بوسنیا کے شہر تسازین (Cazin) میں اجتماعی افطار

حسان خان

لائبریرین
یہ تصاویر بوسنیا کے شمال مغرب میں واقع چھوٹے سے شہر Cazin میں چودہ جولائی کو منعقد ہونے والے ایک اجتماعی افطار کی ہیں۔

image

952d1f414f4ea129c0e271242ccb6e01.jpg

image

image

image

image

image
image

image

image

image

image

970947_10151784889485996_1899614392_n.jpg


افطار کے بعد مغرب کی باجماعت نماز
image

image

image


منبع
 

شمشاد

لائبریرین
خوبصورت۔

کیسے منظم طریقے سے افطاری ہو رہی ہے۔ کوئی بدنظمی، چھینا جھپٹی یا نفسا نفسی نظر نہیں آ رہی۔

مبارکباد کے مستحق ہیں یہ لوگ۔
 
بہت عمدہ،

یار حسان میں ایسے کچھ منظر آپ کو بتاتا ہوں اگر ہو سکے تو کچھ شاٹس لے کر شئیر کر دو کیوں کہ میں اس بار کراچی میں افطار نہیں کر پاؤں گا۔

لال قلعہ، تھیم ریسٹورنٹ
رمادا

ساتھ ہی کنٹری کلب

اِن جگہوں پر بھی کم و بیش ایسے ہی پیارے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں افطار کے وقت۔

میں ذرا اپنے فوٹو البمز میں دیکھتا ہوں اگر کچھ مل گیا تو شئیر کرتا ہوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
لال قلعہ، تھیم ریسٹورنٹ
رمادا
ساتھ ہی کنٹری کلب

اِن جگہوں پر بھی کم و بیش ایسے ہی پیارے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں افطار کے وقت۔

بس اتنا فرق ہے کہ ان جگہوں پر افطار کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں، جبکہ متذکرہ بالا اجتماعی افطار فی سبیل اللہ ہے۔ :cool:
میں ذرا اپنے فوٹو البمز میں دیکھتا ہوں اگر کچھ مل گیا تو شئیر کرتا ہوں۔
میں وہ تصاویر ضرور دیکھنا چاہوں گا۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
بس اتنا فرق ہے کہ ان جگہوں پر افطار کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں، جبکہ متذکرہ بالا اجتماعی افطار فی سبیل اللہ ہے۔ :cool:

اگرمیرا بھائی تصویربنا کے لا سکا جس کا امکان کم ہے تو میں آپ کو دکھاؤں کہ کراچی میں اُردوسائنس یونیورسٹی کے سامنے پان والے
عبداللہ بھائی دوکانداروں اوراہل محلہ کے تعاون سے اجتماعی افطارکا اہتمام کرتے ہیں جو بے حدمنظم اورقابلِ تعریف ہوتا ہے ویسے میں نے کبھی
غیرمنظم افطارنہیں دیکھا محلہ کی مسجد میں بھی افطار کیا ہے وہاں بھی سکون ہی نظرآیا ہاں شادیوں کا کھانا افراتفری کا شکارہوتا ہے:)
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں اسی ڈر سے تو آپ شادی سے نہیں کترا رہے کہ شادی کا کھانا افراتفری کا شکار ہو جائے گا؟
 
2 سے 3 سال پرانی بات ہے کسی عزیز کی عیادت کےلئے لیاقت نیشنل ہسپتال جانے کا اتفاق ہوا ، جب واپسی ہو رہی تو ہسپتال کے گیٹ اور اسکے اطراف 50 سے 60 خواتین و حضرات نظر آئے جو زیادہ تر کرسچین اور ہسپتال کا نچلے درجے کا اسٹاف تھا۔۔ وہاں اُنکے اجتماع کا مقصد بعد میں یہ معلوم ہوا کہ ایک KIA ٹرک میں افطاری ( جوس کے ڈبے، بریانی کی تھیلی، کھجور اور سموسے کا لفافہ ) لے کر کچھ لوگ مریضوں کے لواحقین کے لئے روزانہ بلا ناغہ ہسپتال کے گیٹ پر آتے ہیں لیکن وہاں ہسپتال کا ہی نچلے درجے کے اسٹاف کو (جن میں سے زیادہ تر جھاڑویں لیے ہوئے ہوتے تھے) لوٹس مچاتے دیکھ کر یا حقیقی روزہ دار نا پا کر 5 سے 10 افطار پیکٹ چھوڑ کے راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں۔ میں بقلم خود خواتین و حضرات کو ٹرک کے پیچھے دوڑلگا تے ہوئے اور پیکٹ حاصل کرتے ہوئے اور فوراً روزہ کشائی کرتے ہوئے دیکھا ۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین

عمر سیف

محفلین
نہیں جناب، ابھی تک چیچنیا اور چیچن لوگوں کے بارے میں کوئی چیز محفل پر شریک نہیں کی ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ میں اُن کے بارے میں زیادہ کچھ جانتا ہی نہیں ہوں۔ :)

ان کے بارے بھی کچھ انفورمیشن شئیر کرنی چاہئے محفل پہ۔ میرا خیال تھا آپ کو علم ہوگا۔
 
Top