بچوں کے لیے فلم، کارٹون یا دیگر تعلیمی نوعیت کا بصری مواد تجویز کیجیے

سید عاطف علی

لائبریرین
ان شاء اللہ.
شعیب شوبی کے کام کا حوالہ یہاں پہلے ہی آ چکا ہے.
ڈزنی جونیئر چینل کی ایک ایمنیمیٹڈ سیریز Sofia the first بھی بہت اچھی ہے. صاف ستھری اور سبق آموز سیریز ہے. میرا خیال ہے 2012 سے اب تک اس کے تین سیزنز آ چکے ہیں. انگریزی میں ہے لیکن میرا نہیں خیال بچوں کو سمجھنے کے لیے مشکل ہو گی. بلکہ ان کی انگریزی بہتر ہو جائے گی.
میری بھتیجی کو بھی بہت رہے یہ کارٹون
میری دونو ں بیٹیاں بھی دیوانی ہیں صوفیہ کی ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فلک شیر بھائی. ایک چینل ہے راہ ٹی وی. مجھے لگتا ہے کہ انڈیا سے ہے کیونکہ ویڈیو ڈھونڈتے ہوئے اکثر جگہوں پر 'ہندی اور انگریزی میں' لکھا نظر آیا.
مجھے ان کی ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا جو میرے بڑے بھائی نے اپنے بیٹے کے لیے فارورڈ کی تھی. انٹرنیٹ پر مزید ڈھونڈا تو کافی اچھی لگیں. چھوٹی چھوٹی لیکن بہت اہم اخلاقی اقدار کو موضوع بنایا گیا ہے. اور اچھی بات یہ ہے کہ انگریزی اردو دونوں زبانوں میں ہے.
 
راہ ٹی وی کراچی سے آپریٹ ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیوز ان کا اپنا کنٹینٹ نہیں ہے، بلکہ انڈیا میں ہی کسی نے یہ ویڈیوز تیار کی ہیں۔ نیٹ پر موجود ہیں، وہیں سے راہ ٹی وی نے حاصل کی ہیں۔

اپڈیٹ: moralvision نامی ادارہ ہے۔
 
بہت شکریہ. میں نے چونکہ نیٹ پر ہی ڈھونڈا تھا تو اندازہ نہیں ہوا.
بلکہ اسی سے متعلق ایک پوسٹ اور کرنے والی تھی. گزشتہ دنوں ایک دو دن کے لیے کراچی جانا ہوا تو شام میں ایک لوکل چینل پر بچوں اور ٹین ایجرز کے بارے میں ڈرامہ یا ویڈیوز دیکھیں لیکن مجھے نام بھول رہا ہے. میرا خیال ہے شاید یہی چینل یا اس ادارے کا کوئی چینل ہو. اس میں ایک ڈرامہ کا آخری حصہ دیکھا تھا جس میں سکول کے دوستوں کی صحبت میں بچہ سگریٹ نوشی کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر ایک ڈاکٹر اس بچے کے والدین کو اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے. میں سوچ رہی تھی کہ کراچی سے محفلین شاید بتا سکیں کہ کون سا چینل تھا.
 
جاسمن

لائبریرین
ہادیہ نے کہا کہ ٹام اینڈ جیری بچوں کے لئے اچھے ہیں۔
بجا۔لیکن اب جو ٹام اینڈ جیری آ رہے ہیں وہ خاصے غیر اخلاقی ہیں۔
اور ایک اور بات کہی گئی کہ نہ صرف غیر اخلاقی مواد سے بچوں کو بچانا ہے بلکہ تشدد و ماردھاڑ والے کھیل/فلموں کی روک تھام بھی ضروری ہے۔میرا بیٹا جب وڈیوگیمز کھیلتا تھا تو بہت غُصے میں رہتا تھا۔میں بہت پریشان تھی۔اینگری ینگ مین۔پھر میں مسلۂ کی جڑ تک پہنچی اور میں نے وڈیوگیمز پہ پابندی لگا دی۔ اور ۔۔۔۔۔۔جوڈو کراٹے کلب میں داخلہ دلا دیا۔:D
ہاہاہا۔اس کا بہت مثبت اثر ہوا ہے۔ ایک تو بچوں کی کوئی جسمانی سرگرمی نہیں تھی۔ دوسرے یہ کھیل خودحفاظتی کے نقطۂنظر سے بہت مفید ہے۔غصہ کے اخراج کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔اور آرام سے ایک ڈیڑھ گھنٹےکی مصروفیت بھی۔
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
فرحت کیانی
جی مارل ویژن اس حوالہ سے کام کر رہے ہیں اور ان کی قریب قریب تمام چیزیں میرے پاس موجود بھی ہیں... مگر مجھے ان کے ہاں وسائل کی کمی لگتی ہے... جس وجہ سے دیر دیر بعد کوئی چیز پیش کر پاتے ہیں
مجھے اس کا حل سوا اس کے کچھ نظر نہیں آتا کہ تجارتی بنیادوں پر کام کرنے والے لوگوں کو اس طرف توجہ دلائی جائے.... ایک بلاگ پوسٹ لکھیے آپ.... میں بھی کوشش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ دیگر دوست بھی توجہ فرمائیں...
اس دوران رضاکارانہ طور پر جو ممکن ہے، وہ ہم یہاں جمع کرتے رہیں
 
