بچوں کے لیے فلم، کارٹون یا دیگر تعلیمی نوعیت کا بصری مواد تجویز کیجیے

فلک شیر

محفلین
ابھی تک جو چیزیں سامنے آئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان سے تو محسوس ہوتا ہے، کہ اس حوالہ سے ہمیں زیادہ پروا نہیں ہے، کہ ہمارے بچے کیا دیکھتے ہیں اور انہیں کیا دیکھنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ، یہ ذاتی صوابدید کا معاملہ ہے ۔
دلچسپی لینے اور چیزیں تجویز کرنے والے احباب کا شکرگزار ہوں۔ باقی ارکان بھی حصہ ڈالتے جائیں اورربط بھی دیتے جائیں ۔
 
اس میں ایک مسئلہ جو ہمارے یہاں موجود ہے وہ یہ کہ ہمارے ملک میں اس فیلڈ میں بہت ہی کم لوگ ہیں۔ اور جو ہیں وہ بھی کم ہی ایسے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جو ہماری روایات، تہذیب اور مذہبی حدود و قیود سے مناسبت رکھتا ہو۔
اس سلسلے میں بچوں کے لئے ساؤنڈ ویژن والوں نے انگریزی اور عربی میں کافی کام کیا ہوا ہے۔ اگر کوئی اس کی اردو ڈبنگ کرے تو بہت اچھا ہو جائے گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
جی مگر بالکل بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گااااا؟
سارے مل کر گھنٹی باندھ دیں تاکہ کوئی ایک مشکل میں نہ پھنسے۔ کیونکہ سبھی کو اس کی ضرورت ہے۔ :)
پارٹ سارے ہی ٹھیک ہیں مگر مسئلہ وہی ہندی ڈبنگ کی وجہ سے تلفظ کا ہے جو بچے غلط سیکھ جاتے ہیں
وہی تجویز کہ اردو ڈبنگ کرلی جائے۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
اس میں ایک مسئلہ جو ہمارے یہاں موجود ہے وہ یہ کہ ہمارے ملک میں اس فیلڈ میں بہت ہی کم لوگ ہیں۔ اور جو ہیں وہ بھی کم ہی ایسے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جو ہماری روایات، تہذیب اور مذہبی حدود و قیود سے مناسبت رکھتا ہو۔
اس سلسلے میں بچوں کے لئے ساؤنڈ ویژن والوں نے انگریزی اور عربی میں کافی کام کیا ہوا ہے۔ اگر کوئی اس کی اردو ڈبنگ کرے تو بہت اچھا ہو جائے گا۔
لگتا ہے اب مجھے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اردو ڈبنگ بھی سیکھنا پڑے گی :(
 
ابن رضا

لائبریرین
سارے مل کر گھنٹی باندھ دیں تاکہ کوئی ایک مشکل میں نہ پھنسے۔ کیونکہ سبھی کو اس کی ضرورت ہے۔ :)

وہی تجویز کہ اردو ڈبنگ کرلی جائے۔ :)
ارے بھیا یہ کام اَن پروفیشنلی کیا نہیں جاسکتا مطلب اگر کیا بھی گیا تو قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہاں ایسا تعمیری کام کرنے والے پروفیشنلزکا قحط ہے
 
ہادیہ

محفلین
ٹام اینڈ جیری دیکھ لیں جتنے مرضی نیٹ سے۔۔
اس میں کوئی غیر اخلاقی مواد نہیں اور ہیں بھی بہت مزے کے۔میں تو وہی دیکھتی ہوں:)
 
فلک شیر

محفلین
اس میں ایک مسئلہ جو ہمارے یہاں موجود ہے وہ یہ کہ ہمارے ملک میں اس فیلڈ میں بہت ہی کم لوگ ہیں۔ اور جو ہیں وہ بھی کم ہی ایسے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جو ہماری روایات، تہذیب اور مذہبی حدود و قیود سے مناسبت رکھتا ہو۔
اس سلسلے میں بچوں کے لئے ساؤنڈ ویژن والوں نے انگریزی اور عربی میں کافی کام کیا ہوا ہے۔ اگر کوئی اس کی اردو ڈبنگ کرے تو بہت اچھا ہو جائے گا۔
اب ڈبنگ پہ کوئی صاحبَ فن روشنی ڈالے تو :)
 
زیک

مسافر
اگر اردو کی قید ہے تو میں کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ اگر انگریزی سے کام چل سکتا ہے تو آج کل بیٹی کے ساتھ ڈیوڈ ایٹنبرا کی ڈاکومینٹری پلینٹ ارتھ دیکھ رہا ہوں۔
 
آپ کی اردو تو اچھی ہے میں نے کبھی آپکی اردو میں غلطی نہیں دیکھی، کیا آپ کو اردو بولنے میں مسئلہ ہے؟
 
Top