مبارکباد بنت شبیر ، امام عالم اور عبدالاحد کو مبارک ہو

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم کچھ دن بہت مصروف رہا۔ اس لیے ٹھیک سے وقت نہیں دے سکا۔ پہلی مبارک امام عالم اور عبدالاحد کے ساتھ ساتھ ہم سب گھر والوں کو بھی ہے کیوں کے ہمارے بڑے بھائی کے ہاں اللہ تعالیٰ نے چاند سی بیٹی عطا فرمائی ہے۔ اس کے آنے سے اب سحر کی کمپنی بھی ہو گی ہے دونوں میں چار ماہ کا فرق ہے اس لیے ان دونوں کی اچھی دوستی بھی ہوگی انشاءاللہ۔
دوسری مبارک بنت شبیر کو ہے۔ بنت شبیر نے ایف اے پارٹ ون کے پیپر دیے ہوئے تھے جن میں وہ کامیاب ہو گی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہر میدان میں کامیاب کرے۔ اس کے کچھ نمبر کم ہے یعنی بڑے بھائیوں نے جو امید رکھی تھی اس پر پورا نہیں اتنی اس لیے بڑے بھائی نے بہت ڈسکرچ کیا ہے اور وہ پرشان بھی ہے اس لیے محفل پر بتانے بھی نہیں آئی۔ آپ سب اس کو مبارک بھی دیے اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کریں تاکہ پارٹ ٹو میں اچھے نمبر لیے کر پارٹ ون کا کفارہ کر سکے:p
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ لوگوں کو بےشمار خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے، آمین۔
نمبر کم آنے سے کیا ہوتا ہے، میرے تو خود اتنے کم تھے کہ داخلہ بھی بہت مشکل سے ملا تھا مگر میں نے سوچا کہ زیادہ آجاتے تو کون سا بورڈ والوں نے مجھے 'جلال الدین محمد اکبر' ڈکلئیر کردینا تھا! :p :p
@بنتِ شبیر ، آپ محنت کریں تو پارٹ ٹو میں نمبر اچھے آجائیں گے اور انشاءاللہ ڈویژن بھی بہتر ہوجائے گی۔ حوصلہ مت ہاریں، گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں، مگر بار بار نہیں گرنا پلیز! ;) :)
 
سید زبیر

محفلین
عزیزم خرم ! بہت مبارک ہو اللہ کریم بیٹی اور اس کی دوست کے نیک نصیب کرے (آمین) اور بنت شبیر ،بیٹا آپ ناکام تو نہیں ہوئیں بس نمبر کم لیے کیوں کہ آپ نے تھوڑی کم محنت کی تھی بس اس دفعہ تھوڑا محنت زیادہ کرلیں اور یاد رکھیں حوصلہ بزدل لوگ چھوڑتے ہیں۔ با ہمت لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں یاد ہے قائد اعظم بھی پرائمری سکول میں کمزور طالب علم تھے ۔ مگر بعد میں محنت کی ۔اور کان ادھر لاو میرا چھوٹا بیٹے کی بی کام میں تیسری دفعہ سپلی ہو گئی بس اب آپ ہمت کرو پھر دیکھو خدا کیا کرتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
بھتیجی کی بہت بہت مبارک ہو خرم۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنی رحمتوں سے مالا مال فرمائے۔

اور بنت شبیر کو بھی کامیابی مبارک ہو۔ دل چھوٹا نہیں کرنا۔ یہ نمبر اس لیے کم آئے ہیں کہ اس نے محفل میں آنا چھوڑ دیا تھا۔

آتی رہتی، مجھے بتاتی، ایک کالا بکرا، بکرا کہاں افورڈ کر پاتی، کالا مرغا اور ساتھ میں ڈھائی پاؤ لٹھا لے آتی تو اچھے نمبر آ جاتے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت مبارک ہو بھیا

