تبادلہ خیال بنیادی کورس ۔ Data Type پر تبصرے

طمیم

محفلین
ڈیٹا ٹائپ کا مطالعہ کرلیا ہے اور مختلف طریق سے مشق بھی کرلی ہے۔ اب اس کے بعد اگلے سبق کی باری آتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ڈیٹا ٹائپ کا مطالعہ کرلیا ہے اور مختلف طریق سے مشق بھی کرلی ہے۔ اب اس کے بعد اگلے سبق کی باری آتی ہے۔

طمیم صاحب،

آپ کی اس کورس دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انشاءاللہ مستقبل میں ہم سب ایک دوسرے کے علم سے فیضیاب ہو سکیں گے۔
 
اوشو

لائبریرین
سر جی!
ڈیٹا ٹائپس کے سبق میں ڈیٹا کی دو بنیادی اقسام بتائی گئی ہیں۔
1۔ numbers
2۔ strings
جس میں آگے جا کر numbersکی ذیلی اقساب بھی بیان کی گئی ہیں۔ لیکن string کے بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔ نیز اسی سبق میں آگے جا کر type کی کمانڈ کے ساتھ ایک اور ڈیٹا کی قسم bool کے کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کا بھی کچھ پتا نہیں چلا۔

اسٹرنگ کی مزید کوئی ڈیٹا ٹائپس نہیں ہیں۔

bool کی اصطلاح Boolean data type کے لئے استعمال ہوتی ہے جو ہمیں کسی اظہاریہ کے True یا False ہونے کا بتاتا ہے۔ اس کے بارے میں آگے کے اسباق میں تفصیل موجود ہے۔
 
اوشو

لائبریرین
شکریہ سر جی boolean کی سمجھ آ گئی۔ string کا بھی مختصرا سمجھا دیں۔ کیوں کہ سبق میں صرف string کو بطور ڈیٹا کی قسم بتایا گیا ہے ، یہ نہیں بتایا گیا کہ string ہے کیا۔۔۔۔!!!!
محمداحمد
 
محمداحمد

لائبریرین
اسٹرنگ کی اصطلاح عموماً عبارت (text) کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ مثلاً یہ جملہ جس کے ذریعے میں آپ سے مخاطب ہوں ایک اسٹرنگ ہے۔ اسٹرنگ کی پہچان یہ ہے کہ وہ ہمیشہ واوین میں لکھا جاتا ہے۔ اور اس پر حسابی عمل نہیں ہو سکتا۔

PHP:
>>> a = "Python"
>>> type (a)
<class 'str'>
>>> b = "This is a scentence"
>>> type (b)
<class 'str'>
>>> c = '5'
>>> type (c)
<class 'str'>
>>> d = 5
>>> type (d)
<class 'int'>
>>>
>>> c * 5
'55555'.
>>> d * 5
25
>>>

دیکھیے a, b اور c سب اسٹرنگ ہیں جبکہ d جو ہے وہ integer ہے۔
c کو 5 سے ضرب دینے پر شیل نے c کو پانچ دفعہ دہرا دیا کیونکہ یہ اسٹرنگ ہے۔ لیکن d پر باقاعدہ حسابی عمل ہوا اور اس کا جواب 25 آیا۔
 
Top