہ تو یہاں بھی سرمایہ داروں کو ہو رہا ۔۔۔ اطمینان سے چھٹی گزارتے ۔۔۔۔ وہ دور تو اب پارینہ خواب ہوا جب مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے مل جاتی تھی ، اب تو کہا جاتا ہے " جا بھائی کل آنا "
افسوس تو یہ ہے کہ اس ایک دن ہم سوشل میڈیا پر پوسٹس لگا کر ، اخبارات میں آرٹیکل لکھ کر یا شعر و شاعری لکھ کر ہم یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم مزدوروں کی بہت قدر کرتے ہیں ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ھے ، اصلی " لیبر ڈے " تو تب ہوگا جب تمھیں صحیح معنوں میں قوم کا معمار سمجھا جائے گا ، جب تمہیں عزت ملے جو تمہارا حق ھے ، اور اگر یہ نہیں ملتا تمہیں ، تو سب بیکار ، آرٹیکل شاعری،، دل کو چھو جانے والے جملے سب لفظی ۔۔۔