بچوں کی کہانیاں ، پرانی کتابیں، رسالے ۔۔۔ اُردو بازار میں کوئی صاحب فروخت کرتے ہوں؟

مجھے گھر میں موجود بچوں جن کی عمریں سات سال سے 15تک ہیں پرانی اُردو چھوٹی چھوٹی کتابیں ارزاں نرخ پر مطلوب ہیں ۔ کیونکہ اول تو یہ آجکل کی مہنگائی کا مقابلہ ہو جائے اور دوسراکم خرچ میں اپنے بچوں کو دلچسپی اور سبق آموز کہانیاں اور قصوں پر مشتمل کتب مہیا کر سکوں۔ جیسا کہ عمر و کی کہانیاں،چھوٹی چھوٹی اسلامی کہانیوں کی کتابیں، انبیاء کی زندگی پر لکھی گئی مختصر کہانیاں ، گلوبل سائنس یا سائنسی رسالے جو بچوں کی سمجھ میں آسکیں۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
سائنس ڈائجسٹ یا طالب علم کے پرانے شمارے مجھے بھی درکار ہیں۔ اگر کسی کے پاس ہوں اور بیچنا چاہیں تو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
 
Top