بچوں کو لنچ میں کیا دیا جائے؟

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گھر میں جو بھی پکے بچے شوق سے نہیں کھاتے ۔ صبح ضد کر کے بیٹھ جاتے ہیں کہ ہم نے یہ والا لنچ سکول نہیں لے کر جانا ۔ میں نے یہ نہیں کھانا وہ نہیں کھانا وغیرہ وغیرہ۔ اب بسکٹ وغیرہ سے پیٹ تو نہیں بھرتا۔
اگر سکول لنچ لے بھی جائیں تو جوں کا توں واپس لے آتے ہیں۔ بھوک سے نڈھال ہوئے ہوتے ہیں پیلا زرد رنگ ہوا ہوتا ہے۔
میں اس لئے پریشان ہوں کہ بچے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ ان کےلئے لنچ لے کر جانا بہت ضروری ہے ۔
از راہ کرم حضرات اچھی اچھی ریسیپیز شیئر کریں ۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
بچوں کو "جنک فوڈ" بہت پسند ہوتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ وہ صحت کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔

کھانے میں وہی کچھ دیں جو ان کی صحت کے لیے بھی اچھا ہو۔ بس تھوڑا دلچسپ بنا دیں۔ جیسا کہ

images
images
images
50-BEST-Kids-Lunch-and-Snack-Ideas-47.jpg
50-BEST-Kids-Lunch-and-Snack-Ideas-37.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گھر میں جو بھی پکے بچے شوق سے نہیں کھاتے ۔ صبح ضد کر کے بیٹھ جاتے ہیں کہ ہم نے یہ والا لنچ سکول نہیں لے کر جانا ۔ میں نے یہ نہیں کھانا وہ نہیں کھانا وغیرہ وغیرہ۔ اب بسکٹ وغیرہ سے پیٹ تو نہیں بھرتا۔
اگر سکول لنچ لے بھی جائیں تو جوں کا توں واپس لے آتے ہیں۔ بھوک سے نڈھال ہوئے ہوتے ہیں پیلا زرد رنگ ہوا ہوتا ہے۔
میں اس لئے پریشان ہوں کہ بچے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ ان کےلئے لنچ لے کر جانا بہت ضروری ہے ۔
از راہ کرم حضرات اچھی اچھی ریسیپیز شیئر کریں ۔
والسلام
حفظ قرآن کے ضمن میں یہ عرض کروں گا کہ وہاں اکثریت بچے ایسے ہوں گے جنہیں دو وقت کا کھانا بھی شاید مشکل سے دستیاب ہوتا ہو۔ اگر آپ اپنے بچے کو اچھا کھانا دے کر بھیجیں گے تو عین ممکن ہے کہ بچوں کے درمیان معصوم سی رنجش پیدا ہو جائے۔ اس سے بہتر ہے کہ لنچ کے وقت بچوں کو گھر بلا کر کھانا کھلا دیا جائے (اکثر حفظ کے مدارس گھروں کے نزدیک ہی ہوتے ہیں)
 

x boy

محفلین
کراچی میں بہت سے اسکولوں میں حفظ قرآن کی سہولت موجود ہے جیسے اقراء اسکول۔ دنیاوی کے ساتھ ساتھ دینی بھی۔الحمدللہ
 

x boy

محفلین
ہم اپنے بچوں کو اسکول کے لئے فروٹ جو دیر تک رکھے رہنے سے خراب نہیں ہوتے ہوں وہ دیتے ہیں یاچیز بریڈ،یا کوئی صحت مند کھانا جو ریسس کے دوران جلدی ہضم ہوجائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بچوں کو کچھ کھِلانے کے لئے بھی لالچ دینا پڑتا ہے:)۔ میں نے کچھ کامیاب تجربہ کیا ہے۔:idea:
بچے ساری نمازیں پڑھیں تو اُنہیں جیب خرچ ملتا ہے۔۔ ہر چیز کھائیں تو اِتنی دیر گیمز کھیل سکیں گے۔:tv:۔۔وغیرہ۔ رمضان کے روزے رکھے ہیں تو اُنہیں انعام میں کھلونے دیے ہیں۔:airplane::auto::camera::soccerball::giftwithabow: کبھی اچھے نتائج پہ سیر کرا دی۔
اور شمشاد بھائی کی بات درست ہے:applause:۔ کہ کھانے کی چیزوں کو خوش نما بنا کر دیا جائے تو اُنہیں مزہ آتا ہے۔ ہم جماعتوں میں عزت ملتی ہے۔میں پراٹھوں کو مختلف شکلوں میں بناتی ہوں۔تکون۔ گول۔چورس۔
پراٹھے میں بالائی ،انڈہ وغیرہ آملیٹ میں تل اور چاروں مغز بھی ملا دیتی ہوں۔
میری بیٹی گوشت نہیں کھاتی تو یخنی میں دال بنا لیتی ہوں۔
صبح نماز کے فوراََ بعد دودھ تاکہ سکول جانے سے پہلے کچھ کھا سکیں۔اکثر اوقات بچے ناشتہ نہیں کرنا چاہتے۔ایک چمچ شہد کالی مرچ کے ساتھ دے دیا۔سیب ،کھجور،بادام اور چنے سامنے رکھے رہتے ہیں۔ چوغا چوغی ۔کچھ تو
کھائیں گے۔کبھی نخرے کہ بادام نہیں کھانے ۔۔اچھا جیب میں ڈال لو۔۔جب دل چاہے نکال کر کھا لینا۔
بچوں کی پسند بدلتی رہتی ہے۔ اور نخرے۔۔۔توبہ توبہ۔۔۔
 

زیک

مسافر
ہمارا تجربہ یہ ہے کہ بچے سکول کیفیٹیریا کا لنچ گھر کے کھانے سے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں اس لئے ہم اسی پر انحصار کرتے ہیں۔
 
Top