بوسٹن: مشتبہ ملزمان اور پولیس کا تعاقب

امریکی شہر بوسٹن میں پیر کو میراتھن کے دوران ہونے والے دھماکوں میں پولیس کو مطلوب ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش کے لیے شہر کے قریبی قصبے واٹر ٹاؤن میں پولیس کا آپریشن جاری ہے

130419101951_police-1.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
یہ مشتبہ شخص ان دو افراد میں سے ایک ہے جو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو بوسٹن میراتھن دھماکوں کے سلسلے میں مطلوب ہیں اور جمعرات کو ان کے خاکے بھی جاری کیے گئے تھے

130419105538_boston09.jpg
 
یہ آپریشن بوسٹن کے نواحی علاقے کیمبرج میں واقع معروف امریکی یونیورسٹی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں دو افراد شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا

130419101953_police-2.jpg
 
حکام کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس افسر جمعرات کی رات کشیدگی کی خبر سن کر وہاں پہنچے تھے جہاں انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا اور بعد میں وہ ہسپتال میں چل بسے

130419101955_police-3.jpg
 
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد بعدازاں ایک گاڑی چھین کر فرار ہوئے اور یہ دونوں بوسٹن میراتھن دھماکوں کے سلسلے میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں

130419101957_police-4.jpg
 
پولیس کا کہنا ہے کہ بوسٹن سے چھ میل دور واقع واٹرٹاؤن نامی قصبے میں تعاقب کے دوران ان افراد نے پولیس پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے جس سے ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے

130419101959_police-5.jpg
 
پولیس کے مطابق ایک ملزم تعاقب کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ وہ دوسرے مشتبہ شخص کا پیچھا کر رہی ہے جس کی سفید ٹوپی پہنے ہوئے تصویر گزشتہ روز جاری کی گئی تھی

130419105549_boston14.jpg
 
حکام کے مطابق فوٹیج میں دو مشتبہ ملزمان میں سے ایک نظر آ رہا ہے، جس نے کالی ٹوپی پہن رکھی ہے اور اس کے پاس ایک بھاری دستی بیگ تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میراتھن دوڑ میں استعمال ہونے والے بم ممکنہ طور پر پریشر ککر میں نصب کیے گئے تھے

130419105540_boston10.jpg
 
ہوم لینڈ سکیورٹی اور وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے نشر کردہ بلیٹن میں ایک سیاہ رنگ کا پشتی بیگ، ایک دھماکا خیز آلہ اور دھات کے ٹکڑے دکھائے گئے تھے
130419105542_boston11.jpg
 
پیر کو بوسٹن میں میراتھن دوڑ کی اختتامی لائن کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 170 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے
130415203525_boston_blast_976x549_ap_nocredit.jpg
 

عسکری

معطل
یہ چیچن پتا نہین دنیا سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں پاکستان میں ہونے والے کئی ہائی پروفائل حملوں میں بھی ازبک اور چیچن تھے نا جانے ان کا کیا بگاڑا ہے ہم نے ۔امریکہ کا چیچنیا سے کیا لینا دینا ہے جو ان کو جا کر مار رہے ہین یہ ظالم درندے ۔
 
Top