سبق بنیادی کورس ۔ متغیر (Variable)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
متغیر (Variable)

متغیر(variable) مثال ہیں شناخت کنندہ (identifier) کی۔
شناخت کنندہ (identifier) ایک نام ہے جو کسی کی شناخت یا نشاندہی کے لیے دیا جاتا ہے اور بعد میں اسی شناخت اور نشاندہی کی مدد سے اس نام کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی کے اس لفظ کا مطلب ہی اس کے مقصد کو ظاہر کرتا ہے ، تبدیل ہونے والا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ متغیر ، جس کی حالت بدلتی رہتی ہے۔

متغیر(variable) مختلف اقسام کے ڈیٹا کی مقدار کو سنبھال سکتا ہے اور یہ ڈیٹا ٹائپ(data type) کہلاتی ہیں۔

آسان الفاظ میں متغیر(variable) ایک نام ہے جو کسی بھی مقدار کا حوالہ کہلاتا ہے۔ یہ ایک صندوق کی طرح ہوتا ہے جس میں چیزیں رکھی جا سکتی ہیں ، نکالی جا سکتی ہیں اور تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ تفویضی بیان (assignment statement) سے نئے متغیر(variable) بنائے جا سکتے ہیں اور انہیں مقدار مہیا کی جا سکتی ہے۔

برابر (=) کی علامت کے بائیں طرف متغیر(variable) ہوگا ۔
برابر (=) کی علامت کے دائیں طرف جو کچھ بھی ہوگا وہ متغیر (variable) کی قیمت بن جائے گا۔

PHP:
message = "What's up, Doc?"
n = 17
pi = 3.14159

state.png


اسے ایسے سمجھا جا سکتا ہے کہ مختلف متغیر کی حالت کو ایک تیر کے نشان سے اوپر والی تصویر میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قسم کی تصویر نقشِ حالت (state diagram) کہلاتی ہے۔

پرنٹ کے فنکشن کی مدد سے متغیر کی مقدار شائع کی جا سکتی ہے۔

PHP:
>>> print (message)
What's up, Doc?
 
>>> print (n)
17
 
>>> print(pi)
3.14159

متغیر کا نام حروف اور اعداد دونوں کے ملاپ سے بن سکتا ہے اور یہ کافی طویل بھی ہو سکتا ہے۔ کچھ حروف کو استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسے

$ ، ! ، #

متغیر کا نام کا آغاز کسی حرف سے ہونا چاہے نہ کہ اعداد یا علامت سے ۔

متغیر کا نام کسی بھی پائتھون مختص الفاظ (keyword) سے متصادم نہیں ہونا چاہیے مثلا class ، if

پائتھون مختص الفاظ (keyword)

پائتھون میں 31 مختص الفاظ ہیں

PHP:
and    as    assert    break    class    continue
def    del  if    elif      else    except
finally    for    from    global    import
in    is    lambda    not    or    pass
print    raise    return      try      while
yield    exec      with

متغیر کی مثالیں:

اسی طرح ہم اپنے کوڈ میں درکار مختلف قیمتوں کو ویری ایبلز میں محفوظ کرواتے ہیں تاکہ اُنہیں وقت پر پڑنے پر استعمال کر سکیں۔

ایک مثال یہ بھی دیکھیے:

PHP:
>>>
>>> height = 20 # assigned a value of 20 to "height"
>>> width = 30 # assigned a value of 30 to "width"
>>> area = height * width # we have assigned an expression based on variables to new variabl "area"
>>> area # what is "area value" now. hit Enter"
600
>>> #Everything after '#' signs are comments for python shell and shell do not interprate them as commands.
>>>
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top