حمیرا عدنان
محفلین
بول سکھی دل نے کس پل اکسایا ہوگا؟
پگلی جس پل اس کا درشن پایا ہوگا
بول سکھی، کیوں چندا مجھ کو تانکے جھانکے؟
پگلی اس کو آخر کچھ تو بھایا ہوگا
بول سکھی، نینوں سے نیند چرائی کس نے؟
پگلی وصل کا جس نے خواب دیکھا ہوگا
بول سکھی وہ روٹھا روٹھا کیوں لاگے ہے؟
پگلی بیری لوگوں نے سکھلایا ہوگا
بول سکھی کیوں منوا جل کر طور بنا ہے؟
پگلی پریتم نے جلوہ دکھلایا ہوگا
بول سکھی کیوں سرخ گلاب کسی نے بھیجا؟
پگلی پریت کا سندیسہ بھجوایا ہوگا
بول سکھی یہ تن میں کس کی بھینٹ چڑھاؤں؟
پگلی جس کے کارن جیون پایا ہوگا
بول سکھی نٹ کھٹ سکھیاں کیوں چھیڑیں مجھ کو؟
پگلی تو نے بھید انہیں بتلایا ہوگا
بول سکھی منڈیر پر کاگا کیوں بولے ہے؟
پگلی تیرے در پر جوگی آیا ہو گا
بول سکھی وہ بن ٹھن کر کیوں نکلے گھر سے؟
پگلی بیرن سوتن نے بلوایا ہوگا
یہ نظم tapatalk سے لی ہے
پگلی جس پل اس کا درشن پایا ہوگا
بول سکھی، کیوں چندا مجھ کو تانکے جھانکے؟
پگلی اس کو آخر کچھ تو بھایا ہوگا
بول سکھی، نینوں سے نیند چرائی کس نے؟
پگلی وصل کا جس نے خواب دیکھا ہوگا
بول سکھی وہ روٹھا روٹھا کیوں لاگے ہے؟
پگلی بیری لوگوں نے سکھلایا ہوگا
بول سکھی کیوں منوا جل کر طور بنا ہے؟
پگلی پریتم نے جلوہ دکھلایا ہوگا
بول سکھی کیوں سرخ گلاب کسی نے بھیجا؟
پگلی پریت کا سندیسہ بھجوایا ہوگا
بول سکھی یہ تن میں کس کی بھینٹ چڑھاؤں؟
پگلی جس کے کارن جیون پایا ہوگا
بول سکھی نٹ کھٹ سکھیاں کیوں چھیڑیں مجھ کو؟
پگلی تو نے بھید انہیں بتلایا ہوگا
بول سکھی منڈیر پر کاگا کیوں بولے ہے؟
پگلی تیرے در پر جوگی آیا ہو گا
بول سکھی وہ بن ٹھن کر کیوں نکلے گھر سے؟
پگلی بیرن سوتن نے بلوایا ہوگا
یہ نظم tapatalk سے لی ہے
آخری تدوین: