بوکو حرام نے مزید 20 لڑکیاں اغوا کر لیں : بی بی سی اردو

بھائی جان ایک بات کہوں ،،، برا مت مانیئے گا ،،، یہ بات نہیں کہ میں یا آپ کم علم ہیں ،،، بات یہ ہے کہ سیاست کی طرح پاکستان میں اسلامی گروہ بھی انتہائی تاریک ابواب اور کونے کھدرے رکھتے ہیں جن کا ہمیں ذرہ بھر علم نہیں !!،، اس لیئے مسلک کی بات جانے دی جیئے ،،، تمام دوستوں سے یہی گزارش ہے ،،، مسلک کا اول تو مذہب میں وجود ہی کیا ہے ؟؟ ،، ابھی کا حرف مدعا یہ ہے کہ کوئی بھی جو ایسی گھناونی اور غیر انسانی حرکات میں ملوس ہے ،،، جانور کے سوا کوئی نہیں ،،، اس کا کوئی مذہب نہیں ،،، اس کا کوئی مسلک نہیں ،،، ( مسلک صرف اس صورت گردانا جا سکتا ہے جب تک کوئی حیوانیت کو مذہب نہ قرار دے ڈالے )
جناب پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ یہی رویہ ہے کہ اصل ایشو پر مٹی پڑی رہنے دی جائے، اس پر بات نہ کی جائے اور زمینی حقائق سے نظریں چراتے ہوئے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے "سب اچھا ہے " والی آئیڈئیل دنیا میں مست رہا جائے۔۔۔۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
جناب پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ یہی رویہ ہے کہ اصل ایشو پر مٹی پڑی رہنے دی جائے، اس پر بات نہ کی جائے اور زمینی حقائق سے نظریں چراتے ہوئے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے "سب اچھا ہے " والی آئیڈئیل دنیا میں مست رہا جائے۔۔۔ ۔
جی بھائی درست کہا !! عموماً ایسا ہی ہے اور یہ انتہائی غلط ہے ،،، مگر مسلک ابھی زیر مضمون نہ تھا تو چاہا کہ طول نہ لیا جائے !! ۔۔۔ لیکن بھائی جان آپ کو نہیں لگتا کہ آدھی ضعیف ذرائع سے حاصل اور باقی کی ماندہ میں بھی نصف در زبان حاصل خبروں اور معلومات پر اتنے باریک مضمون کو کریدنا نا انصافی ہو گی ؟ ( محض ذاتی رائے ہے یہ ) ایک بات اور آپ یہ قطعاً مت سمجھیے گا کہ میں آپ کی معلومات کو دھتکار رہا ہوں ، نہیں میں ایک عمومی بات کر رہا ہوں ،،
پہلے یہ سمجھیئے کہ میں خود کو صرف مسلم کہتا ہوں ،، کوئی مجھ سے پوچھے نا ،، تم سنی ، شیعہ ، وہابی ، یا کچھ بھی ،، کیا ہو ؟ تو میں یہ نہیں کہتا کہ میں یہ نہیں بلکہ یہ ہوں ،،، میرا جواب ہوتا ہے میں ان میں سے کچھ نہیں ،،، ایک حدیث پڑھی ہو گی آپ نے ،،،
حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمام سانپوں کو قتل کیا کرو جو ان کے انتقام سے ڈرجائے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
اس میں شرط نہیں کہ سانپ اگر چھوٹا ہے تو نہ مارو ، سانپ اگر پائتھون ہے یعنی عموماً زہریلہ نہیں تو نہ مارو ، مانوس ہو گیا تم سے تو نہ مارو ،،، بلکہ مسئلہ کی شاہ رگ سے اس کو دبوچا کہ قتل نہ کرنے والا ہم میں سے نہیں !!

یہ حدیث محض ایک نمونہ ہے نہ کہ اس مسلک والے زمرے کی تشریح ،، اس نمونے سے اخذ یہ ہوا کہ ،،، شاہ رگ جانتے ہیں کیا ہے ؟؟ مسلک بنانا ہی غلط ہے ،،، خطبہ حجة الوداع تو یاد ہی ہو گا بھائی جان ،،، اس میں پہچان کا طریق و کلیدی ڈھانچہ موجود ہے اگر اشد ضرورت پڑ جائے کہ ہم کون ہیں کا جواب کیا ہونا چاہیئے !
 
