بچوں كو سيرت رسول صلى اللہ عليہ وسلم كى تعليم كے ليے ڈیجیٹل پلئیر

بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ

رابطہ عالم اسلامى كے ذيلى پراجيكٹ Global Program for Introducing the Prophet of Mercy نے بچوں كو سيرت رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے متعارف كروانے كے ليے ڈیجيٹل پلیئر بنايا ہے ۔ فى الحال يہ صرف انگریزی زبان ميں دستياب ہے ۔
اس ميں تقريبا چاليس موضوع شامل ہیں جو ان عناوين سے متعلق ہیں:

1_ نبى رحمت للعالمين صلى اللہ عليہ وسلم كى سيرت طيبہ
2_ منتخب احاديث
3_ مسنون دعائیں
4_ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے متعلق اسلامى نشيد ( نغمے)

اس پلیئر كے مواد كو آپGlobal Program for Introducing the Prophet of Mercy کی آفيشل ویب سائٹ پر بھی چلا کر ديكھ سكتے ہیں ۔
ويب سائٹ كا ربط : http://www.prophet-of-mercy.com/
ڈیجیٹل پلیئر كى معلومات كا ربط : http://mercyprophet.org/mul/node/1056
 
ابو ثمامہ

محفلین
بہترين ويب سائٹ ہے
اس طرح كى ويب سائٹوں كى اردو زباں مين كس قدر ضرورت ہے!!!!
اے کاش! ہمارے ارباب دولت اس طرف متوجہ ہو جائيں!!!!!!
 
بہترين ويب سائٹ ہے
اس طرح كى ويب سائٹوں كى اردو زباں مين كس قدر ضرورت ہے!!!!
اے کاش! ہمارے ارباب دولت اس طرف متوجہ ہو جائيں!!!!!!

پاكستان ، رابطہ عالم اسلامى كا اہم ركن ہے ۔بہت عرصہ سيكرٹری جنرل كا عہدہ راجہ ظفر الحق صاحب كے پاس رہا ہے ۔خدا كرے اس نہج پر كام ہو ۔
 
iqbalkuwait

محفلین
jazaq%20allah%20new.jpg

darod%20ful.gif
 
ابو لبابہ

محفلین
ابو ثمامہ صاحب میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ ویسے میں نے بچوں کے لئے ذاتی طور پر کچھ پریزیٹیشن بنائی ہیں اور انہیں مختلف انسٹی ٹیوٹ میں پریزنٹ بھی کر چکا ہوں ، ان سے بچوں کے سیرت النبی کے حوالے سے کافی اچھے نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ آپ چاہیں تو آپ کو بھی مہیا کر سکتا ہوں۔
 
ابو لبابہ

محفلین
پاكستان ، رابطہ عالم اسلامى كا اہم ركن ہے ۔بہت عرصہ سيكرٹری جنرل كا عہدہ راجہ ظفر الحق صاحب كے پاس رہا ہے ۔خدا كرے اس نہج پر كام ہو ۔

قابل احترام بنت حوا صاحبہ
آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے پر آپ کی سادگی کا بھی کیا کہنا۔
ایسے کام اگر عہدے والے لوگ کروانے لگ جائیں تو کمال ہی نہ ہوجائے پھر۔۔۔۔۔

یہ کام تو ایک رضاکارانہ جذبے کے تحت ولولے، جوش، جذبے اور لگن کے ساتھ ہی انجام پذیر ہوتے ہیں۔
جذبہ سچا ہو تو سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے ورنہ۔۔۔
 
نازنین ناز

محفلین
ابو ثمامہ صاحب میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ ویسے میں نے بچوں کے لئے ذاتی طور پر کچھ پریزیٹیشن بنائی ہیں اور انہیں مختلف انسٹی ٹیوٹ میں پریزنٹ بھی کر چکا ہوں ، ان سے بچوں کے سیرت النبی کے حوالے سے کافی اچھے نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ آپ چاہیں تو آپ کو بھی مہیا کر سکتا ہوں۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ابو لبابہ بھائی کیا آپ اپنی بنائی ہوئی پریزنٹیشن مجھے ارسال کرسکتے ہیں؟ مجھے اس حوالے سے کئے گئے کاموں کا بہت شوق ہے۔ پیشگی شکریہ
 
Top