مشق بنیادی کورس ۔ پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر - مشق

محمداحمد

لائبریرین
اظہاریہ (Expression) لکھیے:

پروگرامنگ کی اصطلاح میں ایک اظہاریہ (Expression) میں، قدریں، آپریٹرز، ویری ایبلز اور کبھی کبھی فنکشنز بھی ہو سکتے ہیں۔

مثالیں:
ایک سے نو تک اعداد کا مجموعہ:
PHP:
>>> 1+2+3+4+5+6+7+8+9 # Hit Enter to see the Expression Result.
45
3 اور 9 کا حاصل ضرب
PHP:
>>> 3 * 9
27

415 اور 287 کا حاصل جمع
کوڈ:
>>> 415 + 287
702

تکراری ضرب (Exponentiation)

تکراری ضرب (Exponentiation) سے مراد کسی ایک نمبر کو اُسی نمبر سے متعدد بار ضرب دینا ہے۔ یہ طریقہ بڑے اعداد کو چھوٹا کرکے لکھنے کے کام آتا ہے۔ مثلاً ایک نمبر( n) کو اسی نمبر سے (t) دفعہ ضرب دینا ہو تو ہم تکراری ضرب (Exponentiation) استعمال کرتے ہیں۔ پائتھون میں تکراری ضرب کا اظہاریہ کچھ ایسے لکھا جاتا ہے۔

PHP:
>>> 4 ** 2 # (4 Multiplied by 4, 2 times)
16
>>> 4 ** 3 # (4 Multiplied by 4, 3 times)
64

اب آپ کی باری:

1۔ اظہاریہ (Expression) لکھیے:

1.1 تین اعداد 44، 55، 66 کا اوسط
1.2 اگر ایک مہینے میں 7 چھٹیاں ہوتو 5 ماہ میں کل کتنی چھٹیاں ہوں گی۔
1.3 جولائی میں 3 روز بارش ہوئی، اگست میں 7 روز اور ستمبر میں صرف 1 دن ہی بارش ہوئی۔ ہر ماہ اوسطاً کتنے دن بارش ہوئی۔
1.4 اگر تین دوستوں نے مل کر 1523 روپے کا کھانا کھایا تو ایک دوست کا بل کتنا ہوگا۔
1.5 اگر ایک درجن کیلے 70 روپے کے ہیں تو 99 کیلوں کی قیمت ۔

آپ کا جواب اسی ترتیب میں اس طرح ہونا چاہیے۔

PHP:
>>>Expression 1.1
Result of Expression 1.1
>>>Expression 1.2
Result of Expression 1.2
>>>Expression 1.3
Result of Expression 1.3
>>>Expression 1.4
Result of Expression 1.4
>>>Expression 1.5
Result of Expression 1.5

درج ذیل دو اظہاریوں کو غور سے دیکھیے ۔ کیا یہ ایک ہی جیسے ہیں۔ ان کے جواب میں فرق کیوں ہے۔ وضاحت کیجے۔

PHP:
>>> (99 - 3) *3 # First Expression
288
>>> 99 - 3 * 3 # Second Expression
90
 

محمدصابر

محفلین
hand_raising.jpg
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
درج ذیل دو اظہاریوں کو غور سے دیکھیے ۔ کیا یہ ایک ہی جیسے ہیں۔ ان کے جواب میں فرق کیوں ہے۔ وضاحت کیجے۔

PHP:
>>> (99 - 3) *3 # First Expression
288
>>> 99 - 3 * 3 # Second Expression
90
دونوں ایکسپریشنز مختلف ہیں۔ پہلے میں بریکٹ کی وجہ سے subtraction کا عمل پہلے ہوا۔ اور ضرب کا بعد میں۔
جبکہ دوسرے میں چونکہ کوئی بریکٹ نہیں تھی تو بائنری آپریشن کے آرڈرز کے مطابق ضرب کا عمل پہلے ہوا اور سبٹریکشن کا بعد میں۔
 

مقدس

لائبریرین
PHP:
>>> (44+55+66)/3
55.0
>>> 7*5
35
>>> (3+7+1)/3
3.6666666666666665
>>> 1523/3
507.6666666666667
>>> (70/12)*99
577.5

درج ذیل دو اظہاریوں کو غور سے دیکھیے ۔ کیا یہ ایک ہی جیسے ہیں۔ ان کے جواب میں فرق کیوں ہے۔ وضاحت کیجے۔

PHP:
>>> (99 - 3) *3 # First Expression
288
>>> 99 - 3 * 3 # Second Expression
90

Due to order of precedence
 
Top