ٹام اینڈ جیری سمیت اکثر کارٹونز کا یہی حال ہے غیر اخلاقی اور تشدد سے بھرپور. ہمارے گھر میں میرے بھتیجے کو یہ کارٹونز زیادہ نہیں دیکھنے دیے جاتے. اور وہ بھی آپ کے بیٹے کی طرح تائیکوانڈو سیکھنے جاتے ہیں. اس کے علاوہ ڈوریمون اور اس جیسے دیگر کارٹونز مکمل بین ہیں. یہ کارٹون بچوں کو جھوٹ ، بے ایمانی اور کام چوری سکھاتے ہیں.
میں کبھی سوچتی ہوں ہم لوگ کتنے خوش قسمت تھے اور شاید آج کے والدین کے لیے بچوں کی شخصیت کی تعمیر زیادہ مشکل اس لیے ہے کہ انہیں گھر اور باہر دونوں جگہ مثبت ماحول ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے. ہم لوگوں کے بچپن میں جو کارٹونز اور پروگرام ٹی وی پر آیا کرتے تھے ان میں اخلاقی پہلو پر زیادہ توجہ ہوتی تھی. لیکن اب حالات مختلف ہیں.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی
جی مارل ویژن اس حوالہ سے کام کر رہے ہیں اور ان کی قریب قریب تمام چیزیں میرے پاس موجود بھی ہیں... مگر مجھے ان کے ہاں وسائل کی کمی لگتی ہے... جس وجہ سے دیر دیر بعد کوئی چیز پیش کر پاتے ہیں
مجھے اس کا حل سوا اس کے کچھ نظر نہیں آتا کہ تجارتی بنیادوں پر کام کرنے والے لوگوں کو اس طرف توجہ دلائی جائے.... ایک بلاگ پوسٹ لکھیے آپ.... میں بھی کوشش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ دیگر دوست بھی توجہ فرمائیں...
اس دوران رضاکارانہ طور پر جو ممکن ہے، وہ ہم یہاں جمع کرتے رہیں
یہ بہت اچھا خیال ہے. کوشش کریں گے تو ضرور کچھ حاصل کر لیں گے.
 
محمد امین

لائبریرین
بہت شکریہ. میں نے چونکہ نیٹ پر ہی ڈھونڈا تھا تو اندازہ نہیں ہوا.
بلکہ اسی سے متعلق ایک پوسٹ اور کرنے والی تھی. گزشتہ دنوں ایک دو دن کے لیے کراچی جانا ہوا تو شام میں ایک لوکل چینل پر بچوں اور ٹین ایجرز کے بارے میں ڈرامہ یا ویڈیوز دیکھیں لیکن مجھے نام بھول رہا ہے. میرا خیال ہے شاید یہی چینل یا اس ادارے کا کوئی چینل ہو. اس میں ایک ڈرامہ کا آخری حصہ دیکھا تھا جس میں سکول کے دوستوں کی صحبت میں بچہ سگریٹ نوشی کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر ایک ڈاکٹر اس بچے کے والدین کو اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے. میں سوچ رہی تھی کہ کراچی سے محفلین شاید بتا سکیں کہ کون سا چینل تھا.

کراچی کے دو ہی لوکل چینلز میرے علم میں ہیں، ایک میٹرو نیوز اور ایک 'کے21'۔ باقی کیبل کے چینلز ہوتے ہیں ان کا کچھ اتا پتا نہیں ہوتا۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کراچی کے دو ہی لوکل چینلز میرے علم میں ہیں، ایک میٹرو نیوز اور ایک 'کے21'۔ باقی کیبل کے چینلز ہوتے ہیں ان کا کچھ اتا پتا نہیں ہوتا۔۔۔
یہ شاید کیبل کا ہی چینل ہو گا لیکن مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کیونکہ یہاں پنجاب میں تو عموما کیبل کے چینلز تعمیری کی بجائے تخریبی چیزیں زیادہ دکھاتے ہیں.
 
محمد امین

لائبریرین
یہ شاید کیبل کا ہی چینل ہو گا لیکن مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کیونکہ یہاں پنجاب میں تو عموما کیبل کے چینلز تعمیری کی بجائے تخریبی چیزیں زیادہ دکھاتے ہیں.

تخریبی چیزیں تو یہاں بھی دکھاتے ہیں، ہر جگہ ہی ہوتا ہے۔۔ کیبل نیٹورکس میں ایک آدھ بچوں کا چینل مل ہی جاتا ہے۔۔۔
 
Top