ذوالقرنین
لائبریرین
میرا پورا نام سعید احمد ذوالقرنین ہے۔
یار دوست ساز (SAZ) اور زلفی کے نام سے پکارتے ہیں۔
تعلیم ایم سی ایس (MCS) تک ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی سے پاس کیا ہے۔ جہاں تعلیم ڈگری تک محدود ہے۔
ایجوکیشن سے منسلک ہوں۔ اسی لیے اسی سبجیکٹ میں مزید آگے بڑھنے کے لیے اسی سال ایم اے اردو میں پرائیویٹ امتحان دیا ہے۔ اب رزلٹ کا انتظار ہے۔
ایم اے اردو کی تیاری نے سب سے پہلے مجھے اردو محفل سے متعارف کرا دیا۔ اسی لیے اس کا بہت بہت بہت زیادہ مشکور ہوں۔
اب مزید بی-ایڈ کرنے کا ارادہ ہے۔
مشغلے میں ورق گردانی (کتب بینی) اور برقی ورق گردانی (کمپیوٹر سرفنگ) بہت شوق سے کرتا ہوں۔ سافٹ وئیر انجینئرنگ کا شوق میٹرک کے بعد شروع ہوا۔ لیکن تاحال صحیح گائڈینس نہ ملنے کی وجہ سے ٹامک ٹوئیاں مار رہا ہوں۔
آرٹ، پینٹنگ، کمپیوٹر ڈیزائنگ کا از حد شوق ہے۔ اور کمپیوٹر گیمز بہت شوق سے کھیلتا ہوں۔
کھیلوں میں مارشل آرٹس، فٹ بال اور مقامی کھیل (پتنگ بازی، باڑی، گلی ڈنڈا) پسند ہے۔
مزاج میں مصورانہ شوق بچپن ہی سے ہے۔ اسی لیے اسکول کے دور میں بھی میری آدھی کاپیاں تصویروں سے بھری پڑی ہوتی تھی۔
مزید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لیے بندہ حاضر تختہ مشق ہے۔