بوجھ

"بوجھ"

مجھے روز ایک ہی خواب آتا ہے۔

میں چیونٹی ہوں اور ایک بھاری بوجھ اُٹھائے ایک تنگ راستے پر چڑھائی چڑھ رہا ہوں۔ راستے کے دونوں طرف گہرائی ہے۔ مجھے نیچے نظر نہیں آتا۔ کوئی پھونک مارتا ہے۔ میرے قدم اُکھڑ جاتے ہیں۔ میں بوجھ سمیت گہرائی میں گرتا ہوں۔ مگر مجھے چوٹ نہیں آتی۔ شاید نیچے سبزہ ہے۔ میں اپنے آپ کو سنبھالتا ہوں۔ اپنا بوجھ ڈھونڈنے لگتا ہوں۔ سبزے کے بیچ ایک قبر ہے۔ مجھے اِس قبر سے سخت وحشت ہوتی ہے۔ میں دیوانہ وار اِس سے دُور بھاگتا ہوں۔ راستے میں میرا بوجھ پڑا ہے۔ میں اِسے اُٹھاتا ہوں اور بمشکل قدم اُٹھاتا ہوا پھر تنگ راستے پر چڑھنے لگتا ہوں۔ بوجھ پہلے سے زیادہ بھاری ہے۔ پر میں رُکتا نہیں۔ چڑھتا جاتا ہوں۔ کوئی پھونک مارتا ہے۔ میرے قدم اُکھڑ جاتے ہیں۔ میں پھر بوجھ سمیت گرتا ہوں۔ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں پسینے میں ڈوبا ہوا ہوں۔ میرا انگ انگ درد کر رہا ہے۔ میں آنکھیں بند کرتا ہوں اور دوبارہ سونے کی کوشش کرتا ہوں۔ شاید سو جاتا ہوں۔ شاید نہیں۔

امّاں کہتی ہے تُو دِن بھر محنت کرتا ہے۔ تیرا ذہن تھک جاتا ہے۔

امّاں سمجھتی ہے میں اسٹیشن پر سامان اُٹھاتا ہوں۔ اُسے نہیں پتا میں اب بِھیڑ میں جیبیں کاٹنے لگا ہوں۔

قبر والی بات میں امّاں کو نہیں بتاتا۔ ابھی تو اُس کا علاج چل رہا ہے۔ ٹھیک ہو جائے گی۔ اب تو میں جیب کاٹنے میں ماہر ہو گیا ہوں۔ میں اِس سے ڈرتا نہیں۔ پر مجھے رات کو نیند نہیں آتی۔ بس جب امّاں آیت الکرسی پڑھ کر مُجھ پر پھونکتی ہے تو میری آنکھ لگ جاتی ہے۔ امّاں کہتی ہے یہ ہمیں اپنے اور دوسروں کے شر سے بچاتی ہے۔ شاید اُسے میرے بوجھ کا پتا چل گیا ہے۔ ماں ہے، بھولی بنتی ہے۔ بتاتی نہیں۔ مجھے لگتا ہے جب میں سو جاتا ہوں تو وہ رات کو دوبارہ آتی ہے۔ اور آیت الکرسی پڑھ پڑھ کر مجھ پر پھونکتی ہے۔ مجھے میرے اپنے اور دوسروں کے شر سے بچانے کے لئے۔ میں بھی سوچتا ہوں اپنا بوجھ اُتار پھینکوں۔ تنگ راستہ چھوڑ دُوں۔

پر مجھ سے وہ قبر دیکھی نہیں جاتی۔

تحریر : ابنِ مُنیب
 
نور وجدان

لائبریرین
"بوجھ"

مجھے روز ایک ہی خواب آتا ہے۔

میں چیونٹی ہوں اور ایک بھاری بوجھ اُٹھائے ایک تنگ راستے پر چڑھائی چڑھ رہا ہوں۔ راستے کے دونوں طرف گہرائی ہے۔ مجھے نیچے نظر نہیں آتا۔ کوئی پھونک مارتا ہے۔ میرے قدم اُکھڑ جاتے ہیں۔ میں بوجھ سمیت گہرائی میں گرتا ہوں۔ مگر مجھے چوٹ نہیں آتی۔ شاید نیچے سبزہ ہے۔ میں اپنے آپ کو سنبھالتا ہوں۔ اپنا بوجھ ڈھونڈنے لگتا ہوں۔ سبزے کے بیچ ایک قبر ہے۔ مجھے اِس قبر سے سخت وحشت ہوتی ہے۔ میں دیوانہ وار اِس سے دُور بھاگتا ہوں۔ راستے میں میرا بوجھ پڑا ہے۔ میں اِسے اُٹھاتا ہوں اور بمشکل قدم اُٹھاتا ہوا پھر تنگ راستے پر چڑھنے لگتا ہوں۔ بوجھ پہلے سے زیادہ بھاری ہے۔ پر میں رُکتا نہیں۔ چڑھتا جاتا ہوں۔ کوئی پھونک مارتا ہے۔ میرے قدم اُکھڑ جاتے ہیں۔ میں پھر بوجھ سمیت گرتا ہوں۔ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں پسینے میں ڈوبا ہوا ہوں۔ میرا انگ انگ درد کر رہا ہے۔ میں آنکھیں بند کرتا ہوں اور دوبارہ سونے کی کوشش کرتا ہوں۔ شاید سو جاتا ہوں۔ شاید نہیں۔

اس تحریر کی خوبصورتی اوپر والا اقتباس ہے ۔ اس کو ہم جہاں بھی شریک کریں ، بات مکمل اور بامعانی بھی ہے اور استعاراتی بھی ہے ۔ اردو ادب میں خواب ، استعاروں اور علامتوں کے جوڑنے کے فن سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا ۔بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔ اس خواب کو میں کسی بھی پیراگراف سے جوڑ کرکہانی بناسکتی ہوں ۔ یہ ماہر فنکار کا کام ہے جس میں لفظ کم اور ساخت زیادہ ہے ۔ ماشاء اللہ خوب لکھا ہے
 
شروع میں تو گمان ہوا کہ کافکاؔ نے ہمارے ہاں جنم لے کر اردو میں میٹا مارفوسس انشا کرنے کی ٹھانی ہے۔ قریب تھا کہ ہم آواگون کے قائل ہو کر کافر کافر ہو جاتے کہ ابنِ مُنیب ابھرنے لگا۔ کہانی کے انجام کو پہنچنے تک معلوم ہوا کہ اسلوب سے بھی بڑھ کر جان سانچے میں ہے۔
آپ جیسے لوگوں کی بابت مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ داد کیسے دوں۔ جذباتی لوگ ویسے بھی جلدی گنگ ہو جاتے ہیں۔ ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم!
آن لائن بعض ویب گاہیں فلیش فکشن کے مقابلے منعقد کراتی ہیں۔ مجھے بیحد خوشی ہو گی اگر آپ خود یا کوئی اور صاحب آپ کی تحریروں کے انگریزی تراجم وہاں پیش کریں۔
 
بے حد شکریہ راحیل بھائی :) ۔ آپ کے تبصرے سے حوصلہ بڑھا۔ کافکا کی میٹامارفوسس مجھے بے حد پسند ہے۔ کمال تخلیق ہے اُس کی۔
 
بھئی یہ کمال کی تحریر ہے ! دل کو چھونے والی بات !!
کچھ اور عطا کیجئے نوید رزاق بٹ صاحب

بہت شکریہ ظہیر صاحب :) ۔ کُچھ افسانے اور کُچھ شاعری گاہے بگاہے محفل پر پوسٹ کرتا رہتا ہوں۔ 'بارہ افسانے' کے عنوان سے میری ایک برقی کتاب اِدھر پڑھی یا ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہے : لنک
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ ظہیر صاحب :) ۔ کُچھ افسانے اور کُچھ شاعری گاہے بگاہے محفل پر پوسٹ کرتا رہتا ہوں۔ 'بارہ افسانے' کے عنوان سے میری ایک برقی کتاب اِدھر پڑھی یا ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہے : لنک

بہت بہت شکریہ ابنِ منیب ! ڈاؤنلوڈ کرلی ہے ۔ بہت نوازش!
 
Top