تعارف بندہ مومن

بندہ مومن

محفلین
علامتی نام: بندہ مومن
تعلیم : خواندہ ہوں، ناخواندہ نہیں
پیشہ: لکھنا پڑھنا (پٹی نہیں پڑھا سکتا)
عمرعزیز: نصف صدی کا قصہ ہوں، دوچار برس کی بات نہیں
مقام: میں کچھ بھی نہیں اور سب کچھ ہوں، گر دیکھو چشم حقیقت سے
میں ہوں ظفر مسجود ملائک، گرچہ خاک کا پتلا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید بندہ مومن، امید ہے کہ یہ موجودگی محفل کے لئے بھی مفید ثابت ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

تعارف بڑا ڈھکا چُھپا دیا ہے۔ ذرا کُھل کر سامنے آئیں۔
 

یوسف-2

محفلین
ہر خاص و عام (آم نہیں) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ “بندہ مومن“ اب “یوسف ثانی“ کے نام سے محفل میں موجود ہیں ع
ہم روح سفر ہیں، ہمیں ناموں سے نہ پہچان
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ
 
Top