ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس برس بارش نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے تیرہ اضلاع پر مشتمل بندیلکھنڈ خطہ گزشتہ چار برس سے خشک سالی کا شکار ہے ۔
ہزاروں لوگ دلی ، گڑگاؤں ، فریدآباد ، احمدآباد اور گوالیار جیسے بڑے شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور بیشتر گاؤں میں بڑی تعداد میں مکانوں پر تالے لگے نظر آتے ہیں
خشک سالی کے سبب کسان پوری طرح تباہ ہو چکے ہیں ۔ پانی کی کمی سے بڑی تعداد میں مویشی بھی مر چکے ہیں ۔ کسان اب بینکوں اور ساہوکاروں کے چنگل میں پھنستے جا رہے ہیں۔