بَرَنگِ سُرخئِ زَنگارِ شَام کا مَاتَم - (غزل)

عؔلی خان

محفلین
*~* غزل *~*

بَرَنگِ سُرخئِ زَنگارِ شَام کا مَاتَم
ہو جیسے دِل مِیں بَپا اَشکِ خَام کا مَاتَم

فضا مِیں بکھری ہوئی سوگوار تَنہائی
اور اُس پہ زِندگئِ نَا تَمام کا مَاتم

کہیں پہ سالگِرہ کی خُوشی کا ہنگامہ
کہیں پہ مَوت کے تازہ پیام کا مَاتَم

سفید ذَرّے چراغوں کی مِثل جلتے ہیں
کھنڈر بھی کرتے ہیں یُوں قَتلِ عَام کا مَاتَم

فضا کو چاہیے بَس اِک صَدائے آہ و فغاں
عؔلی کے بعد کِسی اور نَام کا مَاتَم

© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
 
Top