آخری تدوین:

صرف علی

محفلین
جب دین کی احکامات رسول اللہ صلاۃ و السلام سے نہیں لے اور اپنی خواہشات کو دین کا نام دے تو یہی ہوتا ہے
 
جی بھائی درست کہا !! عموماً ایسا ہی ہے اور یہ انتہائی غلط ہے ،،، مگر مسلک ابھی زیر مضمون نہ تھا تو چاہا کہ طول نہ لیا جائے !! ۔۔۔ لیکن بھائی جان آپ کو نہیں لگتا کہ آدھی ضعیف ذرائع سے حاصل اور باقی کی ماندہ میں بھی نصف در زبان حاصل خبروں اور معلومات پر اتنے باریک مضمون کو کریدنا نا انصافی ہو گی ؟ ( محض ذاتی رائے ہے یہ ) ایک بات اور آپ یہ قطعاً مت سمجھیے گا کہ میں آپ کی معلومات کو دھتکار رہا ہوں ، نہیں میں ایک عمومی بات کر رہا ہوں ،،
پہلے یہ سمجھیئے کہ میں خود کو صرف مسلم کہتا ہوں ،، کوئی مجھ سے پوچھے نا ،، تم سنی ، شیعہ ، وہابی ، یا کچھ بھی ،، کیا ہو ؟ تو میں یہ نہیں کہتا کہ میں یہ نہیں بلکہ یہ ہوں ،،، میرا جواب ہوتا ہے میں ان میں سے کچھ نہیں ،،، ایک حدیث پڑھی ہو گی آپ نے ،،،
حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمام سانپوں کو قتل کیا کرو جو ان کے انتقام سے ڈرجائے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
اس میں شرط نہیں کہ سانپ اگر چھوٹا ہے تو نہ مارو ، سانپ اگر پائتھون ہے یعنی عموماً زہریلہ نہیں تو نہ مارو ، مانوس ہو گیا تم سے تو نہ مارو ،،، بلکہ مسئلہ کی شاہ رگ سے اس کو دبوچا کہ قتل نہ کرنے والا ہم میں سے نہیں !!

