بچوں کے لئے نان فکشن کتب

زیک

مسافر
گرمیوں کی چھٹیاں زیادہ دور نہیں۔ ہمارے ہاں یہ چھٹیاں تعلیمی سال کے اختتام پر ہوتی ہیں اور سکول سے چھٹیوں کے کام کا بھی رواج نہیں۔

اکثر کوشش ہوتی ہے کہ بیٹی ان دو اڑھائی ماہ میں کھیل کود کے ساتھ کچھ پڑھ بھی لے۔ کتابیں پڑھنے کی وہ کافی شوقین ہے۔ عام طور پر فکشن پڑھتی ہے اور فکشن سیلکٹ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

اب جبکہ وہ مڈل سکول میں ہے اور اس کی vocabulary وغیرہ کافی اچھی ہو چکی ہے تو ارادہ ہے کہ اسے کچھ سیریس نان فکشن سے متعارف کرایا جائے۔

کچھ موضوعات جو اس کے پسندیدہ ہیں:
  • سائنس
  • تاریخ
  • فلسفہ
اور کون سے موضوعات پر ایک گیارہ بارہ سال کے بچے کو قائل کیا جا سکتا ہے؟

آپ کے ذہن میں کوئی کچھ نان فکشن کتب ہیں جو بچوں کو پسند آئیں اور ان کے علم میں اضافے کا باعث بنیں؟

میری بیٹی کے لئے تو آپ کو انگریزی کتب ہی تجویز کرنی پڑیں گی۔ لیکن دوسرے محفلین کے فائدے کے لئے اردو کتب بھی چلیں گی۔
 
arifkarim

معطل
زیک بھائی ادھر ناروے میں آجکل پرائمری اور مڈل کے بچوں کو ابتدائی کمپیوٹر کوڈنگ سکھانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ نیٹ پر چیک کریں اس ضمن میں کوئی اچھی کتاب ہو تو ضرور پڑھنے کیلئے دیں۔ یہ لاجک سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی۔
 
پروگرامنگ تو وہ کئی سال سے کر رہی ہے سکریچ میں۔ دیکھتا ہوں کوئی کتاب بچوں کے لئے ملے تو اس سے شاید سکلز میں بہتری ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری بیٹی کورسیرا پر تاریخ اور سائیکولوجی کے کورسز جوائن کرتی رہتی ہے۔ چھٹیوں میں کرنے کے لیے self paced کورسز بہتر رہتے ہیں کیونکہ ان میں ڈیڈ لائن کا پریشر نہیں ہوتا۔
 
زیک

مسافر
میری بیٹی کورسیرا پر تاریخ اور سائیکولوجی کے کورسز جوائن کرتی رہتی ہے۔ چھٹیوں میں کرنے کے لیے self paced کورسز بہتر رہتے ہیں کیونکہ ان میں ڈیڈ لائن کا پریشر نہیں ہوتا۔
آپ کی بیٹی کی کیا عمر ہے؟ کیا خود سے کورسز آسانی سے کر لیتی ہے یا کچھ مدد کی ضرورت ہوتی ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی بیٹی کی کیا عمر ہے؟ کیا خود سے کورسز آسانی سے کر لیتی ہے یا کچھ مدد کی ضرورت ہوتی ہے؟

14 سال کی ہونے والی ہے۔ تاریخ یا دوسرے humanities سے متعلقہ کورس وہ خود کر لیتی ہے۔ کبھی پرواگرمنگ سیکھنے کا شوق ہو تو مجھ سے مدد لیتی ہے۔
 
طالب سحر

محفلین
ویسے تو آپ نے نان فکشن کا کہا ہے، لیکن بعض فکشن کی کتابوں سے سائنس، فلسفہ، منطق، اور ریاضی میں دلچسپی بڑھائی جاسکتی ہے- مجھے یقین ہے کہ آپ کی بیٹی نے لیوس کیرل کی "ایلس'ز ایڈونچرز ان ونڈرلینڈ"، اور "تھرو دا لُکنگ گلاس" بہت پہلے ہی پڑھ لی ہونگی- ریاضی پر لکھے جانے والے ایسا فکشن جو بچے اور بڑے دونوں پڑھ سکیں، شاید تعداد میں زیادہ نہ ہو- سرِ دست یہ دو ٹائٹل دیکھیں:
"Flatland: A Romance of Many Dimensions" by Edwin A Abbott
"The Number Devil: A Mathematical Adventure" by Hans Magnus Enzensberger
 
زیک

مسافر
ویسے تو آپ نے نان فکشن کا کہا ہے، لیکن بعض فکشن کی کتابوں سے سائنس، فلسفہ، منطق، اور ریاضی میں دلچسپی بڑھائی جاسکتی ہے- مجھے یقین ہے کہ آپ کی بیٹی نے لیوس کیرل کی "ایلس'ز ایڈونچرز ان ونڈرلینڈ"، اور "تھرو دا لُکنگ گلاس" بہت پہلے ہی پڑھ لی ہونگی- ریاضی پر لکھے جانے والے ایسا فکشن جو بچے اور بڑے دونوں پڑھ سکیں، شاید تعداد میں زیادہ نہ ہو- سرِ دست یہ دو ٹائٹل دیکھیں:
شکریہ۔

اسی طرح فلسفے کے لئے وہ سوفیز ورلڈ پڑھ رہی ہے۔
 
طالب سحر

محفلین
اسی طرح فلسفے کے لئے وہ سوفیز ورلڈ پڑھ رہی ہے۔

بہت خوب! "سوفیز ورلڈ" کی فریم اسٹوری تو بہت دلچسپ ہے لیکن بعض فلسفیانہ مباحث باوجوہ ادق ہیں- چنانچہ برسوں پہلے جب یہ کتاب پڑھی تھی تو اس کے کچھ حصّے چھوڑ دئے تھے :embarrassed1: کچھ یہ جاننے کی جلدی بھی تھی کہ ان خطوط کا گھڑاک کیا ہے اور سوفی کی حقیقت کیا ہے-
 
Top