ابن توقیر
محفلین
بی پی ایل کا آغاز بھی ہونے لگا ہے،اس حوالے سے ایکسپریس کی ایک خبر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش پریمیر لیگ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیش پریمیر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے 15 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا ہے۔ بی پی ایل میں شرکت کے لئے جن کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے ان میں شاہد آفریدی، عمر اکمل، سہیل تنویر اور دیگرشامل ہیں جب کہ بابر اعظم، شرجیل خان اور آل راؤنڈر محمد نواز کو اجازت دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
بابراعظم اور محمد نواز اس وقت ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں جب کہ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو بھی دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ 4 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے جو 9 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ 4 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے جو 9 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