بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم

شمشاد

لائبریرین
کتنے افسوس کی بات ہے کہ یہ دورہ منسوخ ہوا۔ اور لازمی بات ہے کہ انہیں سیکورٹی کی بنیاد پر یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بنگلہ دیش کی کرکٹ نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا !

ڈھاکہ ہائیکورٹ نے یہ دورہ منسوخ کروایا ۔

میں تو یہ دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں کہ آپ نے یہ خبر شئیر کی ہے۔ :) مجھے یاد نہیں پڑتا کہ آج سے پہلے آپ نے اس زمرے میں کوئی خبر شئیر کی ہو۔ :)
آپ کا اپنا رد عمل کیا ہے اس سلسلے میں؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں تو یہ دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں کہ آپ نے یہ خبر شئیر کی ہے۔ :) مجھے یاد نہیں پڑتا کہ آج سے پہلے آپ نے اس زمرے میں کوئی خبر شئیر کی ہو۔ :)
آپ کا اپنا رد عمل کیا ہے اس سلسلے میں؟

نبیل بھائی ، شاید ایک خبر تو شیئر کی تھی یہاں مجھے کچھ کچھ یاد ہے ، ایک سے زائد یاد نہیں کہ شیئر کی ہو ۔

رد عمل فوری یہی ہے کہ آج مجھے غصہ آ گیا ہے اس رویے سے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلے اپنے غصے کی وجہ بتائیں۔ :)

پاکستانیوں کی جو مروت دیکھی تھی گزشتہ دنوں وہی یاد آ رہی ہے آج کی خبر سن کر ۔ میڈیا سے لے کے عوام تک پاکستان کی جیت سے زیادہ بنگلہ دیش کی ہار پر دکھی ہونا ۔
بنگلہ دیش کے لیے ناپسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے آج ۔
 
محمداحمد

یہ تو ہے ۔ خود میرے احساسات بھی اُس دن ایسے ہی تھے۔

بنگلہ دیش والوں کو بھی ہمارا کچھ نہ کچھ خیال تو کرنا چاہیے لیکن ہم اُن سے کس منہ سے گلہ کریں کہ ہمارے تو اپنے ہی ہمارا خیال نہیں کرتے۔
 
Top