یہ حدیث محض ایک نمونہ ہے نہ کہ اس مسلک والے زمرے کی تشریح ،، اس نمونے سے اخذ یہ ہوا کہ ،،، شاہ رگ جانتے ہیں کیا ہے ؟؟ مسلک بنانا ہی غلط ہے ،،، خطبہ حجة الوداع تو یاد ہی ہو گا بھائی جان ،،، اس میں پہچان کا طریق و کلیدی ڈھانچہ موجود ہے اگر اشد ضرورت پڑ جائے کہ ہم کون ہیں کا جواب کیا ہونا چاہیئے !
آپکے ذہن میں کیا ہے، یہ مجھ سے زیادہ آپ ہی بہتر جانتے ہونگے، میں نے تو سیدھے سادے طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، لیکن آپکی رائے آپکے مراسلے سے پوری طرح واضح نہیں ہورہی۔ بات یہ نہیں ہورہی کہ مسلک کا نام لینا درست ہے یا غلط، بات یہ ہورہی ہے کہ ایک مخصوص رویے اور پرتشدد (بلکہ وحشیانہ) طرزِ عمل کو دین کے نام اور اعلائے کلمۃ الحق کے بلند بانگ دعوےسے پیش کرنے والے لوگ عموماؑ ایک خاص مکتبہ فکر سے ہی منسلک پائے جاتے ہیں اور یہ عام بلکہ تواتر کے ساتھ کیا جانے والا مشاہدہ ہے، نہ تو یہ کوئی اتنا باریک مضمون ہے اور نہ ہی یہ آپکے الفاظ میں " آدھی ضعیف ذرائع سے حاصل اور باقی کی ماندہ میں بھی نصف در زبان حاصل خبروں اور معلومات پر " پر مبنی کوئی سطحی سی رائے ہے۔ آپ اگر خود کو کسی مسلک سے منسوب نہیں کرتے، تو خوب کرتے ہیں ، لیکن یہ آپکا ایک ذاتی فعل ہے جو اگرچہ کتنا ہی مستحسن کیوں نہ ہو، لیکن اسکی بنیاد پر یہ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ پوری دنیا میں مسلمان جہاں بھی پائے جاتے ہیں، وہ اپنے آپ کو مسلک کے ساتھ منسوب نہیں کرتے ہونگے، چنانچہ مسلک کا نام لینا نانصافی ٹھہرا۔۔۔۔۔یہاں مسلمان کیلایا جانے والا ایک گروہ دوسرےمسلمان وں کا گلا کاٹ رہا ہے اپنے مسلک اور دین کی اس تعبیر کی بناء پر جو اسے بعض مدرسوں میں نہایت مقدس فریضہ سمجھ کر دی جاتی ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں گذرے جب لال مسجد کے مولوی صاحب نے اسلام کی سربلندی اور تبلیغ کی خاطر کسی کی زمین پر ناجائز قبضے کا جواز پیش کیا تھا، اور انہی کے حمایت یافتہ گروہوں نے حضرت خضر علیہ السلام کے ہاتھوں ایک بچے کے قتل کو اپنی قتل و غارت اور بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے عمل کو جواز فراہم کیا تھا، یہ بوکو حرام، یہ جبہۃ النصرۃ، یہ الشباب اور بقیہ جتنی سیاسی اسلام کے احیاء کی کوششیں کرنے والی تحریکیں ہیں، ان سب کے نظریاتی اور فکری ڈانڈے کس مکتبہ فکر سے جاکر ملتے ہیں، اسکو سمجھنا کوئی ایسی مشکل بات نہیں ہے۔۔۔۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
آپکے ذہن میں کیا ہے، یہ مجھ سے زیادہ آپ ہی بہتر جانتے ہونگے، میں نے تو سیدھے سادے طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، لیکن آپکی رائے آپکے مراسلے سے پوری طرح واضح نہیں ہورہی۔ بات یہ نہیں ہورہی کہ مسلک کا نام لینا درست ہے یا غلط، بات یہ ہورہی ہے کہ ایک مخصوص رویے اور پرتشدد (بلکہ وحشیانہ) طرزِ عمل کو دین کے نام اور اعلائے کلمۃ الحق کے بلند بانگ دعوےسے پیش کرنے والے لوگ عموماؑ ایک خاص مکتبہ فکر سے ہی منسلک پائے جاتے ہیں اور یہ عام بلکہ تواتر کے ساتھ کیا جانے والا مشاہدہ ہے، نہ تو یہ کوئی اتنا باریک مضمون ہے اور نہ ہی یہ آپکے الفاظ میں " آدھی ضعیف ذرائع سے حاصل اور باقی کی ماندہ میں بھی نصف در زبان حاصل خبروں اور معلومات پر " پر مبنی کوئی سطحی سی رائے ہے۔ آپ اگر خود کو کسی مسلک سے منسوب نہیں کرتے، تو خوب کرتے ہیں ، لیکن یہ آپکا ایک ذاتی فعل ہے جو اگرچہ کتنا ہی مستحسن کیوں نہ ہو، لیکن اسکی بنیاد پر یہ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ پوری دنیا میں مسلمان جہاں بھی پائے جاتے ہیں، وہ اپنے آپ کو مسلک کے ساتھ منسوب نہیں کرتے ہونگے، چنانچہ مسلک کا نام لینا نانصافی ٹھہرا۔۔۔ ۔۔یہاں مسلمان کیلایا جانے والا ایک گروہ دوسرےمسلمان وں کا گلا کاٹ رہا ہے اپنے مسلک اور دین کی اس تعبیر کی بناء پر جو اسے بعض مدرسوں میں نہایت مقدس فریضہ سمجھ کر دی جاتی ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں گذرے جب لال مسجد کے مولوی صاحب نے اسلام کی سربلندی اور تبلیغ کی خاطر کسی کی زمین پر ناجائز قبضے کا جواز پیش کیا تھا، اور انہی کے حمایت یافتہ گروہوں نے حضرت خضر علیہ السلام کے ہاتھوں ایک بچے کے قتل کو اپنی قتل و غارت اور بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے عمل کو جواز فراہم کیا تھا، یہ بوکو حرام، یہ جبہۃ النصرۃ، یہ الشباب اور بقیہ جتنی سیاسی اسلام کے احیاء کی کوششیں کرنے والی تحریکیں ہیں، ان سب کے نظریاتی اور فکری ڈانڈے کس مکتبہ فکر سے جاکر ملتے ہیں، اسکو سمجھنا کوئی ایسی مشکل بات نہیں ہے۔۔۔ ۔
پیارے بھائی شائد آپ محسوس کر گئے میں نے تو اسی واسطے ہر بات بیان کی کہ میری مراد آپ کی معلومات کا ناقص ہونا ہر گز نہ تھا ، معذرت چاہوں گا اس پر۔ دوسرا یہ کہ آپ نے لکھا:
دیوبندی مسلک (متاخرین) اور سلفی وہابی مسلک میں معنوی اتحاد ہے، فقہی اختلاف ضرور ہے لیکن اعتقادی طور پر یہ دونوں ہم آہنگ ہیں۔۔۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

