محمداحمد
لائبریرین
سالم تقسیم (Integer Division)
سالم تقسیم (Integer Division) یوں تو عام تقسیم کی طرح ہی ہوتی ہے تاہم یہ جواب میں صرف سالم اعداد ( *Integer Values) ہی فراہم کرتی ہے۔ اور اگر اعشاریہ کے بعد کوئی رقم تو اُسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ہم 2 عدد // سائن استعمال کرتے ہیں۔
مثلاً اگر ہم 5 کو 2 سے تقسیم کریں تو جواب 2.5آئے گا لیکن سالم تقسیم (integer division) ہمیں صرف 2 جواب دے گی اور 0.5 کو نظر انداز کردے گی۔
مثال:
PHP:
>>> 5 / 2 # 5 divided by 2
2.5
>>> 5 // 2 # Same with integer division
2
بقایا (Remainder / Modulus)
یہ آپریٹر ہمیں تقسیمی عمل سے بچ جانے والا عدد فراہم کرتا ہے۔
مثلاً اگر ہم 5 کو 2 سے تقسیم کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ 5، 2 سے پورا پورا تقسیم نہیں ہوتا اور 1 بچ جاتا ہے۔بقایا (remainder) آپریٹر ہمیں یہی بچی ہوئی قدر 1 فراہم کرتا ہے۔ بقایا (remainder) کے لئے ہم % کا نشان استعمال کرتے ہیں۔
PHP:
>>> 5 % 2
1
>>> 9 % 4
1
>>> 17 % 3
2
>>> 1009 % 1000
9
remainder کو modulus بھی کہا جاتا ہے۔
سالم تقسیم (Integer Division) اور بقایا (Remainder ) کی مثال:
فرض کیجے کہ ایک مزدور ایک مہینے میں کل 250 گھنٹے کام کرتا ہے اور اسے ہر آٹھ گنٹے کام کرنے پر ایک دن کی تنخواہ دی جاتی ہے۔ اگر ہم اس مزدور کی تنخواہ کا حساب لگائیں تو سب سے پہلےہم سالم تقسیم (Integer Division ) کے ذریعے یہ معلوم کریں گے کہ اُس نے کتنے مکمل دن کام کیا۔
PHP:
>>> 250 // 8 # Total working hours // daily working hours
31
اس سے پتہ چلا کہ مزدور نے کل 31 مکمل دن کام کیا۔
لیکن کیا مزدور نے ان 31 دن کے علاوہ بھی کچھ جزوی کام کیا، یہ جاننے کے لئے ہم بقایا (Remainder ) کا استعمال کریں گے۔
PHP:
>>> 250 % 8 # Total working hours % (Modulus / remainder) daily working hours
2
اس سے پتہ چلا کہ مزدور نے 31 مکمل دن کے علاوہ بھی 2 گھنٹے کام کیا جس کی اجرت اس کی تنخواہ میں شامل کی جائے گی۔
یہ سادہ سی مثال صرف ان آپریٹرز کو سمجھانے کے لئے دی گئی ہے اور تنخواہ کے حساب کا کام دیگر طریقوں سے بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ آپریٹرز کتنے مفید ہیں اس کا اندازہ آپ کو وقتاً فوقتاً ہونے کا امکان ہے۔
Integer values are the numbers without fractional or decimal components*