بوسنیائی گاؤں میں عیدِ قرباں کی روایات

حسان خان

لائبریرین
اس مندرجہ ذیل مختصر مگر دلچسپ دستاویزی ویڈیو میں شمال مغربی بوسنیا میں واقع ایک گاؤں اِستیئینا stijena میں عیدِ قرباں کے دن کا پورا احوال پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ایک بوسنیائی دیہاتی خاندان کی عیدِ قرباں کے دن انجام دی جانے والی جالب رسومات و روایات دیکھی جا سکتی ہیں اور مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ شہری زندگی سے دور بوسنیا کے اہلِ دیہات کیسے اپنی دینی، ثقافتی اور قومی حیات کا ایک بہت اہم تہوار مناتے ہیں۔ مختلف اقوام اور معاشروں میں دلچسپی رکھنے والے احباب کو یہ ویڈیو پسند آئے گی۔
ویڈیو میں ۸:۱۷ نقطے پر لڑکی نے آ کر 'بایرام شریف مبارک اولسون' کہہ کر اپنے گھر والوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ یہ ترکی زبان کی عبارت ہے جس کا مطلب ہے 'عید شریف مبارک ہو'۔ اس عبارت کا جواب لوگ 'اللہ راضی اولسون' کہہ کر دیتے ہیں۔ بوسنیائی زبان میں ترکی زبان کے اس جیسے کئی الفاظ اور فقرے مستعمل ہیں۔
(نوٹ: یہ ثقافتی ویڈیو ہے۔)

http://playit.pk/watch?v=WqibwFznio0

زبیر مرزا محمود احمد غزنوی قیصرانی صائمہ شاہ تلمیذ عمر سیف لئیق احمد ملائکہ امجد میانداد عبدالقیوم چوہدری

آپ سب دوستوں کو عیدِ قرباں مبارک ہو۔ :)
 
بہت شکریہ حسان، خیر مبارک اور آپ کو بھی بہت مبارک ہو،

اس ویڈیو میں دو جگہوں پر پشتو کے جملے سنائی دیے یا شاید میرا وہم وہ بھی افغانی ورژن۔ خاص طور پر 07:35 میں تقریب میں آمد اور مصافحے کے موقع پر کسی نے کہا "استڑے مَشئے" اور ایک بار شروع میں بھی کچھ کہا گیا۔

ویسے بیرام، یا بئیرام، براہوی زبان میں شادی کو کہتے ہیں شاید شادی، خوشی و عید ہم معنی ہی ہوں۔
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
مجھے لگتا ہے ترکی زبان ،فارسی ، اور پشتو میں مشاہبت ہے؟ حسان آپ کو دو دو مبارکیں ایک عید کی دوسری اس پوسٹ کی۔ میری خواہش کوئی ایسا سلسلہ یا فورم ہو جس میں تمام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم ممالک کی معلومات ملیں آمین
 

زبیر مرزا

محفلین
جیتے رہو - آپ کے دھاگے ہمیشہ معلوماتی اور مفید ہوتے ہیں - اور جانتے ہو نہ کہ ان لوگوں میں سے ہو جو مجھے بے حدعزیزہیں
اپنی مثبت سوچ اور مودبانہ روش کی بدولت-
 
Top