اگر آپ اوپری اس کے بعد والے میرے جواب میں پڑھیں تو میں نے یہ ہی تو بیان کیا کہ آپ کی باقی تمام بات درست ہے ۔۔ آپ کے مسلک والے حصے سے منع اس لیئے کیا کہ ہو سکتا ہے اس مسلک سے جس کا ذکر آپ کر رہے ہیں کوئی بھائی موجود ہو اور ۔۔۔ وہ برا نہ ہو مگر اس کو محسوس کر جائے تو بات کہاں سے کہاں نکل جائے گی ۔۔۔ بجائے کوئی خاص نام لینے کہ یہی بہتر نہ ہو گا کہ ۔۔۔ جو بھی ہو ، وہ سنی ، شیعہ ، وہابی ، دیوبندی وغیرہ ،،، جب بھی ایسی گھناؤنی حرکت کرے گا وہ ہم میں سے نہیں !!! ۔۔ اور مسلک کا نام اس واسطے نہیں کہ آپ ،،، شیعہ کی بات کرو ، دیوبندی ، سنی ، وہابی غرض کوئی بھی متن تو ایک ہی ہو گا نا ؟؟ ان تمام گروہ یا مسالک کے وہ عناصر جو وحشیانہ فعل کرتے ہوں ،،، ان کی پکڑ کا سدباب ہونا لازم ہے ،،، گروہ پر نہیں دہشت جہاں بھی ہو اس پر توجہ دینا ہے ، یہاں دہشت گرد عناصر مقصود ہیں بھائی ،،، ہر مسلک میں وحشی موجود ہوتے ہیں ،، !! ۔۔۔ مسلک کا بہتر طریق یہ ہو گا میرے خیال میں ( آپ نے کہا میرا ذاتی فعل تو اسی واسطے لکھ چکا تھا کہ جی صاحب بالکل میری ذاتی رائے ہے جو میں صرف ایک تجویز کے طور سامنے لا رہا ہوں ) ۔۔۔ خیر بات جاری رکھتا ہوں کہ مسلک کا بہتر طریق یہ ہو گا کہ تمام کا ذکر کیا جائے کسی ایک کو چنیں گے تو تفرقہ کا امکان ہو گا ، حضرت میں نے کب کہا وہ فرشتہ ہیں ؟؟ :) ۔۔۔۔ لیکن ان کو بھی کسی نے بنایا ہو گا ،، تفرقہ ڈلا کیسے ؟؟ یہ ایک الگ مضمون بن جاتا ہے ۔۔ فی الحال مضمون دہشت گردی ،،، کیسے شروع ہوئی کو بعد میں دیکھیں گے ،،، جو ہو رہی ہے ان کی پکڑ تو ہو کیسے کر کے ۔۔۔ اور آپ نے جو آخر میں ذکر کیا صاحب وہی تو کہ رہا ہوں :) کہ کسی بھی مسلم بھائی کا دوسرے کو کاٹنا برا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو !! ۔۔۔۔ آپ بات جاری رکھیں اچھا لگا آپ کا مراسلہ پڑھ کر کہ کچھ نئی باتیں معلوم ہوئیں ،،، بس تجویز یہ تھی کہ اگر پیغام جو مجموعی دیا جا سکتا ہے صرف ایک گروہ کا نام لے کر نہ دیا جائے ۔۔۔ اور صاحب آپ کا اس سے اتفاق کرنا قطعاً لازم بھی نہیں :) بس رائے تھی ،، اور جو میں نے مسلک کی بات کہی کہ یہ غلط ہے تو وہ اسی مضمون پر علیحدہ سالم خیال تھا ذیلی خیال نہیں یعنی کہ ایک بات جو میں نے سمجھی کہ کوئی بھی پڑھے تو افادیت ہی ہو گی نقصان نہیں :)
جزاک اللہ پیارے بھائی ۔ بات جاری رکھیں ہم ہمہ تن گوش ہیں :)
 
Top