بچوں کے لیے فلم، کارٹون یا دیگر تعلیمی نوعیت کا بصری مواد تجویز کیجیے

فلک شیر

محفلین
ارکان سے درخواست ہے، کہ چار پانچ برس سے لے کر تیرہ چودہ برس کی عمر کے بچوں کے لیے تفریحی ، معلوماتی اور دیگر دلچسپ مواد ۔۔۔۔۔۔ جو کارٹون، ڈرامہ یا فلم کی صورت میں ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تجویز کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہتر ہو گا، کہ مواد انٹرنیٹ پہ ہو اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ربط دے دیں ، تو اور بہتر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسرا یہ بھی مدنظر رہے، کہ یہ مواد ہماری روایات، تہذیب اور مذہبی حدود و قیود سے مناسبت رکھتا ہو۔ میرے خیال میں ، یہ اکثر والدین کی ضرورت ہے ۔
آخر میں لگائی گئی قید پہ کسی قسم کا مناظرہ یا مجادلہ کرنے کے خواہشمند خواتین و حضرات اپنے اس شوق کو اس دھاگے میں ظاہر نہ فرمائیں، اپنا غصہ کہیں اور جا کر نکالیں ، عنایت ہو گی۔
فلک شیر
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
تیرہ چودہ برس کی عمر میں تو ہم عینک والا جن ڈرامہ دیکھتے تھے، جو کہ یوٹیوب پر موجود ہے۔

لیکن آج کل تو گرافکس کا معیار کافی اونچا ہو گیا ہے تو معلوم نہیں اب بچوں کو یہ کیسا لگے گا۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کارٹون Kung Fu Panda کی سیریز بچوں میں بہت مقبول ہوئی ہے۔ اگر مزاج سے مطابقت رکھتی ہو تو اسے بھی نوٹ کرنا چاہیے۔
 
یاز

محفلین
مجھے اب مکمل طور پہ تو یاد نہیں لیکن شاید ٹوائے سٹوری سیریز اور آئس ایج سیریز بھی کسی قسم کی غیرضرورری لغویات سے پاک فلمیں ہیں جو کہ بچوں کے لئے دلچسپی کا باعث بھی ہوں گی۔
 
تجمل حسین

محفلین
تیرہ چودہ برس کی عمر میں تو ہم عینک والا جن ڈرامہ دیکھتے تھے، جو کہ یوٹیوب پر موجود ہے۔

لیکن آج کل تو گرافکس کا معیار کافی اونچا ہو گیا ہے تو معلوم نہیں اب بچوں کو یہ کیسا لگے گا۔
مجھے تو آج بھی اتنا ہی دلچسپ لگتا ہے جتنا بچپن میں لگتا تھا۔ بس اس میں موجود بِل بتوڑی اور ہامون جادوگر والے حصوں میں دلچسپی نہیں رہی :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
تیرہ چودہ برس کی عمر میں تو ہم عینک والا جن ڈرامہ دیکھتے تھے، جو کہ یوٹیوب پر موجود ہے۔

لیکن آج کل تو گرافکس کا معیار کافی اونچا ہو گیا ہے تو معلوم نہیں اب بچوں کو یہ کیسا لگے گا۔
عینک والا جن کی کیا ہی بات ہے ذیش بھائی! جتنی بار دیکھیں دل ہی نہیں بھرتا۔
 
ابن رضا

لائبریرین
ایسا کوئی مواد شاذ ہی میسر ہوگا کہ جو ہے بھی اس میں زیادہ تر ہندی ڈبنگ ہے اور الفاظ کا تلفظ بہت بیہودہ ہے جیسے غلط کی جگہ گلط خوبصورت کی جگہ سندر اور پتا نہیں کیا کیا
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
تیرہ چودہ برس کی عمر میں تو ہم عینک والا جن ڈرامہ دیکھتے تھے، جو کہ یوٹیوب پر موجود ہے۔

لیکن آج کل تو گرافکس کا معیار کافی اونچا ہو گیا ہے تو معلوم نہیں اب بچوں کو یہ کیسا لگے گا۔
عینک والے جن کا انگریزی ورژن ہیری پارٹر فلم سیریز بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ خراب گرافکس والا مسئلہ بھی نہیں ہے اس میں :)
 
تجمل حسین

محفلین
ایسا کوئی مواد شاذ ہی میسر ہوگا کہ جو ہے بھی اس میں زیادہ تر ہندی ڈبنگ ہے اور الفاظ کا تلفظ بہت بیہودہ ہے جیسے غلط کی جگہ گلط خوبصورت کی جگہ سندر اور پنا نہیں کیا کیا
اگر ہندی میں بہترین مواد دستیاب ہے تو اسے اردو میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ :)
 
ایسا کوئی مواد شاذ ہی میسر ہوگا کہ جو ہے بھی اس میں زیادہ تر ہندی ڈبنگ ہے اور الفاظ کا تلفظ بہت بیہودہ ہے جیسے غلط کی جگہ گلط خوبصورت کی جگہ سندر اور پنا نہیں کیا کیا
اس کا حل یہی ہے کہ رضا کارانہ طور پر اردو ڈبنگ کی جائے
 
Top