اور بہنا آپ کو بھی مبارک ہو۔ کوئی بات نہیں فرسٹ ایئر میں ایسا ہو جاتا ہے خود میرے بھی تیس سو اور کچھ نمبر تھے لیکن عموما سیکنڈ ائیر میں یہ کمی پوری ہو جاتی ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ لوگوں کو بےشمار خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے، آمین۔
نمبر کم آنے سے کیا ہوتا ہے، میرے تو خود اتنے کم تھے کہ داخلہ بھی بہت مشکل سے ملا تھا مگر میں نے سوچا کہ زیادہ آجاتے تو کون سا بورڈ والوں نے مجھے 'جلال الدین محمد اکبر' ڈکلئیر کردینا تھا! :p :p
@بنتِ شبیر ، آپ محنت کریں تو پارٹ ٹو میں نمبر اچھے آجائیں گے اور انشاءاللہ ڈویژن بھی بہتر ہوجائے گی۔ حوصلہ مت ہاریں، گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں، مگر بار بار نہیں گرنا پلیز! ;) :)
اس سے یاد آیا بھیا میرے میٹرک میں 78 فیصد مارکس تھے اور جب داخلہ لینے کے لیے چکر لگا نے پڑے تھے تو اس وقت خود کو سب سے نالائق سمجھ رہی تھی لیکن بعد میں پتا چلا کہ سفارش بڑی چیز ہوتی ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اس سے یاد آیا بھیا میرے میٹرک میں 78 فیصد مارکس تھے اور جب داخلہ لینے کے لیے چکر لگا نے پڑے تھے تو اس وقت خود کو سب سے نالائق سمجھ رہی تھی لیکن بعد میں پتا چلا کہ سفارش بڑی چیز ہوتی ہے۔
لیپ ٹاپ تو سفارش کے بغیر ملا تھا ناں! ;)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت مبارک ہو!
ارے بچے۔۔۔! زندگی بخیر تو یہ کامیابیوں کے سلسلے تو تا حیات چلتے رہتے ہیں۔۔۔
ضروری یہ ہے کہ ہماری رفتار جاری و ساری رہے۔۔!
خوب سے خوب تر کی تلاش کبھی نہ رکے۔۔۔!
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ لوگوں کو بےشمار خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے، آمین۔
نمبر کم آنے سے کیا ہوتا ہے، میرے تو خود اتنے کم تھے کہ داخلہ بھی بہت مشکل سے ملا تھا مگر میں نے سوچا کہ زیادہ آجاتے تو کون سا بورڈ والوں نے مجھے 'جلال الدین محمد اکبر' ڈکلئیر کردینا تھا! :p :p
@بنتِ شبیر ، آپ محنت کریں تو پارٹ ٹو میں نمبر اچھے آجائیں گے اور انشاءاللہ ڈویژن بھی بہتر ہوجائے گی۔ حوصلہ مت ہاریں، گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں، مگر بار بار نہیں گرنا پلیز! ;) :)
میں اس کو سمجھاتا ہوں کہ نمبر کم یا زیادہ آنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اصل مقصد تعلیم کا یہ ہے کہ جو کچھ آپ نے پڑھا ہے وہ عملی طور پر آپ کی زندگی میں نظر آئے بس۔ عملی طور پر کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ نمبر زیادہ ہیں یا کم وہ تربیت ہی دیکھتے ہیں اگر دیکھنے والے ہوں تو
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مبارک ہو خرم بھائی اور دوسرا جس کے نمبر کم آئیں وہ ضرور کچھ کر جاتا ہے اور جو فسٹ پوزیشنیں لیتے ہیں وہ بیچارے بس
میں تو پاس ہونے کو بھی ترجیح نہیں دیتا اور آپ فسٹ پوزیشن کی بات کرتے ہیں۔ میں تو بس یہ چاہتا ہوں جو کچھ پڑھا جائے وہ انسان کی عملی زندگی میں نظر آناچاہیے۔ یہ نا ہو کہ پی ایچ ڈی کر لی ہو اور بات کرنے کا سلیقہ ہی نا آتا ہو۔ ایسی پڑھائی سے میری طرح ان پڑھ بہتر
 
فاتح

لائبریرین
بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالیٰ دونوں بیٹیوں کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
جہاں تک نمبروں کی بات ہے تو نمبر کم زیادہ سے فرق نہیں پڑتا۔۔۔ ہم نے سوائے تیسری جماعت کے زندگی میں کبھی کسی کلاس میں پوزیشن نہیں لی۔۔۔ گزارا ہو ہی رہا ہے بلکہ کافی اچھا ہو رہا ہے۔ :laughing:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ڈبل ڈبل مبارکاں جناب
اور نمبر کم آنے سے فکر مند ہونے کی کیا بات ہے، زندگی تو نام اسی کا ہے کہ مشکلات کا سامنا کیا جائے۔
آپ محنت کریں
انشاءاللہ پارٹ ٹو میں بہت اچھے نمبر آئیں گے، آپ کی توقعات سے بھی زیادہ۔
 
Top